یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏99 ص.‏ 4
  • خدمتگزار خادم قابلِ‌قدر خدمت انجام دیتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتگزار خادم قابلِ‌قدر خدمت انجام دیتے ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • کلیسیا میں خادموں کا کیا کردار ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • بزرگ دوسروں کو ذمہ‌داریاں اُٹھانے کی تربیت دیتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • بھائیو!‏ کیا آپ خادم بننے کے لیے محنت کر رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
  • ‏’‏آدمیوں کے رُوپ میں نعمتوں‘‏ کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 3/‏99 ص.‏ 4

خدمتگزار خادم قابلِقدر خدمت انجام دیتے ہیں

۱ آرگنائزڈ ٹو آکمپلش آور منسٹری صفحہ ۵۷ پر خدمتگزار خادموں کی بابت یوں بیان کرتی ہے۔ ”‏اُنہوں نے خود کو سچے مخصوص‌شُدہ خادم ثابت کِیا ہے جو سرگرمی کیساتھ بادشاہتی خدمت کرنے اور ایمان میں مضبوط ہونے کیلئے دوسروں کی مدد کرنے سے اپنے ایمان کا اظہار کرتے ہیں۔“‏ ہمارے خدمتگزار خادموں نے جو روحانی مثال قائم کی ہے وہ یقیناً قابلِ‌تقلید ہے۔ اُن کیساتھ اور بزرگوں ساتھ مل کر کام کرنا ”‏بدن [‏کو]‏ .‏ .‏ .‏ محبت میں ترقی“‏ بخشتا ہے۔—‏افس ۴:‏۱۶‏۔‏

۲ خدمتگزار خادم کلیسیا میں نہایت ہی اہم کام انجام دیتے ہیں۔ اُنکی تمام قابلِ‌قدر خدمات کی بابت سوچیں!‏ وہ حسابات، لٹریچر، رسالوں، سالانہ‌چندوں اور علاقوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں؛ وہ حاضرباشوں کے طور پر خدمت کرتے ہیں، نیز صوتی‌نظام اور کنگڈم ہال کی دیکھ‌بھال کرتے ہیں۔ وہ تھیوکریٹک منسٹری سکول اور خدمتی اجلاس میں حصہ لیتے ہیں۔ ان میں سے بعض عوامی تقریر پیش کرتے یا کلیسیائی اجلاس بھی منعقد کراتے ہیں۔ جسمانی بدن کے اعضا کی طرح خدمتگزار خادم وہ خدمات انجام دیتے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہے۔—‏۱-‏کر ۱۲:‏۱۲-‏۲۶‏۔‏

۳ جب خدمتگزار خادم بزرگوں کیساتھ ہم‌آہنگی اور اتفاق کیساتھ تعاون کرنے سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ باہمی احترام اور مفاہمت پر مبنی ایک ہی بدن کا حصہ ہیں تو دوسرے بھی ایسا ہی کرنے کی حوصلہ‌افزائی پاتے ہیں۔ (‏کل ۲:‏۱۹‏)‏ مسلسل وفاداری کیساتھ اپنی ذمہ‌داریاں پوری کرنے اور دوسروں میں ذاتی دلچسپی لینے سے وہ روحانی طور پر ترقی‌پسندانہ کلیسیا کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔‏

۴ ان محنتی خدمتگزار خادموں کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کرنے کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں چاہئے کہ اُنہیں تفویض کئے گئے کاموں سے واقف ہوں اور بوقتِ‌ضرورت تعاون کیلئے آمادگی ظاہر کریں۔ اپنے الفاظ یا افعال کے ذریعے ہم اُن پر ظاہر کر سکتے ہیں کہ اُنکے کام کی قدر کی جاتی ہے۔ (‏امثا ۱۵:‏۲۳‏)‏ جو لوگ ہماری خاطر سخت محنت کرتے ہیں وہ خلوصدل قدرافزائی کے مستحق ہیں۔—‏۱-‏تھس ۵:‏۱۲، ۱۳‏۔‏

۵ خدا کا کلام خدمتگزار خادموں کے کردار اور لیاقتوں کا تعیّن کرتا ہے۔ (‏۱-‏تیم ۳:‏۸-‏۱۰،‏ ۱۲، ۱۳‏)‏ کلیسیائی کارگزاری کیلئے اُنکی قابلِ‌قدر پاک خدمت ناگزیر ہے۔ ایسے اشخاص ہماری مستقل حوصلہ‌افزائی کے مستحق ہیں کیونکہ وہ ”‏خداوند کے کام میں ہمیشہ افزائش کرتے ہیں۔“‏—‏۱-‏کر ۱۵:‏۵۸ این‌ڈبلیو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں