یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏94 ص.‏ 7
  • نسل‌انسانی کے خالق پر ایمان کو تعمیر کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نسل‌انسانی کے خالق پر ایمان کو تعمیر کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے صانع کی عزت کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • مثبت رجحان کے ساتھ خوشخبری پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • یہ سیکھنے کیلئے لوگوں کی مدد کرنے کو واپس جائیں کہ وہ کس طرح ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 7/‏94 ص.‏ 7

نسل‌انسانی کے خالق پر ایمان کو تعمیر کرنا

۱ بہتیرے لوگ زندگی کی ابتدا کے سلسلے میں کسی نہ کسی طرح کے نتیجے پر پہنچے ہیں۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ارتقاء کو جواب کے طور پر قبول کرنے کیلئے بہتیرے غلط طریقے سے اثرپذیر ہوئے ہیں۔ تخلیق کتاب (‏انگریزی)‏ مسئلے کی دونوں اطراف سے جامع جانچ پڑتال کرتی اور بائبل کی حمایت میں بہت بڑا ثبوت فراہم کرتی ہے۔ ہم ان مخلص اشخاص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جنہوں نے سننے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے؟ واپسی ملاقاتیں کرنے کے ذریعے۔ جب ہم واپس جائیں تو یہ بات ہمیشہ اچھی ہے کہ کہنے کیلئے کوئی واضح بات ہمارے ذہن میں ہو جو یہوواہ پر ہمارے خالق کے طور پر ایمان کو تعمیر کریگی۔‏

۲ اگر وہ شخص بائبل پر اعتقاد ظاہر کرتا ہے تو آپ کی بات‌چیت شروع کرنے کیلئے یہ رسائی موثر ہو سکتی ہے:‏

”‏یسعیاہ ۴۵:‏۱۸ کائنات کی ابتدا کی بابت ایک زوردار بیان دیتی ہے، میں یہ جاننا پسند کروں گا کہ آپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔ [‏پڑھیں اور تبصرہ کرنے دیں۔]‏ یہوواہ آسمانوں اور زمین کے خالق کے طور پر اپنی شناخت کراتا ہے۔ اس زمین پر زندگی کی بابت کیا ہے؟ یسعیاہ ۴۲:‏۵ اس کیلئے بھی تمام نیکنامی اسی کو دیتی ہے۔ [‏پڑھیں۔]‏ بائبل جو کچھ کہتی ہے اگر وہ سچ ہے تو ارتقاء یقیناً جھوٹ ہے۔ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ بائبل پر اعتماد کر سکتے ہیں؟“‏ تخلیق کتاب (‏انگریزی)‏ کے ۱۷ باب کا حوالہ دیں، اور یہوواہ پر خالق کے طور پر ایمان رکھنے کیلئے مزید وجوہات کی نشاندہی کریں۔‏

۳ آپ کچھ اس طرح کی بات سے اپنی گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں:‏

”‏میری پچھلی ملاقات پر سوال اٹھایا گیا تھا کہ انسان اور زمین کا مستقبل کیا ہے؟ غور فرمائیں کہ جو کتاب میں نے آپ کے پاس چھوڑی تھی وہ اس سوال کا جواب کیسے دیتی ہے۔“‏ تخلیق کی کتاب (‏انگریزی)‏ کے صفحات ۲۳۴-‏۲۳۵ کیطرف رجوع کریں اور پیراگراف ۶ اور ۷ پڑھنے کیلئے اس کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ اگر مزید دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو آپ پوچھ سکتے ہیں:‏ ”‏آپ کے خیال میں کونسی ڈرامائی تبدیلیاں اس زمین پر واقع ہونگی؟“‏ اگر مناسب ہو تو تخلیق کی کتاب (‏انگریزی)‏ کے اسی باب کے دیگر پیراگرافوں کو جاری رکھنے سے اس نکتہ پر عین اس وقت یا آپ کی اگلی ملاقات پر بات‌چیت ہو سکتی ہے۔‏

۴ اگر صاحب‌خانہ کسی حد تک مذہبی رجحان رکھنے والا دکھائی دے تو آپ پوچھ سکتے ہیں:‏

”‏کیا آپ نے غور کیا ہے کہ آجکل بہتیرے لوگ لاشخصی فطرت یا تجسم کو جو مادرفطرت (‏ایسی فطرت جس کو تخلیق کا منبع اور رہبرقوت خیال کیا جاتا ہے)‏ کہلاتی ہے اس چیز کی نیکنامی دیتے ہیں؟ [‏تبصرہ کرنے دیں۔]‏ بائبل ہم کو حقیقی خالق کے سلسلے میں اندھیرے میں نہیں چھوڑ دیتی۔“‏ مکاشفہ ۴:‏۱۱ پڑھیں۔ صحیفہ پڑھ لینے کے بعد، صاحب‌خانہ اپنا اظہار کر سکتا ہے۔ آپ اس وقت تخلیق کتاب (‏انگریزی)‏ کے ۱۱ باب میں ایک یا دو خاص نکات پر توجہ دلا سکتے اور شاید مسیح کی بادشاہت کے تحت تمام زمین کو فردوس میں بدل ڈالنے کے خالق کے مقصد کو اجاگر کر سکتے ہیں۔‏

۵ ایک اور طریقہ جس سے آپ واپسی ملاقات شروع کر سکتے ہیں وہ یوں کہنے سے ہے:‏

”‏نسل‌انسانی نے برائی اور بدکاری کی وجہ سے بہت درد اور رنج‌والم برداشت کیا ہے۔ اس زمین کے خالق، یہوواہ نے وعدہ کیا ہے کہ ان حالتوں کا خاتمہ ہو کر رہیگا۔ [‏صفحہ ۱۹۶ کیطرف رجوع کریں، اور امثال ۲:‏۲۱، ۲۲ پڑھیں۔]‏ وہ جو اسکو اپنے صانع کے طور پر تسلیم کرتے اور اس کی مرضی پوری کرتے ہیں وہ شاندار برکتوں کی امید کر سکتے ہیں۔“‏ اگر اس وقت موزوں ہو تو صفحات ۱۹۷-‏۱۹۸ پر مکاشفہ ۲۱:‏۴، ۵ پر بات‌چیت جاری رکھیں۔‏

۶ تجربہ‌کار پبلشروں نے اس بات کو جان لیا ہے کہ واپسی ملاقاتوں کیلئے مقرر وقتوں کا جدول بنانا سب سے عمدہ ہے۔ اس کام کیلئے قطعی بندوبست بنانا دلچسپی کی بلا‌تاخیر پیروی کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ ایسے وقت کا تعین کریں جو آپکے لئے اور علاقے میں رہنے والے لوگوں کیلئے بہترین ہے۔ اس کام میں آپ کے باقاعدگی کیساتھ حصہ لینے سے، آپ ”‏شاگرد [‏بنانے]‏“‏ کے فریضے کو پورا کرنے میں شادمانی حاصل کریں گے۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں