یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏98 ص.‏ 1
  • ہماری خدمتگزاری—‏سچی محبت کا اظہار

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہماری خدمتگزاری—‏سچی محبت کا اظہار
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے پڑوسی سے محبت رکھنے کا مطلب
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • محبت سے تقویت پائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • یہوواہ خدا کی محبت کے لئے جوابی‌عمل دکھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • آپ کی محبت کتنی وسیع ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 4/‏98 ص.‏ 1

ہماری خدمتگزاری—‏سچی محبت کا اظہار

۱ اپنی خدمتگزاری کے ذریعے ہم دو بڑے حکموں کے لئے فرمانبرداری ظاہر کرتے ہیں۔ (‏متی ۲۲:‏۳۷-‏۳۹‏)‏ یہوواہ کے لئے ہماری محبت ہمیں اُس کی بابت مثبت بات‌چیت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اپنے پڑوسیوں کے لئے ہماری محبت ہمیں خدا کی مرضی اور مقاصد کی بابت علم حاصل کرنے کے لئے اُن کی حوصلہ‌افزائی کرنے کی تحریک دیتی ہے تاکہ ہماری طرح وہ بھی یہوواہ سے محبت کر سکیں اور خود کو ہمیشہ کی زندگی کے انعام کا مستحق ثابت کر سکیں۔ پس، ہم اپنی خدمتگزاری سے یہوواہ کے نام کی تعظیم‌وتکریم کرتے اور اپنے پڑوسیوں کو گراں‌بہا بادشاہتی اُمید میں شریک کرتے ہیں۔ جی‌ہاں، ہماری خدمتگزاری خدا اور انسان کے لئے ہماری سچی محبت کا ایک اظہار ہے۔‏

۲ ہماری محبت ہمیں ہر طرح کے لوگوں سے ہر طرح کے حالات کے تحت بات‌چیت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۲۱-‏۲۳‏)‏ مثال کے طور پر:‏ ایک ہوائی جہاز میں ایک مسیحی بزرگ، ایک رومن کیتھولک پادری کے ساتھ والی نشست پر بیٹھا تھا۔ بزرگ نے چند باموقع سوالات کی مدد سے اُس پادری کو بات‌چیت کرنے پر آمادہ کر لیا اور پھر گفتگو کا رُخ بادشاہت کی طرف موڑ دیا۔ جب پادری جہاز سے اُترا تو وہ ہماری دو کتابیں قبول کر چکا تھا۔ اُس بزرگ کی طرف سے اپنے پڑوسی کیلئے سچی محبت کے اظہار کا کیا ہی عمدہ نتیجہ نکلا!‏

۳ سچی محبت ہمیں منادی کرنے کی تحریک دیتی ہے:‏ امدادی اور کُل‌وقتی پائنیر خدمت کے کام میں حصہ لینے والے واقعی خدا اور پڑوسی کے لئے سچی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ پائنیر روحانی طور پر دوسروں کی مدد کرنے کے لئے مسلسل اپنا وقت اور توانائی قربان کر رہے ہیں۔ کونسی چیز اُنہیں ایسا کرنے کی تحریک دیتی ہے؟ ایک پائنیر نے بیان کِیا:‏ ”‏مَیں جانتی ہوں کہ محبت خدا کی روح کا ایک پھل ہے۔ لہٰذا، ایک کامیاب پائنیر تو دُور کی بات ہے، اس کے بغیر تو مَیں کبھی سچائی میں بھی نہیں آ سکتی تھی۔ محبت نے مجھے لوگوں میں دلچسپی لینے، اُن کی ضروریات سے باخبر رہنے کے قابل بنایا ہے اور مَیں اس بات کی قدر کرتی ہوں کہ لوگ محبت کے لئے جوابی‌عمل دکھاتے ہیں۔“‏ یسوع نے لوگوں کے لئے ایسی ہی محبت کا اظہار کِیا تھا۔ ایک مرتبہ جب وہ اور اُس کے تھکے‌ماندے شاگرد ”‏ذرا آرام“‏ کرنے کے لئے کہیں جا رہے تھے تو بِھیڑ اُن سے پہلے وہاں پہنچ گئی۔ یسوع نے کیا کِیا؟ اُس نے ”‏اُن پر ترس“‏ کھاتے ہوئے ”‏اُن کو بہت سی باتوں کی تعلیم“‏ دینے کی خاطر اپنی ذاتی ضروریات کو پسِ‌پُشت ڈال دیا۔—‏مر ۶:‏۳۰-‏۳۴‏۔‏

۴ اگرچہ لوگ ہماری پیش‌کردہ خوشخبری کو رد کر دیتے ہیں توبھی ہم یہ جاننے سے باطنی خوشی کا تجربہ کرتے ہیں کہ محبت سے تحریک پا کر ہم نے اُنہیں نجات حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے اپنی پوری کوشش کی ہے۔ انجام‌کار جب مسیح ہم سب کی عدالت کرتا ہے تو ہم بہت خوش ہونگے کہ ہم نے ’‏اپنی خدمت کو پورا کرتے ہوئے‘‏ سچی محبت کا اظہار کِیا تھا۔—‏۲-‏تیم ۴:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں