یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏96 ص.‏ 13
  • رسالے کی اپنی ذاتی پیشکش تیار کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • رسالے کی اپنی ذاتی پیشکش تیار کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • رسالے کی پیشکش تیار کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • حق پر گواہی دینے والے رسالے پیش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • اپنی بادشاہتی منادی کو بہتر بنانے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 10/‏96 ص.‏ 13

رسالے کی اپنی ذاتی پیشکش تیار کریں

۱ ہم مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالوں کی اُن کے بروقت اور معلوماتی مضامین کیلئے بہت قدر کرتے ہیں جو دُنیاوی مسائل سے لیکر ”‏خدا کی تہہ کی باتوں“‏ تک کا احاطہ کرتے ہیں۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۰‏)‏ ہم سب بہت سی نئی اور تقویت‌بخش باتوں کو یاد کر سکتے ہیں جو ہم ان جرائد میں پڑھ چکے ہیں جنہیں یہوواہ بتدریج سچائی کو آشکارا کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ (‏امثال ۴:‏۱۸‏)‏ ہم ممکنہ طور پر انہیں وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کی شدید خواہش رکھنا چاہتے ہیں۔‏

۲ اپنے علاقے کا جائزہ لیں:‏ آپ کے علاقے میں کس قسم کے لوگ رہتے ہیں؟ اگر اُنکی رفتارِزندگی تیز ہے تو آپکو ایک مختصر اور جامع پیشکش تیار کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کا علاقہ ایسا ہے جہاں رفتارِزندگی میں عجلت نہیں پائی جاتی تو شاید آپ زیادہ کچھ کہنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اگر بیشتر اصحابِ‌خانہ دن کے وقت ملازمت کرتے ہیں تو آپکو بعدازدوپہر یا شام کے وقت اُنکے گھروں پر ملاقات کرنے سے کافی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ آپ دن کے وقت گلی‌کوچوں میں گواہی دینے یا دُکانوں پر کام کرنے کے دوران کچھ لوگوں سے مِل سکتے ہیں۔ بعض مبشر پارکنگ کی جگہوں اور شہر کے باغوں میں غیررسمی طور پر لوگوں تک رسائی کرنے سے اچھے نتائج حاصل کرتے ہیں۔‏

۳ خود رسالوں سے واقف ہوں:‏ ہر شمارے کو جیسے ہی وہ آپکو حاصل ہو پڑھ ڈالیں۔ ایسے مضامین کا انتخاب کریں جنہیں آپ سمجھتے ہیں کہ آپکے علاقے کے لوگوں کو پسند آئینگے۔ کونسے موضوعات اُن کیلئے باعثِ‌فکر ہیں؟ ایک خاص نقطے کی تلاش کریں جسکا آپ اُس مضمون سے حوالہ دے سکتے ہیں جسے پیش کرنے کا آپ نے منصوبہ بنایا ہے۔ کسی ایسے سوال کی بابت سوچیں جسے آپ دلچسپی اُبھارنے کیلئے اُٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپکو موقع مل جائے تو ایک بروقت صحیفے کو صاحبِ‌خانہ کے سامنے پڑھنے کیلئے منتخب کریں۔ واپسی ملاقات کی بنیاد قائم کرنے کے لئے آپ جو کچھ کہہ سکتے ہیں اُس کی بابت سوچیں۔‏

۴ اپنی تمہید تیار کریں:‏ اُن الفاظ کا بڑی احتیاط کیساتھ انتخاب کریں جنہیں آپ خود کو متعارف کرانے اور گفتگو شروع کرنے کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بعض کو اس افتتاحی تبصرے سے کامیابی حاصل ہوئی ہے:‏ ”‏مَیں نے اس رسالے میں نہایت عمدہ مضمون پڑھا ہے اور مَیں چاہتا ہوں کہ دوسرے بھی اسے پڑھیں۔“‏ بہتیرے ایک سوال کیساتھ آغاز کرتے ہیں جو ایسے نقطۂ‌گفتگو پر توجہ مبذول کراتا ہے جسے وہ استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ مثلاً:‏

۵ اگر آپ جُرم کے عام ہونے پر کسی مضمون کو اُجاگر کر رہے ہیں تو آپ پوچھ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏لُوٹے جانے یا نقصان پہنچائے جانے کے ڈر کے بغیر رات کو سونے کے قابل بننے کیلئے ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے؟“‏ وضاحت کریں کہ اس مسئلے کے حل کی بابت آپ کے پاس چند معلومات ہیں۔ یہ حل جلد ہی معاشرتی بدنظمی کی دیگر تمام اقسام کو بھی ختم کر دیگا۔ رسالے میں کسی ایسی بات کی طرف اشارہ کریں جو ایسی اُمید پیش کرتی ہو۔ جب آپ واپس جاتے ہیں تو آپ صاحبِ‌خانہ کی توجہ علم کی کتاب کے پہلے باب پر دلا سکتے ہیں۔‏

۶ خاندانی زندگی پر کوئی مضمون پیش کرتے وقت آپ یہ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏بہتیرے والدین اس زمانے میں خاندان کی پرورش کرنے کو حقیقی چیلنج سمجھتے ہیں۔ اس موضوع پر بہت سی کُتب تحریر کی گئی ہیں، تاہم ماہرین بھی اس سے متفق نہیں۔ کیا کوئی ہے جو قابلِ‌اعتماد راہنمائی فراہم کر سکتا ہو؟“‏ رسالے میں سے کوئی خاص تبصرہ سنائیں جو بائبل میں پائی جانے والی دانشمندانہ مشورت کو ظاہر کرتا ہے۔ جب آپ واپسی ملاقات کیلئے جاتے ہیں تو علم کی کتاب، صفحات ۱۴۵-‏۱۴۸ سے بچوں کی پرورش کرنے کے سلسلے میں صحیفائی خیالات پر گفتگو کریں۔‏

۷ معاشرتی مسئلے پر مضمون کو اُجاگر کرنے کیلئے آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏بہتیرے لوگ اس تکلیف‌دہ زمانے کی وجہ سے بوجھ تلے دبے ہوئے محسوس کرتے ہیں جس میں ہم رہتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا خدا کا مقصد تھا کہ ہم اسی طریقے سے رہیں؟“‏ کسی ایسے مضمون کی نشاندہی کریں جو ظاہر کرتا ہو کہ کیسے آجکل کے مسائل پر قابو پائیں یا جو ایسے مستقبل کے منتظر رہنے کی وجوہات فراہم کرے جو پریشانی سے پاک ہوگا۔ اپنی اگلی ملاقات پر، علم کی کتاب کے صفحات ۴-‏۵ پر دی گئی تمثیل اور تصویری عبارت پر گفتگو کریں اور اسکے بعد براہِ‌راست گھریلو بائبل مطالعہ کی جانب راہنمائی کریں۔‏

۸ صاحبِ‌خانہ کے مطابق بنیں:‏ آپ مختلف دلچسپیاں اور پس‌منظر رکھنے والے لوگوں سے ملیں گے۔ ایک ایسی بنیادی پیشکش تیار کریں جس میں آپ ہر صاحبِ‌خانہ کے لئے ردوبدل پیدا کر سکتے ہوں۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ جو کچھ ایک مرد، عورت، عمررسیدہ شخص یا کسی نوجوان سے کہیں گے اُس میں کیسے تبدیلی کریں گے۔ کوئی سخت قوانین وضع نہیں کئے گئے کہ آپ کو کیا کہنا چاہئے۔ جو آپ کے لئے سہل اور نتیجہ‌خیز ہے وہی استعمال کریں۔ تاہم، پُرجوش ہوں، دل سے کلام کریں اور ایک اچھے سامع بنیں۔ وہ جو ”‏مقرر کئے گئے“‏ ہیں آپ کی خلوصدلی کو محسوس کر لینگے اور اُمیدافزا طور پر جوابی‌عمل دکھائیں گے۔—‏اعمال ۱۳:‏۴۸‏۔‏

۹ ایک دوسرے کی مدد کریں:‏ ایک دوسرے کیساتھ تبادلۂ‌خیال کرنے سے، ہم اپنا اظہار کرنے کے نئے طریقے سیکھتے ہیں۔ ملکر اپنی پیشکشوں کی مشق کرنا ہمیں تجربہ اور اعتماد بخشتا ہے۔ (‏امثال ۲۷:‏۱۷‏)‏ جوکچھ آپ کو کہنا ہے اگر آپ اُسکی مشق کرتے ہیں تو آپ دروازے پر زیادہ پُرسکون محسوس کرینگے۔ یہ نہایت اہم ہے کہ والدین تیاری کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کرنے کیلئے وقت صرف کریں، جب وہ اپنی پیشکش کی مشق کرتے ہیں تو سنیں اور بہتری پیدا کرنے کیلئے تجاویز پیش کریں۔ نئے اشخاص زیادہ تجربہ‌کار مبشروں کیساتھ کام کرنے سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔‏

۱۰ رسالے کی اپنی ذاتی پیشکش تیار کرنے کو مشکل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ صرف کہنے اور پھر دلکش انداز میں اسکا اظہار کرنے کیلئے کسی خاص بات کو ذہن میں رکھنے کا معاملہ ہے۔ اپنی اختراع اور دوراندیشی کیساتھ، آپ ایک ایسی پیشکش تیار کر سکتے ہیں جو خوب مؤثر ہوگی۔‏

۱۱ رسالوں کی تقسیم اُن بنیادی طریقوں میں سے ایک ہے جن سے ہم پوری دُنیا میں بادشاہت کا پیغام پھیلاتے ہیں۔ اگر آپ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کو خلوصدل لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچاتے ہیں تو رسالے خود اپنے حق میں بول سکتے ہیں۔ ہمیشہ اُنکی قدروقیمت اور اُس طریقے کو یاد رکھیں جس سے اُنکا پیغام زندگیاں بچا سکتا ہے۔ اس قسم کی ’‏نیکی اور سخاوت کرنا‘‏ ہی وہ کام ہے جو یہوواہ کو بڑا پسند ہے۔—‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں