کیا آپ کتابچہ ”بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ“ استعمال کر رہے ہیں؟
۱. یسوع مسیح اور پولس رسول نے لوگوں کو کیسے تعلیم دی؟
۱ پولس رسول ’کتابِمُقدس سے باتچیت‘ کِیا کرتا تھا۔ (اعما ۱۷:۲، ۳؛ ۱۸:۱۹) اِس طرح وہ یسوع مسیح کے نمونے کی نقل کرتا تھا جو بارہا کتاب مُقدس کا حوالہ دیا کرتا تھا اور اپنے سامعین کو تمثیلوں کی مدد سے خدا کی مرضی کے بارے میں سمجھایا کرتا تھا۔ (متی ۱۲:۱-۱۲) کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ بھی ہمیں ایسا کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار کِیا گیا ہے۔
۲. مؤثر تعارفات تیار کرنے کے لئے ہم کتابچے بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
۲ مؤثر تعارفات تیار کریں: کتابچے بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ میں صفحہ ۲ سے لیکر صفحہ ۷ تک ایسے تعارفات موجود ہیں جو لوگوں کی دلچسپی کو اُبھارتے ہیں۔ مختلف تعارفات کو سیکھنا اور پھر اُنہیں استعمال کرنا آپ کی خدمتگزاری میں جدّت پیدا کرے گا۔ نیز یہ آپ کو گفتگو شروع کرنے کے مختلف طریقے استعمال کرنے اور مؤثر باتچیت کرنے میں مدد دے گا۔ یہ خاص طور پر اُس صورت میں بہت مفید ثابت ہوگا جب آپ ایک علاقے میں باربار مُنادی کرتے ہیں۔ جب آپ ٹیلیفون یا انٹرکام پر بات کر رہے ہیں تو آپ کتابچے میں سے اِن تعارفات کو پڑھ سکتے ہیں۔
۳. کتابچے بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کے صفحہ ۷-۱۶ پر درج کونسی معلومات خدمتگزاری میں ہمارے لئے مفید ثابت ہوں گی؟
۳ لوگوں کے اعتراضات کا جواب دینے کے لئے: اِس بات کو ذہن میں رکھیں کہ علاقے میں آپ کو اعتراضات اُٹھانے والے لوگ بھی مل سکتے ہیں۔ اس لئے مُنادی شروع کرنے سے پہلے ایسے اعتراضات کا جواب دینے کے لئے چند لمحوں کے لئے اِس کتابچے کے صفحہ ۷-۱۶ پر نظر ڈال لیں۔ کیا علاقے میں مسیحیوں کے علاوہ آپ کی ملاقات بدھسٹ، ہندو، یہودی یا مسلمانوں سے ہو سکتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو صفحہ ۱۲-۱۵ کی معلومات مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
۴. ریزننگ بُک کو کیسے مفید طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے؟
۴ کتابچے کے دیگر استعمال: بعض لوگ جو انگریزی پڑھنے کے قابل ہیں وہ اپنے کام کی جگہ پر اور سکول میں لوگوں کے مختلف اعتراضات کا جواب دینے کے لئے اپنے بیگ میں ریزننگ بُک رکھتے ہیں۔ کیونکہ لوگ اکثر کچھ اس طرح کے سوال پوچھتے ہیں: ’آپ تہوار کیوں نہیں مناتے؟‘ نوجوانوں نے سکول میں مختلف رپورٹس تیار کرنے کے سلسلے میں ”تخلیق“ اور ”ارتقا“ کے عنوانات کے تحت شائع ہونے والی معلومات کو بہت مفید پایا ہے۔ کیا آپ کسی بیمار کی تیمارداری کے لئے یا پھر کسی ایسے شخص سے ملاقات کے لئے جا رہے ہیں جس کے کسی عزیز کی وفات ہو گئی ہے؟ ایسی صورت میں ”حوصلہافزائی“ کے تحت دیا گیا مواد آپ کو صحیفوں کے ذریعے تسلی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ ریزننگ بُک میں تقاریر تیار کرنے والوں کے لئے اور اجلاس برائے میدانی خدمت منعقد کرنے والے بھائیوں کے لئے بھی مفید معلومات موجود ہیں۔
۵. جب ہم مُنادی کرتے ہیں تو ہمارا مقصد کیا ہوتا ہے؟
۵ جب ہم مُنادی کرتے ہیں تو ہمارا مقصد نہ تو لوگوں کے ساتھ بحث کرنا ہوتا ہے اور نہ ہی اُن کو محض معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔ دراصل ہم لوگوں کے ساتھ خدا کے پاک کلام میں سے اچھی طرح گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ جب ہم کتابچے بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ یا ریزننگ بُک کو مہارت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اپنی تعلیم پر خوب دھیان دے رہے ہیں۔—۱-تیم ۴:۱۶۔