سوالی بکس
جب کوئی ریگولر پائینر کسی دوسری کلیسیا سے منتقل ہو کر آتا ہے تو سیکریٹری کو کیا کرنا چاہئے؟
سیکریٹری کو کلیسیائی رپورٹ (1-S) کی پشت پر فراہمکردہ خالی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی کو مطلع کرنا چاہئے۔ اسے پائنیر کی سابقہ کلیسیا کے سیکریٹری کے ساتھ بلاتاخیر رابطہ کرنا چاہئے اور فائل پر کلیسیا میں موجود اسکے تمام پبلشر ریکارڈ کارڈز (21-S) کی اور کلیسیائی خدمتی کمیٹی کی طرف سے تعارفی خط کی درخواست کرنی چاہئے۔
جب کسی پائنیر کی منتقلی حالات میں بڑی تبدیلی کا تقاضا کرتی ہے تو اسے اکثر قیامپذیری اور خدمت کیلئے اچھا معمول قائم کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔ پائنیر اس بات کی بہت قدر کرتا ہے جب بزرگ اسے مشفقانہ اعانت پیش کرتے ہیں تاکہ نئی کلیسیا میں اسکی منتقلی جہاں تک ممکن ہو آسان ہو سکے۔
یاددہانی: سیکریٹری صرف ان پائنیروں کو ہی متبادل پائنیر سروس آڈینٹیفکیشن کارڈ فراہم کرتا ہے جو ملک کے اندر ہی دوسری کلیسیا میں منتقل ہو گئے ہیں۔ پائنیر جن کا کارڈ کھو جاتا ہے، جو شادی یا طلاق کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کر لیتے ہیں، یا جو ایسے علاقوں میں منتقل ہوئے ہیں جہاں کوئی اور برانچ خدمت انجام دیتی ہے، تو انہیں سوسائٹی کی طرف سے اپنا نیا کارڈ حاصل کرنا چاہئے، نہ کہ سیکریٹری سے۔ سیکریٹری یا پائنیر کو سوسائٹی کو لکھنا، صورتحال کو واضح کرنا، اور نئے کارڈ کیلئے درخواست کرنا چاہئے۔