کیا آپ نے شام کی گواہی کو آزمایا ہے؟
۱ ہم سب اپنے کام میں پھلدار ہونے سے خوشی حاصل کرتے ہیں۔ اِسکی دوسری جانب، جب ہم مثبت نتائج دیکھنے کے قابل نہیں ہوتے تو کام بےکیف اور اُکتا دینے والا بن سکتا ہے۔ پُرمقصد کام ذاتی طور پر بااجر ہے اور یہ ایک برکت ہے۔ (مقابلہ کریں واعظ ۳:۱۰-۱۳۔) ہم اس اصول کا اطلاق اپنی منادی کے کام پر کر سکتے ہیں۔ ہم تجربے سے جانتے ہیں کہ جب ہم گھرباگھر جاتے اور لوگوں کیساتھ بائبل کی بابت باتچیت کرنے کے قابل ہوتے ہیں تو ہم روحانی طور پر تازہدم ہوکر گھر لوٹتے ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے واقعی کوئی کام سرانجام دیا ہے۔
۲ بعض علاقوں میں دن کے بعض مخصوص اوقات کے دوران لوگوں کو گھر پر پانا کافی مشکل بن گیا ہے۔ رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ بہت سی جگہوں پر جب ہم صبح کے وقت ملاقات کرتے ہیں تو ۵۰ فیصد سے زائد لوگ گھر پر موجود نہیں ہوتے۔ بہتیری کلیسیاؤں نے شام کے وقت گواہی دینے کے انتظامات کرنے سے اس مسئلے پر قابو پا لیا ہے، اور انہیں عمدہ کامیابی کا تجربہ ہوا ہے۔ پبلشر رپورٹ دیتے ہیں کہ جب وہ شام کے وقت ملاقات کرتے ہیں تو زیادہتر لوگ گھر پر موجود ہوتے ہیں، اور لوگ، عموماً، زیادہ پُرسکون اور بادشاہتی پیغام کو سننے کی طرف زیادہ مائل دکھائی دیتے ہیں۔ کیا آپ نے اپنے علاقے میں شام کی گواہی کو آزما کر دیکھا ہے؟—مقابلہ کریں مرقس ۱:۳۲-۳۴۔
۳ بزرگ شام کی گواہی کو منظم کریں: بعض علاقوں میں سہپہر یا شام کے وقت میدانی خدمت کے اجلاسوں کی خوب حمایت کی گئی ہے۔ وہ نوجوان پبلشر جو سہپہر کے وقت سکول سے واپس لوٹتے ہیں اور وہ بالغ جو شام کو اپنا دنیاوی کام ختم کرتے ہیں اُن کیلئے پاسولحاظ دکھایا جا سکتا ہے۔ بعض پبلشر جو ویکاینڈز پر میدانی خدمت میں جانے کے قابل نہیں ہیں انہوں نے محسوس کیا ہے کہ ہفتے کے دوران شام میں گواہی انکے لئے منادی کے کام میں باقاعدہ شرکت کرنے کا ایک عملی طریقہ ہے۔
۴ شام کی گواہی کے دوران آپ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ آپ رسالوں کے ساتھ گھرباگھر گواہی دے سکتے ہیں یا مہینے کی لٹریچر پیشکش کو استعمال کر سکتے ہیں۔ شام ان لوگوں کیساتھ ملاقات کرنے کا بہترین وقت ہے جو پبلشروں کو صبح کے وقت یا ویکاینڈز پر گھر پر نہیں ملے تھے۔ گلیکوچوں میں گواہی دینے والا علاقہ بھی اچھا ثابت ہو سکتا ہے جو آپ کو کام سے لوٹنے والے لوگوں کیساتھ گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بہتیرے محسوس کرتے ہیں کہ جنہوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ان کیساتھ واپسی ملاقاتیں کرنے کا بہترین وقت شام ہے۔
۵ محتاط اور دوراندیش ہوں: بعض علاقوں میں شام کا دھندلکا یا اندھیرا چھا جانے کے بعد باہر جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ جوڑوں یا گروپوں کی صورت میں خوب روشن گلیوں میں سفر کرنا اور ایسے گھروں یا رہائشی عمارتوں میں ملاقات کرنا عقلمندی کی بات ہوگی جہاں اس بات کا یقین ہے کہ آپ محفوظ ہوں گے۔ جب آپ دروازے پر دستک دیتے ہیں تو ایسی جگہ کھڑے ہوں جہاں آپ کو دیکھا جا سکتا ہے اور واضح طور پر اپنی شناخت کرائیں۔ صاحبِفہم بنیں۔ جب آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کسی غیرمناسب وقت پر آ گئے ہیں جیسےکہ جب خاندان کھانا کھا رہا ہے تو کسی دوسرے وقت پر ملاقات کرنے کی پیشکش کریں۔ دیر سے ملاقاتیں کرنے کی بجائے، جبکہ اصحابِخانہ شاید رات کو سونے کی تیاری کر رہے ہیں، عموماً اپنی گواہی کو شام کے اوائلی گھنٹوں تک محدود رکھنا اچھا ہے۔
۶ موسمِگرما میں لمبے دن بالخصوص شام کی گواہی کے لئے موزوں ہیں۔ جب ہم خدا کی ”رات دن . . . عبادت [”پاک خدمت،“ اینڈبلیو] کرتے ہیں تو یہوؔواہ یقیناً ہماری کوششوں کو برکت دے گا۔—مکاشفہ ۷:۱۵۔