یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏97 ص.‏ 4
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • سچے خدا کا علم زندگی کا باعث ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والے علم کو پھیلانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 6/‏97 ص.‏ 4

خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے

۱ سچائی کا صحیح علم حاصل کرنے سے پہلے، غالباً آپکے ذہن میں زندگی کی بابت بہت سے سوالات تھے جن کا آپ جواب دینے کے قابل نہیں تھے۔ ان سوالات کے بائبل پر مبنی جواب حاصل کر کے آپ کو کتنی خوشی ہوئی تھی!‏ اب آپ ایسے ہی جواب حاصل کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنے کے قابل ہیں۔ (‏مقابلہ کریں ۲-‏تیمتھیس ۲:‏۲‏۔)‏ آپ اُنہیں خدا کے علم میں شریک کر سکتے ہیں جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ (‏یوحنا ۱۷:‏۳‏)‏ لیکن آپ اس علم کی قدروقیمت کو سمجھنے کیلئے کسی شخص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ ذرا، اُن سوالات کی بابت سوچیں جنکا سچائی نے آپ کو جواب دیا تھا۔ سچائی کے متلاشی کیا جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ ان پہلوؤں پر سوچ‌بچار کرنا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب پیش کرنے کیلئے آپکی مدد کر سکتا ہے۔ مندرجہ‌ذیل تجاویز جون کے دوران گواہی دینے کی تیاری کرتے وقت آپکی مدد کر سکتی ہیں۔‏

۲ چونکہ بہتیرے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ دُنیا میں اتنا زیادہ دُکھ کیوں پایا جاتا ہے اسلئے یہ رسائی اچھا جوابی‌عمل حاصل کر سکتی ہے:‏

▪ ”‏جب مصیبت آتی ہے یا جب جُرم اور تشدد کے کاموں میں اضافہ ہوتا ہے تو لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ ایسی خوفناک حالتیں کیوں واقع ہوتی ہیں۔ آپ کا جواب کیا ہوگا؟“‏ اُس شخص کو جواب دینے دیں اور اسے تسلیم کریں۔ پھر علم کی کتاب کے باب ۸ پر جائیں اور پیراگراف ۲ میں جوکچھ بیان کِیا گیا ہے اس پر توجہ دلائیں۔ وضاحت کریں کہ یہ کتاب بُری چیزوں کے واقع ہونے کے سبب کی بابت بائبل کی تشریح پیش کرتی ہے اور کہیں:‏ ”‏اگر آپ اسے پڑھنا چاہیں تو مَیں یہ کتاب ۳۵روپے کے ہدیے پر آپ کے پاس چھوڑ سکتا ہوں۔“‏

۳ جہاں آپ نے ”‏علم“‏ کی کتاب پیش کی تھی وہاں واپس جا کر آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ‏”‏دُنیا میں اتنا زیادہ دُکھ ہونے کی بابت آپ جس نتیجے پر پہنچے ہیں مَیں اس میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ کیا آپ کتاب میں بیان‌کردہ بائبل کے جواب سے متفق ہیں؟“‏ جواب دینے دیں۔ علم کی کتاب سے صفحہ ۷۷ پر پیراگراف ۱۷ پڑھیں اور صاحبِ‌خانہ کیلئے بائبل سے رومیوں ۹:‏۱۴ پڑھنے کی پیشکش کریں۔ اس کے بعد کہیں:‏ ”‏خوشی کی بات یہ ہے کہ خدا ہمارے لئے غیرمنصفانہ طور پر تکلیف اور دُکھ کا باعث نہیں بنتا۔ اس نے ہمیں اَمن اور شادمانی کی حالت میں ہمیشہ کی زندگی دینے کا وعدہ کِیا ہے۔ اس کتاب کے پہلے باب کا عنوان ہے ’‏آپ ایک خوش‌آئند مستقبل کے مالک ہو سکتے ہیں!‏‘‏ مَیں اس بات کی وضاحت کرنا چاہونگا کہ یہ آپ اور آپ کے عزیزوں کیلئے کیسے سچ ثابت ہو سکتا ہے۔“‏ باب ۱ پر جائیں اور اپنے مطالعے کے طریقے کا مظاہرہ کریں۔ جس قدر حالات کے تحت مناسب ہو اُسی قدر باب کا احاطہ کریں۔‏

۴ آپ ”‏ریزننگ“‏ بُک کے صفحہ ۱۴ پر ذیلی سرخی ”‏بڑھاپا/‏موت“‏ کے تحت ظاہرکردہ تعارف کو استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ’‏کیا موت پر ہی سب کچھ ختم ہو جاتا ہے؟ یا کیا موت کے بعد بھی کچھ ہے؟‘‏ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل موت کی بابت ہمارے ہر سوال کا جواب دیتی ہے۔ [‏پڑھیں واعظ ۹:‏۵،‏ ۱۰‏۔]‏ نیز یہ ظاہر کرتی ہے کہ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اُن کے لئے حقیقی اُمید موجود ہے۔ [‏علم کی کتاب کے صفحہ ۸۴ پر پیراگراف ۱۳ پر کھولیں؛ یوحنا ۱۱:‏۲۵ میں پائے جانے والے یسوع کے الفاظ پڑھیں اور اُنکی وضاحت کریں۔]‏ یہ پورا باب اس سوال کا جواب دینے کیلئے وقف ہے کہ ہمارے مُتوَفی عزیزوں کے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ اگر آپ اسے پڑھنا پسند کرینگے تو مَیں ۳۵روپے کے ہدیے پر یہ کتاب آپ کے پاس چھوڑ سکتا ہوں۔“‏

۵ واپسی ملاقات کرتے وقت، آپ اپنی پہلی ملاقات کی یاددہانی کرائیں اور پھر کہیں:‏

▪ ‏”‏پچھلی مرتبہ ہم نے گفتگو کی تھی کہ جب ایک شخص مر جاتا ہے تو کیا واقع ہوتا ہے۔ بہتیرے لوگ ایمان رکھتے ہیں کہ موت کے بعد زندگی یا تو آسمان پر یا دوزخ میں ہوگی۔ لیکن کیا آپ نے مُردوں کے زمین پر دوبارہ زندہ ہونے کے امکان کی بابت کبھی سوچا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل کے مطابق، قیامت‌یافتہ اشخاص اُن حلیم لوگوں میں شامل ہونگے جو زمین کے وارث ہونگے۔ [‏زبور ۳۷:‏۱۱،‏ ۲۹‏، پڑھیں اور پھر علم کی کتاب سے صفحہ ۸۸ پر پیراگراف ۲۰ پر گفتگو کریں۔]‏ اس اُمید نے موت سے خوفزدہ لاکھوں لوگوں کو تسلی دی ہے۔ یہ کتاب اس معاملے کو اچھی طرح سمجھنے میں آپ کی مدد کریگی۔ کیا مَیں مظاہرہ کر سکتا ہوں کہ کیسے؟“‏

۶ اگر آپ ایک سادہ پیشکش کو بہتر خیال کرتے ہیں تو آپ اسے آزما سکتے ہیں:‏

▪ ‏”‏مَیں آپ کو علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے، کتاب سے ایک تصویر دکھانا چاہونگا۔ کیا یہ تصویر خوبصورت نہیں ہے؟“‏ کتاب کھولیں تاکہ صاحبِ‌خانہ صفحات ۴-‏۵ دیکھ سکے۔ اسے اپنا جواب دینے دیں۔ اس کے بعد صفحہ ۵ کی عبارت پڑھیں۔ یہ کہتے ہوئے اختتام کریں:‏ ”‏آپ ۳۵ روپے کے ہدیے پر یہ کتاب اپنے پڑھنے کیلئے لے سکتے ہیں۔“‏ معلوم کریں کہ دکھائی جانے والی دلچسپی کی پیروی کرنے کیلئے واپس آنے کا کونسا وقت بہتر ہوگا۔‏

۷ ہمارے پاس خدا کا علم ہے جو زندگی کے اہم سوالات کا جواب دیتا ہے۔ مستعدی کیساتھ تیاری کریں اور سچائی کے متلاشیوں کو اس زندگی‌بخش معلومات میں شریک کرنے کیلئے یہوواہ آپکی کاوشوں کو برکت دیگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں