یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏98 ص.‏ 8
  • دل‌ودماغ پر اثر کرنے والے بروشر استعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دل‌ودماغ پر اثر کرنے والے بروشر استعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنی خدمتگزاری میں مختلف بروشروں کو استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • دلچسپی لینے والے اشخاص کی تلاش کرنے کیلئے بروشروں کو نمایاں کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 8/‏98 ص.‏ 8

دل‌ودماغ پر اثر کرنے والے بروشر استعمال کریں

۱ بائبل سچائی اس طرح پیش کی جانی چاہئے کہ دل‌ودماغ دونوں کو دلکش لگے۔ جب یسوع نے اپنے سامعین کو سچائی پیش کی تو اُس نے ایسے موضوعات کا انتخاب کِیا جو اُنکے لئے دلچسپ اور تحریک دینے والے تھے۔ (‏لوقا ۲۴:‏۱۷،‏ ۲۷،‏ ۳۲،‏ ۴۵‏)‏ ہماری کامیابی کا انحصار بڑی حد تک اُن کوششوں پر ہے جو ہم اپنے سامعین کی روحانی ضروریات کو سمجھنے کیلئے کرتے ہیں۔‏

۲ خدمتگزاری کے دوران ملنے والے لوگوں کے دل‌ودماغ تک پہنچنے کیلئے بروشر مؤثر آلہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگست کے دوران نمایاں کئے جانے والے ہر بروشر کے بارے میں پہلے سے سوچیں کہ کون اس پیغام کیلئے جوابی‌عمل دکھا سکتا ہے:‏

‏—‏کیا خدا واقعی ہماری پروا کرتا ہے؟‏ معاشی طور پر پریشان یا کسی المیے کا تجربہ کرنے والے لوگ تکلیف سے پاک مستقبل کی بابت اس تسلی‌بخش پیغام کی قدر کرینگے۔‏

‏—‏وٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟‏ اپنے مستقبل کی بابت سنجیدگی سے سوچنے والے نوجوان اس بروشر میں پائے جانے والے بائبل پر مبنی جوابات سے فائدہ اُٹھائیں گے۔‏

‏—‏زمین پر ابد تک زندگی سے لطف اُٹھائیں!‏ بہت سی تصاویر اور حوالہ‌شُدہ آیات خدا کے مقصد کو سمجھنے کیلئے بچوں اور پڑھنے کی محدود لیاقت رکھنے والوں کی مدد کریگی۔‏

‏—‏وہ حکومت جو فردوس لائیگی۔‏ حکومت سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص اس پیغام کیلئے جوابی‌عمل دکھا سکتا ہے کہ خدا کی بادشاہت نوعِ‌انسان کے سنگین مسائل کو کیسے حل کریگی۔‏

‏—‏وین سم ون یو لو ڈائیز۔‏ تجہیزوتکفین کا بندوبست کرنے والے بیشتر صاحبان اپنے ساتھ غمزدہ خاندانوں کے لئے اس بروشر کی کاپیاں رکھنے کی قدر کرتے ہیں۔ قبرستانوں میں منادی کرنے والے پبلشر اس بروشر کو سوگواروں کو تسلی دینے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ دو بہنوں نے سات افراد پر مشتمل ایک ایسے خاندان سے ملاقات کی جو قبر پر دُعا کر رہا تھا۔ بروشر سے تسلی‌بخش پیغام میں شریک کرنے کے نتیجے میں، اگلے دن ماں کے ساتھ ایک بائبل مطالعہ شروع ہو گیا!‏

‏—‏شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینیٹی؟‏ کوئی پکا مذہبی شخص دُنیائے مسیحیت کی بنیادی تعلیم کو بے‌نقاب کرنے والی اس عمدہ تحریر میں پائے جانے والی سچائی کیلئے جوابی‌عمل دکھا سکتا ہے۔‏

۳ ہر بروشر سے واقف ہوں اور اپنے علاقے میں اسے بہترین طریقے سے استعمال کرنے کا عزم کریں۔ مجوزہ پیشکشوں کیلئے، ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے جولائی ۱۹۹۸ کے شمارے کے آخری صفحے کو دیکھیں۔ دُعا ہے کہ یہوواہ لوگوں کے دل‌ودماغ دونوں تک پہنچنے کیلئے آپکی کاوشوں کو برکت دے۔—‏مرقس ۶:‏۳۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں