یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏97 ص.‏ 1
  • جہاں بھی لوگ ملتے ہیں گواہی دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جہاں بھی لوگ ملتے ہیں گواہی دیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ہر جگہ خوشخبری کی منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • آپ بھی غیررسمی گواہی دے سکتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بات‌چیت شروع کرنے میں پہل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • گلی کوچوں میں موثر گواہی دینے کے ذریعے دلچسپی لینے والوں کی تلاش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 7/‏97 ص.‏ 1

جہاں بھی لوگ ملتے ہیں گواہی دیں

۱ اپنی خدمتگزاری میں خدا کی روح کے کردار کو پہچانتے ہوئے پولس نے بیان کِیا:‏ ”‏خدا .‏ .‏ .‏ بڑھانے والا ہے۔“‏ اُس نے یہ بھی تسلیم کِیا:‏ ”‏ہم خدا کیساتھ کام کرنے والے ہیں۔“‏ (‏۱-‏کرنتھیوں ۳:‏۵-‏۹‏)‏ یہ ایک شاندار شرف ہے۔ ہم اِسکا اعلانیہ اظہار کیسے کر سکتے ہیں کہ ہم خدا کے ساتھی کارکن ہونے کی قدر کرتے ہیں؟ اُن سب کو خوشخبری کی منادی کرنے سے جنہیں ہم گھربہ‌گھر کے کام میں یا کسی اَور جگہ پر ملتے ہیں۔‏

۲ ہمیں ”‏قوموں کو شاگرد“‏ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹‏)‏ اگر ہم خدمتگزاری میں جاتے اور چند ہی لوگوں سے ملتے ہیں تو شاید ہم جلد ہی بے‌حوصلہ ہو جائیں اور محسوس کریں کہ ہم نے بہت کم کامیابی حاصل کی ہے۔ اِسکے برعکس، جب ہم زیادہ لوگوں سے ملنے اور اُن سے بات‌چیت کرنے کے قابل ہوتے ہیں تو ہم اپنی خدمتگزاری سے لطف اُٹھاتے ہیں۔ یہ ایک چیلنج ہو سکتا ہے کیونکہ اِس کیلئے پہل ہماری طرف سے ہونی چاہئے کہ جہاں بھی لوگ ملتے ہیں وہاں جا کر اُن کیساتھ گفتگو کر سکیں۔‏

۳ عملی مثالیں:‏ ہم بازاروں، سیرگاہوں اور ریلوے جنکشنوں پر لوگوں کو گواہی دے سکتے ہیں۔ جب آپ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں تو کیا آپ راستے میں گواہی دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں؟ دو گواہ جوکہ میدانی خدمت کے اجلاس پر جانے کے لئے ایک بھری ہوئی بس میں سفر کر رہے تھے، علم کی کتاب میں موجود فردوس کی ایک تصویر کے حوالے سے مستقبل کیلئے خدا کے وعدوں کے متعلق بات‌چیت کرتے رہے۔ اور جسکی اُنہیں اُمید تھی وہی ہوا کہ قریب کھڑے ایک نوجوان شخص نے اُنکی باتیں سنیں اور جوکچھ اُس نے سنا اُس سب سے بہت متاثر ہوا۔ بس سے اُترنے سے قبل اُس نے ایک کتاب قبول کی اور درخواست کی کہ کوئی اُسکے گھر پر اُس سے ملاقات کرے۔‏

۴ بہتیرے پبلشروں نے غیررسمی گواہی دینے سے لطف اُٹھایا ہے۔ ایک بہن دوپہر کے وقت مقامی شاپنگ سنٹر میں گئی اور اُن لوگوں سے ملی جو شاپنگ کر چکے تھے مگر جلدی میں دکھائی نہیں دیتے تھے۔ اُس نے اپنے بیگ میں موجود تمام لٹریچر پیش کر دیا۔ ایک شخص جو اپنی کار میں انتظار کر رہا تھا اُس سے میگزین لے کر بہت خوش ہوا۔ وہ اِس سے پہلے کچھ اجلاسوں پر بھی حاضر ہوا تھا اور انکی بات‌چیت نے اُسکی دلچسپی کو دوبارہ اُبھارا۔‏

۵ یہوواہ کے نام کی حمد کرنا ایک شرف ہے۔ منادی کے کام کیلئے جوش دکھانے سے ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم خدا کے اُس غیرمستحق فضل کے مقصد کو سمجھنے سے قاصر نہیں رہے جو اُس نے ہمارے لئے دکھایا ہے۔ چونکہ دوسروں کی مدد کرنے کے لئے ”‏اب قبولیت کا وقت ہے“‏ اِس لئے آئیے جہاں بھی لوگ ملتے ہیں وہاں جائیں تاکہ یہوواہ کے ”‏نجات کے دن“‏ کی بابت گواہی دے سکیں۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۶:‏۱، ۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں