نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
سپیشل اسمبلی ڈے کے پروگرام کا آغاز ۱۹۸۷ میں ہوا۔ یہ ایک روزہ اجتماع خدا کے خادموں اور دلچسپی لینے والے حاضرین کیلئے تقویتبخش ثابت ہوئے ہیں۔ ستمبر ۱۹۹۸ کے شروع میں، ایک نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام پیش کِیا جائیگا۔ جس میں آپ نو تقاریر اور لاتعداد انٹرویو اور روحانی طور پر مفید تجربات سنیں گے۔
نئے پروگرام کا موضوع ہے ”یہوواہ کے دسترخوان کے لئے قدردانی ظاہر کریں۔“ (یسع ۶۵:۱۴؛ ۱-کر ۱۰:۲۱) یہ ہمارے عزم کو مستحکم کرے گا کہ یہوواہ کی پرستش کو ہماری زندگیوں میں نمایاں حیثیت رکھنی چاہئے۔ (زبور ۲۷:۴) سرکٹ اوورسیئر کی تقریر اجلاسوں کی حاضری کے سلسلے میں ”اپنے دل کی رغبتوں کا جائزہ“ لینے کی بابت بتائے گی۔ ایک مہمان مقرر ہمیں بتائے گا کہ کیسے ”یہوواہ کے دسترخوان سے خوراک حاصل کرنے سے روحانیت کو برقرار رکھیں۔“ خدا کی خدمت میں ثابتقدم رہنے کے لئے یہوواہ کی تنظیم میں نوجوان لوگوں کو عملی حوصلہافزائی بھی دی جائیگی۔ مہمان مقرر کا اہم خطاب بعنوان ”دلیرانہ گواہی دینے کے لئے روحانی طور پر مستحکم“ ظاہر کرے گا کہ کلیسیا کے ذریعے دستیاب فراہمیاں کیسے بادشاہت کی بابت دلیرانہ گواہی دینے کے لئے ہمیں لیس کرتی ہیں۔ اس پروگرام سے کون فائدہ اُٹھانا نہیں چاہیگا؟
بپتسمے کی خواہش رکھنے والے نئے مخصوصشُدہ اشخاص کو جتنی جلدی ممکن ہو صدارتی نگہبان کو مطلع کر دینا چاہئے۔ ہمیں یقین ہے کہ جب ہم سپیشل اسمبلی ڈے کے بندوبست کے ۱۲ویں سال کا آغاز کرتے ہیں تو ہر حاضر ہونے والا شخص آئندہ کام کیلئے روحانی طور پر فائدہ اُٹھائے گا۔