یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏94 ص.‏ 6
  • اپنے صانع کی عزت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے صانع کی عزت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوؔواہ ہمارا خالق ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • نسل‌انسانی کے خالق پر ایمان کو تعمیر کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • مثبت رجحان کے ساتھ خوشخبری پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 7/‏94 ص.‏ 6

اپنے صانع کی عزت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا

۱ کیا ہم زبورنویس کی طرح محسوس کرتے ہیں جب اس نے کہا:‏ ”‏اے خداوند .‏.‏.‏ زندگی کا چشمہ تیرے پاس ہے“‏؟ (‏زبور ۳۶:‏۵،‏ ۹‏)‏ اپنی باری پر، ہم دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں کہ اپنے خالق کے طور پر یہوواہ کی قدر کریں اور اسکو عزت دیں؟ جولائی کے دوران زندگی—‏یہاں کیسے پہنچی؟ ارتقا کے‌ذریعے یا تخلیق کے ذریعے؟ (‏انگریزی)‏ پیش کرنے سے۔ یہ کتاب اس طرح سے واقعی نمایاں ہے کہ یہ خدا کے وجود کی ٹھوس شہادت فراہم کرتی اور واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ کیوں ارتقاء سچ نہیں ہو سکتی۔ یہ بائبل پر خدا کے کلام کے طور پر اعتماد کو بھی استوار کرتی ہے۔ یقیناً ہم چاہتے ہیں کہ سب جان لیں کہ کیسے تخلیق، نہ کہ ارتقا، یہوواہ خدا کیلئے عزت کا باعث ہے۔‏

۲ ایک سادہ، براہ‌راست پیشکش یہ ہے۔‏

صاحب‌خانہ کو سلام کرنے کے بعد، صفحہ ۶ پر کی تصویر دکھائیں اور پوچھیں:‏

”‏اس زمین پر زندگی کا آغاز کیسے ہوا؟ بعض کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ ایک حادثے کے ذریعے ہوا۔ بائبل تمام نیکنامی خدا کو دیتی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہ کتاب وہ جواب فراہم کرتی ہے جو کہ بائبل اور سائنسی حقائق سے مکمل طور پر ہم‌آہنگ ہیں۔ میں چاہوں گا کہ آپ اسے لیں تاکہ آپ تمام شہادت کا جائزہ لے سکیں اور اپنے لئے خود فیصلہ کریں۔“‏

۳ خود کو متعارف کرانے کے بعد آپ شاید کہیں:‏

”‏اس جدید سائنسی دنیا میں، کیا تخلیق پر یقین رکھنا عملی بات ہے، یا کیا آپ کے خیال میں ہم اتفاقا یہاں آ گئے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس معاملے پر بائبل کے استدلال پر غور کریں۔ [‏پڑھیں عبرانیوں ۳:‏۴‏۔]‏ کیا آپ اتفاق نہیں کریں گے کہ ہر عمارت کا کوئی معمار ہوتا ہے؟ تو پھر، کیا کائنات بذات‌خود وجود میں آ سکتی ہے؟“‏ تخلیق کی کتاب انگریزی)‏ کے صفحہ ۱۱۴ پر کی تصویر دکھائیں، اور پھر صفحہ ۱۱۵ پر پیراگراف ۲ میں ظاہرکردہ خیال پر توجہ مبذول کرائیں۔ اگر صاحب‌خانہ دلچسپی دکھاتا ہے اور کتاب لے لیتا ہے تو اسے بتائیں کہ اگلی مرتبہ جب آپ ملاقات کریں گے تو آپ اس سوال پر بات‌چیت کریں گے، انسان اور زمین کا مستقبل کیا ہے؟‏

۴ یا صاحب‌خانہ کو سلام کرنے کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں:‏

”‏آپ کے خیال میں ہمارے پہلے اسلاف کس طرح کے لگتے تھے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ کیا وہ اس ”‏انسان‌نما بوزنہ“‏ جیسے لگتے تھے؟ [‏تخلیق کتاب (‏انگریزی)‏ کا صفحہ ۸۳ کھولیں۔]‏ نوٹ فرمائیں بائبل اعمال ۱۷:‏۲۶ میں کیا بیان کرتی ہے۔ [‏پڑھیں۔]‏ پس، ”‏انسان‌نما بوزنوں“‏ کی تصویریں کس پر مبنی ہیں؟“‏ صفحہ ۸۹ پر کی تصویر کے نیچے عبارت پر توجہ دلائیں۔ صاحب‌خانہ کو بتائیں کہ وہ کتاب کو پڑھنے اور اس سوال کا جواب جاننے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔‏

۵ ایک اور رسائی ”‏تخلیق“‏ کتاب (‏انگریزی)‏ کے سرورق کو نمایاں کرنے اور یہ کہنے کی ہو سکتی ہے:‏

”‏آج ہم اپنے پڑوسیوں سے پوچھ رہے ہیں، کیا انسان یہاں ارتقاء کے ذریعے آیا یا تخلیق کے ذریعے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اگرچہ بہتیرے اعلی تعلیم‌یافتہ لوگ ارتقاء کو ایک حقیقت کے طور پر قبول کرتے ہیں، لیکن دیگر اعلی تعلیم‌یافتہ اشخاص اس کو نہیں مانتے۔ ایک سابقہ خلانورد کے حاصل‌کردہ نتیجے پر غور فرمائیں۔ [‏صفحات ۱۲۲-‏۱۲۳ کے نکات کو نمایاں کریں۔]‏ ہم کو یہ دیکھنے کیلئے ذاتی طور پر شہادت کا جائزہ لینا چاہئے کہ ہمیں کس پر ایمان رکھنا چاہئے—‏ارتقاء پر یا تخلیق پر۔“‏ اگر صاحب‌خانہ کتاب کو قبول کرتا ہے تو ایک سوال اٹھائیں جس کا جواب آپ کی اگلی ملاقات پر دیا جا سکتا ہے۔‏

۶ کیا آپ اپنے خالق اور اسکی مخلوق کیلئے اسکے پرمحبت مقصد کی بابت حیران‌کن سچائیوں کو سکھانے میں دوسروں کی مدد کرنے کے مشتاق ہیں؟ تخلیق کتاب (‏انگریزی)‏ ایسا کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ یہ ہمارے عظیم خالق، مطلق‌العنان حاکم یہوواہ، کے کاموں کی ستائش کرنے اور اسکے نام کو پاک ماننے اور مسیح کی بادشاہت کے ذریعے نسل‌انسانی کو برکت دینے کے اس کے حیران‌کن مقصد کو مشہور کرنے سے اس کی تعظیم کرتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں