نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—صدارتی نگہبان
۱ کلیسیا میں نگہبان کے طور پر خدمت کرنا ایک سنجیدہ ذمہداری ہے۔ (اعما ۲۰:۲۸؛ ۱-تیم ۳:۱) یہ سلسلہوار مضامین میں سے پہلا مضمون ہے جو مسیحی بزرگوں کے مختلف فرائض کا خاکہ بیان کریگا تاکہ ہم سب اس اہم کام کی قدر کر سکیں جو وہ ہماری خاطر انجام دیتے ہیں۔
۲ صدارتی نگہبان کو سوسائٹی ایک غیرمُعیّنہ مدت تک خدمت انجام دینے کیلئے مقرر کرتی ہے۔ جب صدارتی نگہبان معاملات کو منظم کرتا ہے تو اس سے بزرگوں کی اپنے تفویضکردہ فرائض پر مناسب توجہ دینے کیلئے مدد ہوتی ہے۔ (آور منسٹری، صفحہ ۴۲) یہ کیا انجام دیتا ہے؟
۳ صدارتی نگہبان کلیسیا کی ڈاک وصول کرتا ہے اور ضروری کارروائی کرنے کیلئے بِلاتاخیر سیکریٹری کے حوالے کر دے دیتا ہے۔ بزرگوں کے اجلاسوں کی تیاری کیلئے، صدارتی نگہبان بحثطلب معاملات کے سلسلے میں بزرگوں سے تجاویز حاصل کرتا ہے اور ایجنڈا ترتیب دیتا ہے۔ وہ بزرگوں کے اجلاسوں میں چیئرمین کے طور پر بھی خدمت انجام دیتا ہے۔ جب فیصلے کئے جاتے ہیں تو وہ اس بات کا یقین کر لیتا ہے کہ فیصلے موزوں طور پر کئے گئے ہیں۔ وہ خدمتی اجلاس کی تیاری اور عوامی تقاریر کے شیڈول کی دیکھبھال کرتا ہے۔ وہ کلیسیا میں کئے جانے والے تمام اعلانات کی منظوری، انتظام چلانے کیلئے عام کاموں پر اُٹھنے والے تمام اخراجات کی ادائیگی کی اجازت دیتا اور اس بات کا یقین کر لیتا ہے کہ کلیسیا کے حسابات کی سہماہی جانچپڑتال مکمل ہو گئی ہے۔
۴ چیئرمین کے طور پر، صدارتی نگہبان کلیسیا کی سروس کمیٹی کے کام کو منظم کرتا ہے۔ جب کوئی بائبل طالبعلم ایک غیربپتسمہ یافتہ پبلشر بننے کیلئے درخواست کرتا ہے یا جب کوئی غیربپتسمہ یافتہ بپتسمہ لینا چاہتا ہے تو صدارتی نگہبان اُس سے ملاقات کرنے کیلئے بزرگوں کا بندوبست کرتا ہے۔ صدارتی نگہبان سرکٹ اوورسیئر کے دَورے کی تیاری کے سلسلے میں بھی پیشوائی کرتا ہے تاکہ کلیسیا کارگزاری کے خاص ہفتے سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکے۔
۵ صدارتی نگہبان کے فرائض بہت زیادہ اور مختلف ہوتے ہیں۔ جب وہ اپنی ذمہداریوں کو فروتنی اور ”سرگرمی سے“ انجام دیتا ہے تو ہم سب بزرگوں کیساتھ تعاون کرنے سے اپنا حصہ ادا کر سکتے ہیں۔ (روم ۱۲:۸) اگر ہم اپنے درمیان پیشواؤں کے ”فرمانبردار“ اور ”تابع“ ہیں تو وہ اپنے کام کو کافی حد تک حقیقی خوشی کیساتھ انجام دے سکتے ہیں۔—عبر ۱۳:۱۷۔