یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏95 ص.‏ 4
  • دوسروں کیلئے پاس‌ولحاظ دکھائیں—‏حصہ ۱

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کیلئے پاس‌ولحاظ دکھائیں—‏حصہ ۱
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنی پرستش کی جگہ کو صاف‌ستھرا رکھیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • یہ ہماری عبادت‌گاہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • میموریل کیلئے یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 2/‏95 ص.‏ 4

دوسروں کیلئے پاس‌ولحاظ دکھائیں—‏حصہ ۱

۱ ہم یہوؔواہ کے لوگوں کی خوشحالی دیکھ کر خوش ہوتے ہیں جو کلیسیاؤں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر منتج ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں، خاصکر بڑے شہروں میں، کنگڈم ہال کی سہولیات پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا ہے، بعض‌اوقات یہ بات تقاضا کرتی ہے کہ متعدد کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کریں۔ یہ صورتحال جتنے اس میں شامل ہیں ان سب سے اضافی پاس‌ولحاظ کا تقاضا کرتی ہے۔‏

۲ کنگڈم ہال کو استعمال کرنے والی ہر کلیسیا کو بعد میں آنے والے بھائیوں کیلئے اسے صاف ستھرا اور باقرینہ حالت میں چھوڑنا چاہئے۔ نشستوں کو ترتیب سے لگانا چاہئے، کاؤنٹر پر کسی بھی لٹریچر کو مناسب جگہ پر رکھنا اور کنگڈم ہال میں اِدھراُدھر چھوڑ دی گئی ذاتی چیزوں کو جمع کیا جانا چاہئے۔ اس بات کی یقین‌دہانی کرتے ہوئے بیت‌الخلا کو صاف ستھری حالت میں چھوڑنا چاہئے کہ صابن، تولیا اور ٹائلٹ پیپر پھر سے رکھ دئے گئے ہیں اور ردی کی ٹوکریاں خالی کر دی گئی ہیں۔‏

۳ جب جلد ہی دوسرے اجلاس کے شروع ہونے کا جدوَل بنایا جاتا ہے تو پہلے اجلاس کے بعد رہ جانے والوں کو غیرضروری طور پر رُکنا نہیں چاہئے کہ اگلے اجلاس کی تیاریوں میں خلل ڈالیں۔ لمبی سماجی گفتگو لابی میں بِھیڑبھاڑ پر منتج ہو سکتی ہے اور اگلے اجلاس کیلئے چیزوں کو منظم کرنے میں بھائیوں کو دیر کرا سکتی ہے۔ کنگڈم ہال کے گرد پارکنگ کی جگہ محدود ہو سکتی ہے، اور بلا‌تاخیر چلے جانا ایک مہربانی ہوگی اسطرح آنے والوں کیلئے پارک کرنے کی جگہ ہوگی۔ دوسری جانب، اگلے اجلاس پر حاضر ہونے والوں کو بہت جلدی نہیں آنا چاہئے، جو لابی، لبادہ‌گاہ اور پارکنگ کی جگہوں پر غیرضروری بِھیڑبھاڑ کا سبب بنتا ہے۔‏

۴ جہاں پر کئی کلیسیائیں شامل ہوں وہاں کنگڈم ہال کی ہفتہ‌وار صفائی کے بندوبست بنانے میں مکمل تعاون کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ عام طور پر، کلیسیائیں مُعیّنہ وقت کیلئے باریاں لیتی ہیں۔ جب آپکی کلیسیا یہ ذمہ‌داری رکھتی ہے تو اس بات کا یقین کر لیں کہ صفائی پوری طرح اور بلا‌تاخیر کی گئی ہے۔ تب ہال کو استعمال کرنے والی دوسری کلیسیاؤں کے پاس شکایت کرنے کیلئے کوئی وجہ نہیں ہوگی۔‏

۵ کبھی کبھار ہر کلیسیا کو اپنے اجلاس کے اوقات میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، جیسے کہ سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے وقت۔ اگر دوسری کلیسیا اس سے متاثر ہوتی ہے تو بزرگوں کو دوسری کلیسیا کو قبل‌ازوقت اطلاع کر دینی چاہئے تاکہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو اپنے پبلشروں کو مطلع کر سکیں۔ نیز، اگر اجازت دی گئی کسی سرگرمی جیسے کہ پائنیر سروس اسکول، سرکٹ کے بزرگوں، یا کسی شادی کے اجلاس کا جدوَل بنایا گیا ہے تو متاثر ہونے والی دیگر کلیسیاؤں اور کسی بھی سرکٹ اوورسیئر سے کافی پہلے صلاح مشورہ کر لینا چاہئے؛ یوں وہ اُسی وقت پر کنگڈم ہال کے استعمال کا جدوَل نہیں بنائینگے۔‏

۶ ایسے ہالوں کی تعداد بھی پائی جاتی ہے جنہیں وہ کلیسیائیں استعمال کرتی ہیں جن کا تعلق مختلف سرکٹوں سے ہے۔ یہ لازمی بات ہے کہ ان ہالوں کا دورہ کرنے والے سفری نگہبان آئندہ دوروں کی بابت ایک دوسرے کو مطلع کرتے رہیں جن کو جدوَل دیا جا رہا ہو۔ جب دو سفری نگہبان ایک ہی ہفتے کے دوران دوروں کا جدوَل بناتے ہیں تو یہ عین وقت پر کی جانے والی تبدیلیوں یا دیگر مشکلات پر منتج ہو سکتا ہے۔‏

۷ دوسروں کے لئے مشفقانہ پاس‌ولحاظ، اچھا رابطہ، پیش‌ازوقت منصوبہ‌سازی اور تعاون کلیسیاؤں کے درمیان ایک پُرتپاک رشتے کو قائم رکھنے میں مدد دیگا اور اس بات کو یقینی بنائیگا کہ ”‏سب باتیں شائستگی اور قرینہ کیساتھ عمل میں آئیں۔“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۴:‏۴۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں