۱۹۹۴ ”خدائی خوف“ ڈسٹرکٹ کنونشن
۱ ہابل اور نوح کے وقت سے لیکر تا حال ایماندار آدمیوں نے ”خدائی خوف“ کا مظاہرہ کیا ہے۔ (عبرانیوں ۱۱:۴، ۷، اینڈبلیو) خدائی خوف دکھانے کا مطلب ”خالق کیلئے جذبہءاحترام اور گہری تعظیم اور اس کو ناراض کرنے کا خوشگوار ڈر“ ظاہر کرنا ہے۔ (آئیٹی-۱ ص۔ ۸۱۸) نومبر اور دسمبر کے دوران، ہم ”خدائی خوف“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر اپنی حاضری سے گہری تعظیم ظاہر کریں گے۔ کیا آپ، پہلے گیت سے لیکر اختتامی دعا تک، سارے پروگرام سے استفادہ کرنے کیلئے وہاں موجود ہونگے؟
۲ ہر سال ہم پرشوق توقع کیساتھ ڈسٹرکٹ کنونشن تک پہنچتے ہیں۔ اگرچہ کافی حد تک نجی کوشش اور خرچ شامل ہو سکتا ہے تو بھی حاصل ہونے والی برکات بہت زیادہ ہیں۔ ہم خوشی کرتے ہوئے، مطمئن اور روحانی طور پر مضبوط ہو کر گھر لوٹتے ہیں۔ (مقابلہ کریں ۱-سلاطین ۸:۶۶۔) رفاقت تحریک دینے والی ہے، اور کنونشن معمول کا تغیر بھی فراہم کرتی ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ ہم یہوواہ کی پرستش کرنے کی غرض سے جمع ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں ایسا کرنے کا حکم دیتا ہے۔ وہ ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ کس طرح خود کو فائدہ پہنچائیں۔—استثنا ۳۱:۱۲، ۱۳، زبور ۱۲۲:۱۔
۳ سہروزہ کنونشن: جیسے کہ جولائی ۱۹۹۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں اعلان کیا گیا تھا کہ لاہور میں ۹ تا ۱۱ نومبر کو قومی کنونشن پر پروگرام پیش کیا جائے گا، جہاں پر جس قدر ممکن ہو زیادہ سے زیادہ بھائیوں کی حاضر ہونے کیلئے حوصلہافزائی کی جاتی ہے۔ یہی پروگرام کراچی میں ۲۸ تا ۳۰ دسمبر، ۱۹۹۴ کو بعد میں منعقد ہونے والی کنونشن پر پیش کیا جائے گا۔
۴ پروگرام کا آغاز بدھ کو صبح ۲۰:۱۰ پر ہوگا، اور اختتام جمعہ کو تقریباً شام ۱۵:۴ پر ہوگا۔ جمعرات اور جمعہ کو، پروگرام کا آغاز صبح ۳۰:۹ پر ہوگا۔
۵ یہوواہ کیلئے گہری تعظیم ہمیں حاضر ہونے کیلئے آمادہ کرتی ہے: پولس نے عبرانی مسیحیوں کو ”خدائی خوف اور جذبہءاحترام کیساتھ خدا کی پاک خدمت بجا لانے“ کی نصیحت کی۔ (عبرانیوں ۱۲:۲۸، اینڈبلیو) اس سال ہماری ڈسٹرکٹ کنونشن کو ایسا ہی کرنے میں ہماری مدد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ بعض رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے جو حاضر ہونے کیلئے ہمارے عزم کو آزما سکتی ہیں۔ وہ پہاڑنما دکھائی دے سکتی ہیں، لیکن یہوواہ کی مدد کیساتھ ان پر غالب آیا جا سکتا ہے۔ (متی ۱۷:۲۰) اگر بدھ کی صبح سے لیکر جمعہ کی سہپہر تک آپ ساری کنونشن کو اپنی چھٹی میں شامل کرنے کیلئے جدولبندی کرنے کے ناقابل ہیں تو کیا آپ نے دعائیہ طور پر اپنے آجر سے کام سے چھٹی کی درخواست کرنے کیلئے رسائی حاصل کی ہے؟ (یعقوب ۱:۶-۸) اسکول جانے والوں کی عمر کے بچے جو اسکول جا رہے ہونگے جبکہ اسکول ابھی لگا ہوا ہے تو ان کو باادب طریقے سے اپنے اساتذہ کو مطلع کرنا چاہئے کہ وہ اپنی مذہبی پرستش کے اس اہم حصے کیلئے بدھ اور جمعرات کو اسکول سے غیرحاضر ہونگے۔
۶ سرمایہکاری سے فائدہ اٹھائیں: یہ کونسی سرمایہکاری ہے؟ کنونشن پر حاضر ہونے میں صرف ہونے والا وقت اور کوشش ہے۔ یہ بات غیردانشمندانہ ہوگی کہ ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے محتاط منصوبے بنائے جائیں صرف اس لئے کہ پروگرام کے بڑے حصے سے محروم ہوتے ہوئے جمعہ کی شام گھر واپس جایا جائے۔ کیا آپ ضیافت کے دوران دیگر معاملات کی نگہداشت کرنے کی خاطر معذرت کر لیں گے؟ پچھلے سال کئی کنونشنوں پر یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض صبح کے سیشن کے بعد چلے گئے۔ تاہم، ہماری روحانی پختگی اور خدائی خوف کو ہمیں یہ اجازت نہیں دینی چاہئے کہ کسی بھی چیز سے محروم رہیں جو یہوواہ نے ہمارے لئے تیار کی ہے۔—مقابلہ کریں ۱-کرنتھیوں ۲:۹، ۱۰۔
۷ غالباً ہم جلدی جانے کی نہیں سوچیں گے۔ تاہم، پھر بھی ہم پروگرام کے خاصے بڑے حصے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ہماری طرف سے اس بات کی یقیندہانی کرنے کیلئے قبلازوقت منصوبہسازی نہ کرنے سے کہ ہم پیش کئے جانے والے حصوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم مناسب ناشتہ کرنے اور دیگر ضروری معاملات کی نگہداشت کرنے سے دن کا آغاز کافی پہلے کر دیں تاکہ ہم پروگرام شروع ہونے سے پہلے اپنی نشستوں پر آ جائیں۔ رات کو اچھی نیند بھی اس بات کی یقیندہانی کرنے کیلئے اہم ہے کہ ہم چوکس رہیں اور پورے دن کے پروگرام پر غوروفکر کرنے کے قابل ہونگے۔
۸ پروگرام سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کا ایک مسلمہ طریقکار اعتدالپسندانہ یادداشتیں تحریر کرنا ہے۔ بالغوں کیلئے یادداشتیں تحریر کرنا اہم ہے اتنا ہی زیادہ نوجوانوں کیلئے ہے۔ ایک ۱۶ سالہ پبلشر کہتی ہے: ”میں تقریر کے دوران مذکورہ صحائف کو لکھ لیتی ہوں۔ پھر میں گھر پر تقریر کا اعادہ کر سکتی ہوں۔“ ایک اور ۱۶ سالہ نوجوان اضافہ کرتا ہے: ”میں خاص نکات کو لکھ لیتا ہوں۔ یہ میرے ذہن کو پروگرام پر مرکوز رکھتا ہے۔“ عام طور پر پروگرام کیلئے جن چیزوں کی آپ کو ضرورت ہے وہ آپ کی بائبل، گیت کی کتاب، ایک میڈیم سائز نوٹ پیڈ، اور ایک پین یا پینسل ہے۔ یقیناً، چھوٹے بچوں والے والدین کو انکی ضروریات کی دیکھبھال کرنی چاہئے، لیکن یہ بات سب سے اچھی ہے کہ ذاتی آئٹموں کی مقدار کی زیادتی کیساتھ خود کو یا دیگر کو بےآرام نہ کیا جائے۔
۹ پروگرام کے شروع ہونے سے پیشتر ہمیں اپنی نشستوں پر آ جانے کیلئے مخلص کوشش کرنی چاہئے۔ اگرچہ ہو سکتا ہے کہ ہم پرانے دوستوں کیساتھ خوشکن تجربات کے تبادلہ کے وسط میں ہوں جب چیئرمین اعلان کرتا ہے کہ پروگرام شروع ہونے والا ہے تو یہ بات پروگرام میں حصہ لینے والوں، اور ہمارے عام بھائیوں کیلئے احترام ظاہر کرتی ہے، اگر ہم بلاتاخیر اپنی باتچیت کو بند کر دیتے اور اپنی نشستوں پر آ جاتے ہیں۔
۱۰ ڈسٹرکٹ کنونشنیں یہوواہ کی کثیر برکت کے باعث ہمیشہ شادمان مواقع ہوتے ہیں۔ ہم روحانی اور جسمانی دونوں فائدے حاصل کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھی جانی چاہئے کہ کنونشن سہولت کو کرائے پر حاصل کرنے میں کافی خرچ شامل ہوتا ہے۔ نیز کھانے کی قیمتوں میں گرانی ہے، اور ہر کنونشن پر تقسیم کرنے کیلئے سوسائٹی اچھے معیار کا کھانا خریدتی ہے۔ ان اور تمام دیگر اخراجات کو کس طرح پورا کیا جاتا ہے؟ ہمارے رضاکارانہ عطیات کے ذریعے اور کھانوں اور مشروبات کیلئے معمولی رقم کی ادائیگی کے ذریعے۔ یہ زبور ۹۶:۸ کے جذبے کیساتھ ہمآہنگ ہے، جو ”یہوواہ سے تمجید منسوب کرنے اور اسکی بارگاہوں میں ہدیہ لانے“ کیلئے ہماری حوصلہافزائی کرتی ہے۔
۱۱ کیا آپ کا چالچلن ستائش کا باعث ہوگا؟ ہر سال ہمیں ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہوتے وقت چالچلن کی اہمیت کی بابت نرمی سے یاددہانی کرائی جاتی ہے۔ یقیناً، ہمارا چالچلن ہمیشہ قابلتقلید ہونا چاہئے، لیکن جب ہم بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں تو عام طور پر سچائی سے باہر اشخاص کے ذریعے بغور جانچپڑتال کے تحت آتے ہیں۔ ہمارا چالچلن، اچھا یا برا، ہمارے منادی کرنے سے زیادہ اثرآفرین ہو سکتا ہے۔ جو کچھ ہم کہتے اور کرتے ہیں اس سے ہم یہوواہ کی ستائش چاہتے ہیں۔—امثال ۲۷:۲، ۱-پطرس ۲:۱۲۔
۱۲ زیادہتر والدین ہر ہفتے کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی بابت اپنے بچوں کیساتھ مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ جب یہ یقین کرنے کی بات آتی ہے کہ انکے بچے انکے نزدیک بیٹھیں اور پروگرام کے دوران گزرگاہوں میں سے ادھر ادھر نہ پھریں تو کیا ان کو مساوی طور پر مستقل مزاج نہیں ہونا چاہئے؟ کنونشن سہولت کو بڑے کنگڈمہال میں تبدیل کر دیا جاتا ہے، لیکن یہ شیطان کا نظام ہے، اور نامناسب اغراض کیساتھ بےایمان لوگوں کیلئے عمارت میں داخل ہونا آسان ہوگا۔ آپ کو جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور تمام وقت وہ کیا کر رہے ہیں۔
۱۳ لباس اور زیبائش: ہم ایک ایسے دور میں رہتے ہیں جہاں عام، حتیکہ ڈھیلی ڈھالی وضع کو قابل قبول خیال کیا جاتا ہے۔ تاہم، ایسے اشخاص موجود ہیں جو ابھی تک حیادار لباس کو، خاصکر رسمی عبادت کے سلسلے میں، پسند کرتے ہیں۔ ڈھیلے ڈھالے اور عام سے لباس اور نامناسب زیبائش ہماری بابت بہت کچھ آشکارہ کرتی ہے۔ اس بات کو کبھی بھی نہ بھولیں کہ وہ عمارت جہاں کنونشن ہو رہی ہے دنیاوی سہولت نہیں رہی۔ یہ ایک بڑھایا ہوا کنگڈمہال ہے۔
۱۴ بپتسمہ کے امیدواروں کو یاد کرانے کی ضرورت ہے کہ نہانے کا مخصوص لباس اس موقع کیلئے نامناسب ہے۔ پہناوے کو حیادار اور باذوق ہونا چاہئے۔ اس کا تعین کس کو کرنا چاہئے؟ اس بات کو دیکھنے کیلئے بزرگ ذمہدار ہیں کہ ان کی کلیسیا میں سے بپتسمہ پانے والا کوئی بھی شخص ٹھوکر کھانے کی کوئی وجہ نہ دے۔ (۲-کرنتھیوں ۶:۳، ۴) آور منسٹری میں سوالات کا اعادہ کرتے ہوئے بزرگوں کیلئے امیدوار کیساتھ اس معاملے پر باتچیت کرنا موزوں ہوگا۔
۱۵ نشست: نشستیں محفوظ کرنے سے وابستہ مسائل کو ابھی تک توجہ کی ضرورت ہے۔ ایک بار پھر ہم ہر ایک کو یاد دلانا چاہیں گے: نشستیں آپ کے قریبی خاندانی ارکان اور آپ کی گاڑی میں سفر کرنے والے کیلئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔
۱۶ فوڈ سروس: جب ہم ڈسٹرکٹ کنونشن کیلئے جمع ہوتے ہیں تو ہم جسمانی اور روحانی خوراک کی بہتات سے استفادہ کرتے ہیں۔ کچھ بھی ضائع کئے بغیر دونوں کو شکرگزاری کیساتھ حاصل کیا جانا چاہئے۔ (۲-تواریخ ۳۱:۱۰، امثال ۳:۱۰، یوحنا ۶:۱۲) حالیہ برسوں میں اس بات کو نوٹ کیا گیا ہے کہ کافی مقدار میں پیکٹوں میں بند کھانا اور مشروب لیجایا گیا اور پھر اسے کھولے بغیر پھینک دیا گیا ہے۔ کیا ہم یہوواہ کی تمام فراہمیوں کی قدر دکھانا چاہتے ہیں؟ تو پھر ہم اتنا ہی لیں گے جتنی ضرورت ہے اور کسی بھی کھانے کو ضائع نہیں کریں گے۔ کیا آپ کے بچے کھانا ضائع نہ کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں؟ والدین کو ان کیلئے اچھا نمونہ قائم کرنا چاہئے۔
۱۷ نومبر ۹، ۱۹۹۴ کو ”خدائی خوف“ کی پہلی ڈسٹرکٹ کنونشن کا آغاز ہوگا۔ کیا آپ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اور کیا آپ تین دنوں کی خوشکن رفاقت اور اچھی روحانی چیزوں سے استفادہ کرنے کیلئے اب تیار ہیں؟ یہ ہماری مخلصانہ دعا ہے کہ یہوواہ اس سال جمع ہونے کیلئے آپ کی کوششوں کو برکت دے اور آپ ”خدائی خوف“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر یہوواہ کی اچھی چیزوں کے دسترخوان سے خوراک حاصل کریں۔