یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏98 ص.‏ 8
  • دوسروں میں ہمیشہ کی زندگی کی اُمید پیدا کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں میں ہمیشہ کی زندگی کی اُمید پیدا کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 3/‏98 ص.‏ 8

دوسروں میں ہمیشہ کی زندگی کی اُمید پیدا کریں

۱ اگرچہ انسان نے بوڑھا ہونے کے عمل کو سُست کرنے اور عرصۂ‌حیات کو بڑھانے کے طریقے تلاش کر لئے ہیں مگر پھر بھی بڑھاپا اور موت ناگزیر ہیں۔ ہم کتنے شکرگزار ہیں کہ بائبل اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ انسان کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں اور کیسے بڑھاپے کے نقصانات کی تلافی اور موت کو ختم کِیا جائے گا۔ ان سچائیوں کو مدلل انداز میں کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے میں پیش کِیا گیا ہے۔ قاری کی توجہ اُس وقت کی جانب مبذول کراتے ہوئے جب فردوس کو بحال کر دیا جائے گا، یہ کتاب زندگی اور موت کی بابت پیچیدہ سوالات کا واضح جواب دیتی ہے۔

۲ مارچ میں ہم گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کے نشانے کیساتھ علم کی کتاب پیش کرینگے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ اسکے بعد ہم بادشاہتی پیغام کیلئے دلچسپی ظاہر کرنے والے تمام لوگوں کیساتھ واپسی ملاقاتیں کرینگے۔ اسطرح ہم دوسروں میں ہمیشہ کی زندگی کی اُمید پیدا کر سکتے ہیں۔ (‏طط ۱:‏۲‏)‏ ایسا کرنے کیلئے، آپ شاید مندرجہ‌ذیل تجاویز کو مفید پائیں۔‏

۳ ابتدائی ملاقات کرتے وقت، آپ یہ سوال پوچھ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ انسان لمبی عمر کی آرزو کیوں کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بدھ‌مت، مسیحی، ہندؤ، مسلمان اور دیگر تمام لوگ موت کے بعد زندگی کی اُمید رکھتے ہیں۔“‏ علم کی کتاب باب ۶ پر کھولیں، ”‏ہم کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟“‏ اور پیراگراف ۳ پڑھیں۔ حوالہ‌شُدہ صحائف پر استدلال کریں۔ پیراگراف کے آخر پر دو سوالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، صاحبِ‌خانہ سے پوچھیں کہ آیا وہ خود جوابات دیکھنا پسند کریگا۔ اگر وہ اُس کا خواہشمند ہے تو اگلے چند پیراگراف پر بات‌چیت کرنا جاری رکھیں۔ ایک مطالعہ شروع ہو گیا ہے!‏ بصورتِ‌دیگر، اُسے پڑھنے کیلئے کتاب کی پیشکش کریں اور جوابات پر بات‌چیت کرنے کیلئے ترجیحاً ایک یا دو دن کے اندر واپسی ملاقات کا منصوبہ بنائیں۔‏

۴ ‏”‏علم“‏ کی کتاب کی پیشکش کی پیروی کرتے وقت، آپ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏مَیں موت کی بابت اُن دو سوالوں پر بات‌چیت کرنے کیلئے واپس آیا ہوں جنہیں ہم نے جواب کے بغیر ہی چھوڑ دیا تھا۔“‏ صاحبِ‌خانہ کو سوال یاد دلائیں۔ اس کے بعد باب ۶ میں ذیلی سرخی ”‏ایک شرانگیز سازش“‏ کے تحت معلومات پر بات‌چیت کریں۔ حالات پر انحصار کرتے ہوئے یا تو مطالعے کو جاری رکھیں یا پھر اگلی نشست کی بنیاد ڈالنے کیلئے پیراگراف ۷ کے آخر پر آخری سوال کو استعمال کریں۔ واپسی ملاقات کے قطعی منصوبے بنائیں۔ صاحبِ‌خانہ کو کنگڈم ہال آنے کی دعوت دیں اور مختصراً بیان کریں کہ کلیسیائی اجلاس کیسے منعقد کئے جاتے ہیں۔ اُسے حاضر ہونے کیلئے گرمجوشی کیساتھ دعوت دیں۔‏

۵ گھربہ‌گھر کے کام یا غیررسمی گواہی کے دوران، آپ یہ کہتے ہوئے گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏کیا آپ نے کبھی غور کِیا ہے کہ مستقبل میں ہمارے لئے اور زمین کیلئے کیا رکھا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل مستقبل کا خلاصہ ایک لفظ میں بیان کرتی ہے—‏فردوس!‏ یہ وضاحت کرتی ہے کہ ابتدا میں خدا نے زمین کے ایک حصے کو ایک خوبصورت فردوس بنا کر اُس نے اُس انسانی جوڑے کو وہاں رکھا جسے اُس نے خلق کِیا تھا۔ اُنہوں نے بتدریج اسے فردوس میں تبدیل کرتے ہوئے پوری زمین کو آباد کرنا تھا۔ اس کی بابت اس بیان پر غور کریں کہ یہ کیسا ہوگا۔“‏ علم کی کتاب صفحہ ۸ پر کھولیں اور ذیلی سرخی ”‏فردوس میں زندگی“‏ کے تحت پیراگراف ۹ پڑھیں۔ اس کے بعد پیراگراف ۱۰ کے نکات پر بات‌چیت کریں اور حوالہ‌شُدہ صحیفہ، یسعیاہ ۵۵:‏۱۰، ۱۱ پڑھیں۔ اس موضوع پر کہ بحال‌شُدہ فردوس میں زندگی کیسی ہو گی اور اکٹھے ملکر پیراگراف ۱۱-‏۱۶ کا احاطہ کرنے کیلئے گفتگو جاری رکھنے کی پیشکش کریں۔ یا اُس شخص کی ذاتی طور پر اِسے پڑھنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کریں اور دوبارہ ملاقات اور اُسکی بابت بات‌چیت کرنے کا بندوبست کریں۔‏

۶ اگر پہلی ملاقات پر مطالعہ شروع نہیں ہوا تھا تو آپ دوبارہ ملاقات پر یہ کہتے ہوئے ایسا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏جیساکہ ہم نے اپنی پچھلی گفتگو میں تذکرہ کِیا تھا کہ یہ خدا کا مقصد ہے کہ پوری زمین کو ایک فردوس میں تبدیل کِیا جائے۔ اِس سے یہ سوال اُٹھتا ہے کہ فردوس کس کی مانند ہوگا؟“‏ علم کی کتاب باب ۱ پر کھولیں اور ذیلی سرخی ”‏بحال‌شُدہ فردوس میں زندگی“‏ کے تحت پیراگراف ۱۱-‏۱۶ کا مطالعہ کریں۔ اس کے بعد صفحہ ۴-‏۵ پر تصویر دکھائیں اور اُس شخص سے پوچھیں کہ آیا وہ ایسے خوبصورت ماحول میں رہنا چاہیگا۔ اس کے بعد صفحہ ۱۰ پر پیراگراف ۱۷ کا پہلا جملہ پڑھیں۔ حالات پر انحصار کرتے ہوئے یا تو مطالعہ جاری رکھیں یا پھر کہیں کہ مَیں اپنی آئندہ ملاقات پر اس کی وضاحت کرونگا کہ بحال‌شُدہ فردوس میں رہنے کیلئے ایک شخص سے کس بات کا تقاضا کِیا جاتا ہے۔ دعوت‌نامہ چھوڑیں، اجلاس کے شیڈول کی وضاحت کریں اور اُس شخص کو کنگڈم ہال میں حاضر ہونے کیلئے پُرتپاک دعوت دیں۔‏

۷ علم کی کتاب، خدا کی وعدہ‌کردہ ”‏ہمیشہ کی زندگی“‏ کو دوسروں پر آشکارا کرنے میں استعمال کرنے کیلئے ایک شاندار آلہ ہے۔ آپ کا لوگوں کیساتھ گھریلو بائبل مطالعے کرنا اُن میں ایسی شاندار اُمید کو پیدا کر سکتا ہے جو اُس خدا کے الہام سے ہے ”‏جو جھوٹ نہیں بول سکتا۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں