یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏94 ص.‏ 8
  • سچائی سیکھنے میں دوسروں کی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سچائی سیکھنے میں دوسروں کی مدد کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • جبتک ہم واپس نہیں جاتے تو وہ کیونکر سنیں گے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • کیا آپ اِن بروشروں کو استعمال کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 8/‏94 ص.‏ 8

سچائی سیکھنے میں دوسروں کی مدد کریں

۱ یسوع حق پر گواہی دینے کیلئے زمین پر آیا تھا۔ دوسروں کو حق کی منادی کرنے کیلئے، اس نے اپنے شاگردوں کو استاد بننے کیلئے تربیت دی۔ وہ دوسروں کو سکھانے میں انکی کامیابی پر اسقدر پراعتماد تھا کہ اس نے انکو ”‏عوامی معلم“‏ کہا۔ (‏متی ۱۳:‏۵۲‏، این‌ڈبلیو )‏ اس نے ہر ایک کو فاضل آدمی سے تشبیہ دی جو اصلی خزانہ رکھتا ہے جس سے کچھ نکالا جائے۔ یسوع کے شاگرد آجکل بادشاہتی منادی کے کام کی رفتار کو بڑھانے کیلئے مطبوعات کا استعمال کرتے ہیں۔ ان قیمتی آلات کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؟‏

۲ یہ ہے ایک طریقہ جس سے آپ بروشر ”‏کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟“‏ (‏انگریزی)‏ استعمال کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں:‏

”‏بہتیرے لوگوں نے یہ سوال پوچھا ہے جو اس بروشر کے سرورق پر نظر آتا ہے۔ [‏سوال پڑھیں اور جواب دینے دیں۔]‏ چونکہ ایک شفیق خدا اچھائی اور برائی کو ایک ہی وقت میں فروغ نہیں دے گا تو یسعیاہ ۶۵:‏۲۱-‏۲۴ میں مندرج اسکے وعدہ کی بابت آپ کا کیا خیال ہے؟“‏ اگر آپ ایسا تبصرہ حاصل کرتے ہیں جو کسی حد تک دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو صفحہ ۲۷ پیراگراف ۲۳ پر جائیں، اور جو کچھ خدا کی بادشاہت سرانجام دے گی اسے واضح کریں۔‏

۳ ”‏دیکھو!‏ میں سب چیزوں کو نیا بنا رہا رہوں،“‏ بروشر پیش کرتے وقت آپ کہہ سکتے ہیں:‏

”‏بہتیروں کیلئے زندگی کی خصوصیت، بے‌کیف، اکتا دینے والی چاکری بن گئی ہے۔ آپ کے خیال میں زندگی کو زیادہ پرمطلب بنانے کیلئے کس چیز کی ضرورت ہے؟ [‏صاحب‌خانہ کو اپنی رائے کا اظہار کرنے دیں۔]‏ بائبل ظاہر کرتی ہے کہ خدا نے ہمارے لئے عمدہ چیزیں محفوظ کر رکھی ہیں۔ دیکھیں یہاں مکاشفہ ۲۱:‏۴، ۵ میں وہ کیا کہتا ہے۔“‏ اگر مناسب ہو تو بروشر کے پیراگراف ۵۱ کے نکات پر بات‌چیت کو جاری رکھیں۔‏

۴ ”‏زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں!‏“‏ بروشر کو استعمال کرتے ہوئے ایک نوعمر پبلشر پوچھ سکتا ہے:‏

”‏کیا آپ اس طرح کے زمینی فردوس میں رہنا پسند کریں گے؟ [‏سامنے والا اور پچھلا صفحہ دکھائیں، اور تبصرہ کرنے دیں۔]‏ جو کچھ بائبل یوحنا ۱۷:‏۳ میں کہتی ہے اس کی وجہ سے میرا خاندان اور میں یہاں رہنے کی توقع کرتے ہیں۔ اگر صحیفہ پڑھنے کے بعد دلچسپی کا اظہار کیا جاتا ہے تو پڑھنے کیلئے اس شخص کے پاس بروشر چھوڑنے کی پیشکش کریں۔‏

۵ اگر آپ اس مہینے اپنی خدمتگزاری میں دیگر کتابچے اور بروشر استعمال کر رہے ہیں تو آپ اپنے تعارفات اور پیشکشوں کو مذکورہ‌بالا تجاویز کے مطابق تشکیل دے سکتے ہیں۔ اصحاب‌خانہ کی دلچسپی کو ابھارنے کیلئے مختصر بات کرنا اور مثبت اور ترقی‌بخش تبصرے کرنا یاد رکھیں۔‏

۶ یہوواہ نے ہمیں سچائی سے نوازا ہے۔ اسے دوسروں تک پھیلانے کیلئے چھپائی کی شکل میں اور جن لوگوں سے ہم ملتے ہیں ان کے ساتھ اپنی بات‌چیت میں ہمیں حاصل ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس طرح ہم دوسروں کے ابدی فائدے کیلئے خود کو عوامی معلم ثابت کرتے ہیں۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں