یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏94 ص.‏ 8
  • لو فارایور کتاب کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرانا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لو فارایور کتاب کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرانا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • دوسروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے تمام دلچسپی کی پیروی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • لو فار ایور بک میں سے بائبل مطالعے کرائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 10/‏94 ص.‏ 8

لو فارایور کتاب کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرانا

۱ لوگوں کیلئے محبت کو ہمیں تحریک دینی چاہئے کہ ان اشخاص کی مدد کرنے کیلئے بلا‌تاخیر واپس جائیں جو سچائی کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔ (‏متی ۵:‏۶‏)‏ ہمیں نوٹ کر لینا چاہئے اور ہمیں حاصل ہونے والی دلچسپی کی کسی بھی چنگاری کو بھڑکانا چاہئے اگر ہم نہیں چاہتے کہ وہ بجھ جائے۔ کامیابی کی کنجی تیاری ہے۔‏

۲ ہمارا نصب‌العین بائبل مطالعے شروع کرانا ہونا چاہئے۔ (‏متی ۲۸:‏۲۰‏)‏ لو فارایور کتاب کی پہلی چھپائی میں یہ تعارفی کلمات شامل تھے:‏ ”‏جوان یا بوڑھے، ہر ایک کیساتھ، قطع‌نظر انکے تعلیمی معیار کے، مطالعہ کرنے میں استعمال کیلئے واقعی یہ شاندار کتاب ہے۔“‏ یہ اس طریقے سے لکھی گئی ہے جو نئے پبلشروں کو بھی اس میں شرکت کرنے کے قابل بناتے ہوئے مطالعے کرانے کو آسان بناتی ہے۔ نئے مطالعے شروع کرانے میں ہماری کامیابی کا انحصار واپسی ملاقاتیں کرنے میں ہماری اثرپذیری پر ہے۔‏

۳ ہم کس طرح مطالعے شروع کر سکتے ہیں؟ جب ہم واپس جاتے ہیں تو عام طور پر اپنی بات‌چیت کو کسی نکتے یا سوال کیساتھ مربوط کرنا اچھا ہے جس کا ذکر ہماری ابتدائی ملاقات پر ہوا تھا۔ شاید آپ نے اس سوال کو چھوڑتے ہوئے مردوں کی حالت پر بات‌چیت کی تھی کہ ”‏مرے ہوئے عزیزوں کیلئے کیا امید ہے؟“‏ وضاحت کریں کہ قیامت کوئی بے‌بنیاد امید نہیں ہے، بائبل قیامتوں کی بے‌شمار مثالوں کو قلمبند کرتی ہے جو پہلے ہی واقع ہو چکی ہیں۔ صفحات ۱۶۷-‏۱۶۹ پر تصاویر کا جائزہ لیں۔ پھر صفحہ ۱۶۶ پیراگراف ۱، ۲ پر جو کچھ بیان کیا گیا ہے اس پر بات‌چیت کریں۔ اگر دلچسپی موجود ہے تو بات‌چیت کو آگے بڑھانے کیلئے واپس آنے کی پیشکش کریں۔‏

۴ ہو سکتا ہے آپ نے کسی ماں یا باپ سے بات کی ہو جس نے بچوں کی پرورش میں تجربے میں آنے والے بڑھتے ہوئے مسائل کی بابت فکرمندی کا اظہار کیا ہو۔ آپ اپنے الفاظ میں کچھ اس طرح کی بات کہہ سکتے ہیں:‏

”‏تمام والدین اپنے بچوں کیلئے بہترین چیز چاہتے ہیں۔ بائبل میں ایسی ہدایت پائی جاتی ہے جو اپنے بچوں کی تربیت کرنے میں والدین کی مدد کر سکتی ہے کہ ایسی اطمینان‌بخش زندگی حاصل کر سکیں جو پرمطلب اور بامقصد ہے۔ اس وجہ سے، ہم پرزور سفارش کرتے ہیں کہ خاندان مل کر بائبل کا مطالعہ کریں۔ [‏صفحہ ۲۴۶ پر پیراگراف ۲۳ کا حوالہ دیں۔]‏ حاصل ہونے والا علم سارے خاندان کیلئے ابدی برکات لا سکتا ہے۔“‏ یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھیں۔ خاندان پر یہ ظاہر کرنے کی غرض سے واپس آنے کیلئے اپنی رضامندی کا اظہار کریں کہ انکا مطالعہ کس طرح شروع کرایا جائے۔‏

۵ اگر آپ جوان یا نئے پبلشر ہیں اور آپ نے پہلی ملاقات پر فردوس کی بابت مختصراً بات کی تھی تو صفحہ ۳ پر کھلی کتاب کیساتھ، سادگی سے کچھ اس طرح کا اظہار کریں:‏

”‏بائبل وعدہ کرتی ہے کہ وہ جو خدا کی مرضی کو پورا کرتے ہیں اس طرح کی دنیا میں رہنے کی امید کر سکتے ہیں، جہاں خوشحالی اور امن ہوگا۔ اس برکت کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں جو کچھ کرنا ہے یہ کتاب اس کو ظاہر کرتی ہے۔“‏ اپنے مطالعے کے طریق‌کار کو مختصراً بیان کریں، اور اس کا مظاہرہ کرنے کی پیشکش کریں۔‏

۶ یسوع کے شاگردوں کے طور پر، ہم لوگوں کی مدد کرنے کا فریضہ رکھتے ہیں۔ (‏رومیوں ۱۰:‏۱۴‏)‏ اگر ہم نے لٹریچر تقسیم کیا ہو یا محض اچھی بات‌چیت کی ہو تو دلچسپی پیدا کرنا ہماری ذمہ‌داری ہے۔ (‏متی ۹:‏۳۷، ۳۸‏)‏ اگر ہم اس تفویض کو مناسب طریقے سے پورا کریں تو سب حاصل ہونے والی برکات کو بانٹ سکتے ہیں۔—‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں