سرگرمی کیساتھ خوشخبری کی منادی کریں
۱ ”مَیں تمہاری ملاقات کا مشتاق ہوں . . . مَیں تمکو بھی . . . خوشخبری سنانے کو حتیٰالمقدور تیار ہوں۔“ پولس نے روم کے بھائیوں کے نام اپنے خط کے شروع میں اپنے خیالات کا اظہار اِن الفاظ میں کِیا۔ پولس اُن سے ملنے کا مشتاق کیوں تھا؟ اُس نے کہا: ”تاکہ . . . مجھے . . . تم میں بھی [پھل] ملے۔ . . . کیونکہ مَیں انجیل سے شرماتا نہیں۔ اس لئے کہ وہ . . . نجات کیلئے خدا کی قدرت ہے۔“—روم ۱:۱۱-۱۶۔
۲ پولس نے افسس کے عمررسیدہ اشخاص کیساتھ باتچیت کے دوران بھی ایسی ہی سرگرمی دکھائی تھی۔ اُس نے اُنہیں یاد دلایا: ”پہلے ہی دن سے کہ مَیں نے آؔسیہ میں قدم رکھا . . . [مَیں] علانیہ اور گھر گھر سکھانے سے کبھی نہ جھجکا۔ بلکہ یہودیوں اور یونانیوں کے روبرو گواہی دیتا رہا۔“ (اعما ۲۰:۱۸-۲۱) پولس تفویضکردہ اپنے تمام علاقے میں، نجات کی خوشخبری پھیلانے اور بادشاہتی پھل حاصل کرنے کیلئے پُرعزم تھا۔ کیا ہی قابلِتقلید جذبہ!
۳ ہم خود سے پوچھ سکتے ہیں: ’کیا مَیں اپنے علاقے میں خوشخبری کا اعلان کرنے میں ایسی ہی سرگرمی ظاہر کرتا ہوں؟ منادی کے کام کو محض ایک فرض سمجھنے کی بجائے، کیا مَیں حتیٰالمقدور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوشخبری میں شریک کرنے کا مشتاق ہوں؟ کیا مَیں نے اپنے ذاتی حالات پر دُعائیہ غوروخوض کِیا ہے؟ کیا مَیں نے اپنے علاقے کے تمام امکانات پر اچھی طرح غور کِیا ہے جیسےکہ گھربہگھر، گلیکوچوں، کاروباری علاقوں، ٹیلیفون پر اور غیررسمی طور پر گواہی دینا؟‘
۴ اپریل کے دوران سرگرمی کیساتھ حصہ لیں: اپریل کا مہینہ منادی کے کام میں اپنے ذاتی حصے کو بڑھانے کے لئے اچھا وقت ہے۔ اب کم گھنٹوں کے تقاضے کی وجہ سے زیادہ لوگوں کیلئے امدادی پائنیر خدمت کرنا ممکن ہونا چاہئے۔ شاید آپ کے حالات آپ کو اپریل اور مئی کے دوران امدادی پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کو ممکن بنائیں۔ یا آپ گھنٹوں کے تقاضے میں تبدیلی کے پیشِنظر، ریگولر پائنیر کے طور پر اندراج کرانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کلیسیائی مبشر ہیں تو کیا آپ اس مہینے اور اگلے مہینے پائنیر خدمت کرنے کے لائق افراد کی مدد سے، معمول کی نسبت زیادہ وقت صرف کر سکتے ہیں؟ اُس سے یہوواہ کا دل شاد ہوگا!
۵ پولس کی طرح بادشاہتی پبلشروں کو منادی کے کام میں ترقی کرنے سے سرگرمی کا اظہار کرتے رہنا چاہئے۔ خدمتگزاری میں حتیٰالمقدور کوشش کرنے سے ہمیں حقیقی خوشی حاصل ہوگی۔ پولس کو اپنی پاک خدمت میں ایسی خوشی حاصل تھی۔ ہم اُسکے عمدہ نمونے کی نقل کر کے اچھا کرتے ہیں۔—روم ۱۱:۱۳؛ ۱-کر ۴:۱۶۔