روزانہ اپنی منت پوری کرنا
۱ زبورنویس داؔؤد نے یہوؔواہ سے یہ کہنے کی تحریک پائی: ”مَیں ہمیشہ تیری مدحسرائی کرونگا تاکہ روزانہ اپنی منتیں پوری کروں۔“ (زبور ۶۱:۷) داؔؤد جانتا تھا کہ منت ماننا مکمل طور پر ایک رضاکارانہ معاملہ ہے۔ تاہم، وہ اس بات کو بھی سمجھتا تھا کہ اگر اُس نے منت مانی ہے تو وہ اسے پورا کرنے کیلئے ذمہدار بھی تھا۔ پھربھی، اس نے روزانہ اپنی منتیں پوری کرنے کے استحقاق کے لئے یہوؔواہ کی مدحسرائی کی۔
۲ جب ہم نے یہوؔواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کی تھی تو ہم نے اسکی مرضی پوری کرنے کیلئے خوشی سے منت مانی تھی۔ ہم نے اپنی خودی کا انکار کِیا اور یہوؔواہ کی خدمت کرنے کو اپنی زندگی میں اوّلین مقصد بنایا تھا۔ (لوقا ۹:۲۳) لہٰذا، ہمیں بھی روزانہ اپنی منت پوری کرنی چاہئے۔ (واعظ ۵:۴-۶) پانی کے بپتسمے کے وقت کئے گئے ہمارے اعلانیہ اقرار کو ہماری پوری طرزِزندگی سے منعکس ہونا چاہئے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ”نجات کیلئے اقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔“ (رومیوں ۱۰:۱۰) اس میں خوشخبری کی منادی کرنا شامل ہے۔ (عبرانیوں ۱۳:۱۵) ذاتی حالات کافی حد تک مختلف ہوتے ہیں، لیکن ہم سب روزانہ دوسروں کیساتھ خوشخبری میں شرکت کرنے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔
۳ روزانہ منادی کر نے کے مواقع پیدا کریں: کسی دوسرے شخص کو خوشخبری میں شریک کرنا ایک خوشکُن تجربہ ہے۔ روزانہ ایسا کرنے کی غرض سے، جب کبھی بھی ہمارے حالات اجازت دیں ہمیں منادی کرنے کے لئے مواقع پیدا کرنے پڑتے ہیں۔ وہ لوگ بہتیرے مسرتبخش تجربات سے محظوظ ہوئے ہیں جنہوں نے جائےملازمت پر یا سکول میں اور پڑوسیوں یا دیگر لوگوں سے جنہیں وہ ہر روز ملتے ہیں غیررسمی گواہی دینے میں پیشقدمی کی ہے۔ خطوط لکھنا یا ٹیلیفون کا استعمال کرنا بھی دوسروں کو گواہی دینے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔ ان تمام ذرائع سے مستفید ہونا اور گھرباگھر منادی کرنے اور واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے باقاعدگی کیساتھ وقت مختص کرنا خاص خوشی پر منتج ہو سکتا ہے جو ایک گھریلو بائبل مطالعہ کروانے سے حاصل ہوتی ہے۔ جیہاں، ہم ہر روز منادی کرنے کے مواقع پیدا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۴ ایک بہن نے اپنے کام کے وقفے کے دوران روزانہ صحائف کی جانچ کرنا کو پڑھنا شروع کِیا۔ اس نے اپنی ایک ساتھی کارکن خاتون کو اپنے ساتھ روزانہ کی آیت پڑھنے کی دعوت دی اور وہ جلد ہی اُس عورت کیساتھ بائبل مطالعہ کرنے کا باعث بنی۔ ہفتے میں پانچ دن، وہ ہر روز نصف گھنٹہ مطالعہ کرتی تھیں۔ ایک اَور ساتھی کارکن نے انکے روزانہ مطالعے کو دیکھا۔ انجامکار اس نے اپنی شناخت ایک انفعال بھائی کے طور پر کرائی۔ بہن کے جوشوجذبے سے تحریک پاتے ہوئے، اس نے دوبارہ فعال بننے کی غرض سے ایک بزرگ سے رابطہ قائم کِیا۔ اس بہن نے روزانہ اپنی منت پوری کرنے کی کارگزاری کو جاری رکھنے سے دو اَور زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا۔
۵ جب ہمیں اُن تمام نیک کاموں کیلئے جو یہوؔواہ نے ہمارے لئے کئے ہیں قدردانی سے معمور دل سے تحریک ملتی ہے تو ہر روز حتیالمقدور اپنی مخصوصیت کو پورا کرنا ہمارے لئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہوگا۔ زبورنویس کی طرح، ہم کہہ سکتے ہیں: ”یا رب! میرے خدا! مَیں پورے دل سے تیری تعریف کرنگا۔ مَیں ابد تک تیرے نام کی تمجید کرنگا۔“—زبور ۸۶:۱۲۔