درست میلان رکھنے والوں کی تلاش کریں
۱ منادی کے کام کا ایک مقصد ان لوگوں کو تلاش کرنا ہے جو ”ہمیشہ کی زندگی کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔“ (اعمال ۱۳:۴۸) مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالوں کی تقسیم اسے سرانجام دینے کا ایک شاندار طریقہ ثابت ہوئی ہے، کیونکہ ہمارے جرائد لوگوں کو باشاہتی اُمید سے آگاہ کرتے ہیں۔ ہم اپریل کے دوران رسالے پیش کر رہے ہونگے۔ اُمید ہے کہ جہاں دلچسپی پائی جاتی ہے، وہاں ہم علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب میں سے نئے بائبل مطالعے شروع کر سکتے ہیں۔ چند مشورے پیشِخدمت ہیں جو آپ کیلئے کارگر ہو سکتے ہیں:
۲ مئی ۱۹۹۶ کے ”مینارِنگہبانی“کو استمال کر تے ہو ئے، آپ ”ابدیت کے بادشاہ کی حمد کریں!“کو نمایاں کر سکتے ہیں جو گزشتہ سال کی ڈسٹرکٹ کنونشن کے عوامی خطاب پر توجہ مبذول کرتا ہے، اور کہیں:
◼ ”بہتیرے لوگ جن سے ہم باتچیت کرتے ہیں خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔ دیگر اس پر یقین کرنا مشکل پاتے ہیں۔ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] ہمارے چوگرد حقیقی شہادت موجود ہے جو ثابت کرتی ہے کہ ضرور کوئی خدا ہے۔ [پڑھیں زبور ۱۰۴:۲۴۔] جب ہم ایک کیمرے یا ایک کمپیوٹر کو دیکھتے ہیں تو ہم بآسانی سمجھ جاتے ہیں کہ اسے ضرور کسی ذہین نمونہساز نے ایجاد کیا ہے۔ کیا یہ کہنا معقول ہو گا کہ اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ چیزیں، جیسےکہ زمین اور ہم انسان اتفاقاً وجود میں آ گئے ہیں۔“ خدا پر یقین کرنے کی ایک ٹھوس وجہ دینے کیلئے مضمون میں سے ایک پیراگراف کو استعمال کریں۔ اس کے بعد رسالے پیش کریں۔
۳ مئی ۱۹۹۶ کا ”مینارِنگہبانی“ ”جس وجہ سے سچی پرستش خدا کی برکت حاصل کرتی ہے“ کے مضمون کو نمایاں کرتا ہے۔ اسے پیش کر نے سے پہلے، آپ پوچھ سکتے ہیں:
◼ ”دنیا میں موجود سینکڑوں مذاہب کیساتھ، آپ کے خیال میں وہ تمام خدا کو قابلِقبول ہو سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں] یسوؔع نے پیشگوئی کی کہ بہتیرے مذہبی اشخاص کے دعوؤں کے باوجود، خدا کی مرضی پر عمل نہ کرنے والے رد کر دئیے جائیں گے۔ [پڑھیں متی ۷:۲۱-۲۳۔] یہ بات اہم ہے کہ ہم یسوؔع کے سکھائے ہوئے سچے مذہب کی شناخت کریں۔“ صفحہ ۱۶ پر شروع ہونے والی ذیلی سرخی ”سچے مذہب نے کونسے پھل پیدا کئے ہیں؟“ پر جائیں اور نکتے کو واضح کرنے کیلئے ایک مثال پر باتچیت کریں۔
۴ اپریل تا جون ۱۹۹۶ کے ”جاگو!،“میں سے اہم موضوع ”۱۹۴۵-۱۹۹۵—ہم نے کیا سیکھا ہے“ کو پیش کر تے ہو ئے، آپ یہ کہنے پر غور کر سکتے ہیں:
◼ ”اس صدی میں دو عالمی جنگوں سمیت، سینکڑوں جنگیں ہوئی ہیں۔ پھربھی درحقیقت دنیا کے تمام راہنما کہتے ہیں کہ وہ امن چاہتے ہیں۔ ہر شخص جسے میں جانتا ہوں یہی بات کہتا ہے۔ اگر ہر کوئی امن کا خواہاں ہے تو وہ اسے کیوں حاصل نہیں کر سکتے؟ [جواب دینے دیں] آپ کے خیال میں زمین پر حقیقی امن دیکھنے کیلئے ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے؟“ صاحبِخانہ کے جواب کے بعد، صفحہ ۵ پر جائیں اور زبور ۴۶:۸، ۹ جیسی آیات کو پڑھیں۔ ظاہر کریں کہ کیسے خدا کی بادشاہت عالمگیر امن لائے گی جو ابد تک قائم رہیگا۔ اسکے بعد پوچھیں کہ آیا صاحبِخانہ رسالہ پڑھنا چاہیگا، اور دوبارہ آنے کا بندوبست بنائیں۔
۵ اگر آپ بہت سے ایسے اشخاص سے ملتے ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ مصروف ہیں تو آپ اسے آزما سکتے ہیں:
◼ ”ہم ان لوگوں کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو مصروف زندگیاں بسر کرتے ہیں اور جنہیں زندگی کے روحانی پہلو پر غوروفکر کرنے کا بہت کم وقت ملتا ہے۔ ہمارے جرائد، مینارِنگہبانی اور جاگو!، اہم مسائل کی بابت جامع معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار کئے گئے ہیں جو آپ اور آپ کے خاندان پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ مَیں آپ کے پڑھنے کیلئے یہ کاپیاں چھوڑنا چاہونگا۔“
۶ وہ مینارِنگہبانی اور جاگو! کو پڑھنے سے یقیناً مستفید ہونگے جو ”کسی اچھی چیز کی خبر“ دیتے ہیں۔—یسعیاہ ۵۲:۷، اینڈبلیو۔