یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏97 ص.‏ 1
  • وفاداری اجر پاتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • وفاداری اجر پاتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ خدا کی خدمت کو اچھی طرح سے انجام دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • یہوواہ اپنے وفادار بندوں کو اجر دیتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • کیا آپ ہر معاملے میں دیانتدار ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 7/‏97 ص.‏ 1

وفاداری اجر پاتی ہے

۱ ہمیں عبرانیوں ۱۱:‏۶ میں بتایا گیا ہے کہ خدا ”‏اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے۔“‏ ’‏تھوڑی چیزوں میں دیانتدار‘‏ رہنے والے اپنے عقیدتمند خادموں کو اجر دینے کا اُسکا ایک طریقہ یہ ہے کہ وہ اُنہیں ’‏بہت چیزوں کا مختار‘‏ بنا دیتا ہے۔ (‏متی ۲۵:‏۲۳‏)‏ دوسرے لفظوں میں،، یہوواہ اکثر اپنے وفادار گواہوں کو خدمت کے اضافی استحقاقات عطا کرنے سے اُنکی محنت کا اجر بخشتا ہے۔‏

۲ پولس رسول کی وفاداری کے اجر میں اُسے ایسی خدمتگزاری کے لئے مقرر کِیا گیا جو اُسے یورپ اور ایشیائے کوچک کے مختلف شہروں اور گاؤں تک لے گئی۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۱:‏۱۲‏)‏ اگرچہ اپنی خدمتگزاری کو پوری طرح انجام دینے کیلئے کافی کوشش درکار تھی توبھی پولس نے اپنے اِس استحقاق کی بڑی قدر کی۔ (‏رومیوں ۱۱:‏۱۳؛‏ کلسیوں ۱:‏۲۵‏)‏ اُس نے خلوصدلی سے منادی کرنے کے مواقع تلاش کرنے سے اپنی دلی قدردانی کا اظہار کِیا۔ اپنی پُرجوش کارگزاری کی بدولت اُس نے ظاہر کِیا کہ وہ اپنے ایمان کے مطابق زندگی بسر کر رہا تھا۔ اُسکا نمونہ ہمیں اپنے خدمتی استحقاقات کو عزیز رکھنے کی تحریک دیتا ہے۔‏

۳ یہوواہ نے ہمیں خدمتگزاری بخشی ہے:‏ ہم اس گراں‌بہا اجر کیلئے پولس جیسا نظریہ کیسے رکھ سکتے ہیں؟ ہم خدمتگزاری میں اپنے حصے کو بڑھانے والے طریقوں پر غور کرتے ہیں۔ ہم گھربہ‌گھر یا غیررسمی گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ ہم گھر پر نہ ملنے والے تمام لوگوں کے سلسلے میں مناسب اقدام اُٹھاتے ہیں اور دلچسپی رکھنے والے تمام لوگوں سے واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں۔ نیز ہم گھریلو بائبل مطالعے کرانے کیلئے اپنے مقررہ اوقات کی پابندی بھی کرتے ہیں۔‏

۴ ہماری خدمتگزاری کے سلسلے میں پولس نے فہمائش کی:‏ ”‏وقت اور بے‌وقت مستعد رہ۔“‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۲‏)‏ جو چیز اہم ہے وہ فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔ اپنی خدمتگزاری کو اپنی زندگیوں میں اوّلیت دیتے ہوئے کیا ہم فوری تعمیل کے احساس کے ساتھ اِسے انجام دیتے ہیں؟ مثال کے طور پر، ہم ویک‌اینڈ پر اپنی تفریحی سرگرمیوں اور دیگر مشاغل کو اُس وقت میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینگے جو ہم نے خدمتگزاری کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ چونکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اِس نظام کا خاتمہ تیزی سے قریب آ رہا ہے لہٰذا ہم اِس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ بادشاہت کی خوشخبری کی منادی ہی سب سے اہم کام ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔‏

۵ ہمارا وفادار اور دیانتدار رہنا اور جو کام اُس نے ہمیں تفویض کِیا ہے اُس میں ثابت‌قدم رہنا، خدا کیلئے ہماری وفاداری کا ثبوت ہے۔ آئیے اپنی خدمتگزاری کو بھرپور طریقے سے انجام دیں توپھر یہوواہ ہماری وفاداری کے بدلے ہمیں بکثرت اجر بخشے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں