یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏95 ص.‏ 5
  • یہوؔواہ ہمارا خالق ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوؔواہ ہمارا خالق ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے صانع کی عزت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • مثبت رجحان کے ساتھ خوشخبری پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 6/‏95 ص.‏ 5

یہوؔواہ ہمارا خالق ہے

۱ لاکھوں لوگ یقین رکھتے ہیں کہ خدا نے زندگی کی تخلیق کی۔ بہتیرے دیگر ارتقا پر یقین رکھتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ایسے بھی ہیں جو متذبذب ہیں کہ کیا یقین رکھیں۔ کتاب لائف—‏ہاؤ ڈِیڈ اِٹ گِٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اَور بائے کریئیشن؟ ایسے ہی تمام لوگوں کے لئے ہے۔ یہ اشاعت پوری طرح تحقیق‌کردہ وضاحت پیش کرتی ہے کہ زندگی یہاں کیسے پہنچی اور ہمارے مستقبل کے لئے اِس کا کیا مطلب ہے۔ جون کے دوران، ہم اِس عمدہ کتاب کو پیش کر رہے ہونگے۔‏

۲ سائنسی حلقے کے ممتاز اشخاص نے بھی اِس کتاب کی منطق کو تسلیم کِیا ہے۔ نیدرلینڈؔ میں ایک سائنسی محقق نے لکھا:‏ ”‏یہ کتاب واقعی تمام توقعات سے بڑھکر ہے۔ ابواب اور تصاویر کی منطقی تشکیل سائنسی اعتبار سے اِسقدر جدید ہے کہ آپ اِن پر کوئی اعتراض اُٹھانے کے قابل نہیں ہونگے۔“‏ ایک اٹارنی نے بیان کِیا:‏ ”‏مَیں نے اِسے چار مرتبہ پڑھا ہے اور تحقیق، علم کی گہرائی، اور تحریر سے مسلسل متاثر ہوتا ہوں جو اِس کے بنانے میں استعمال ہوئی۔“‏ لہٰذا ہم پُراعتماد ہو سکتے ہیں کہ اَور بھی لوگ اِس کتاب کی قدر کرینگے۔‏

۳ آپ شاید اِس طرح کی مختصر سی پیشکش کرنے کا انتخاب کریں:‏

▪ صفحہ ۶ پر کھولیں اور کہیں:‏ ”‏بہتیرے لوگوں کا خیال ہے کہ ہماری خوبصورت زمین اور اِس پر کی زندگی محض ایک اتفاق کا نتیجہ ہے۔ آپ کسے ایک معقول وضاحت خیال کرتے ہیں گویا کہ یہ سب کچھ کیسے وجود میں آیا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خالق کی بابت شہادت کے انبار بائبل کے بیان کی تصدیق کرتے ہیں جو کہ نہ صرف بہت قوت والا ہے بلکہ ہم سے ازحد محبت بھی کرتا ہے۔ وہ سچا خدا ہے، اور اُس کا نام یہوؔواہ ہے۔“‏ زبور ۸۳:‏۱۸ کو پڑھیں، اور مختصراً وضاحت کریں کہ کس طرح اُس کا یہ مقصد ہے کہ پوری زمین کو فردوس میں بدل ڈالے۔‏

۴ اگر آپ فوراً مطلب کی بات پر آنا چاہتے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏کیا آپ نے کبھی اِس سوال کی بابت سوچا ہے؟“‏ کتاب کے عنوان پر توجہ دلائیں، صفحہ ۷ کھولیں، پیراگراف ۲ میں سے سوالات کو پڑھیں، اور وضاحت کریں کہ کتاب بائبل سے تسلی‌بخش جوابات مہیا کرتی ہے۔‏

۵ یا آپ اِسے آزما سکتے ہیں:‏

▪ ”‏کیا آپ نے کبھی سوچا کہ زمین کیسے وجود میں آئی؟ بہتیرے بڑے وثوق سے کہتے ہیں کہ یہ کسی غیرمعمولی دھماکے کا نتیجہ ہے۔ آپکا کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل تعلیم دیتی ہے کہ خدا نے زمین کو ہمارے ابدی گھر کے طور پر خلق کِیا۔ یہ ہمارے نظامِ‌شمسی میں دوسرے سیاروں سے مختلف ہے۔ جہانتک ہمیں معلوم ہے، کائنات میں یہی ایک ہے جو زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام پیچیدہ بہم‌رسانیاں رکھتی ہے۔“‏ صفحہ ۱۳۰ پر پیراگراف ۵ پر کھولیں، اور وضاحت کریں کہ کیوں زمین کو ایک ماہر نمونہ‌ساز کا کام ہونا چاہئے۔‏

۶ ایک اَور رسائی کچھ اسِطرح کی ہو سکتی ہے:‏

▪ ”‏بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہماری ارتقا بوزنہ‌نما انسان سے ہوئی ہے۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارے آباؤاجداد ایسے ہی دکھائی دیتے تھے۔ [‏صفحہ ۸۹ پر تصویر دکھائیں۔]‏ آپ اِس کی بابت کیا سوچتے ہیں؟“‏ جواب دینے دیں۔ جو کچھ پیراگراف ۲۰ میں بیان کِیا گیا ہے اُس پر توجہ دلائیں، اور پھر اعمال ۴:‏۲۴ پڑھیں، جو یہوؔواہ کی شناخت ہمارے خالق اور زندگی دینے والے کے طور پر کراتی ہے۔ ”‏جو کچھ بائبل میں بیان کِیا گیا ہے اُس کی مناسبت سے یہ کتاب ارتقا کے پورے نظریے کا جائزہ لیتی ہے۔“‏ صفحہ ۵ پر فہرستِ‌مضامین کی نشاندہی کریں اور چند ایک، جیسے کہ ۱، ۷، ۱۵، اور ۱۷ باب کے عنوانات پر توجہ دلائیں۔‏

۷ یہ کتاب اُن خلوصدل لوگوں کیلئے باعثِ‌برکت ہو سکتی ہے جو یہوؔواہ یا اُس کے کلام پر ایمان نہ رکھنے والوں کے ذریعے دھوکا کھاتے رہے ہیں۔ کریئیشن بُک میں پائے جانے والے حقائق پر مبنی معلومات ایسے لوگوں کی مدد کر سکتی ہیں کہ ہمارے خالق کے لئے قدردانی میں بڑھیں، جو پُرمحبت طور پر ہماری فکر کرتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں