خدمتگزاری کیلئے بائبل طالبعلموں کو تیار کریں
۱ بائبل مطالعے کرانے کا حتمی مقصد نئے شاگرد بنانا ہے یعنی ایسے کام کرنے والے جو دوسروں کو تعلیم دینے میں ہمارے ساتھ شامل ہونگے۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) پس مطالعے کا مقصد صرف علم پہنچانا نہیں ہے، اسے ہمارے طالبعلموں میں دلی ایمان کو جاگزین کرنا اور انہیں اپنی امید میں دوسروں کو شریک کرنے کیلئے تیار کرنا چاہئے۔ (۲-کرنتھیوں ۴:۱۳) دوسروں کو تعلیم دینے کے لائق بننے کے لئے کن عملی طریقوں سے ہم انکی مدد کر سکتے ہیں۔—۲-تیمتھیس ۲:۲۔
۲ خدمتگزاری کو بطور نشانہ قائم کریں: شروع ہی سے، واضح کر دیں کہ سچی پرستش میں ”نجات کیلئے اعلانیہ اقرار“ شامل ہے۔ (رومیوں ۱۰:۱۰ اینڈبلیو ) ہمارا نام یہوواہ کے گواہ ہی یہ دلالت کرتا ہے کہ ہم دوسروں سے ضرور بات کریں۔ انکی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ انکا تعلیم پانا صرف انکی اپنی نجات کیلئے نہیں ہے۔ جب وہ خود استاد بن جاتے ہیں تو جو انکی سنتے ہیں وہ بھی نجات حاصل کرنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔—۱-تیمتھیس ۴:۱۶۔
۳ جو سیکھا جاتا ہے اس کا اعادہ کریں: جو کچھ سیکھا گیا ہے وقتاًفوقتاً اس کا اعادہ سیکھنے کیلئے قابلقدر مدد ہے۔ جب نئی سیکھی ہوئی سچائیاں طالبعلم کے ذہن اور دل پر نقش ہوتی جاتی ہیں تو یہ روحانی طور پر بڑھنے میں اسکی مدد کرتی ہیں۔ مینارنگہبانی کے مطالعے میں شامل اعادے کے سوالوں کا جواب دیتے وقت ہم نے اس بات کا خود بھی تجربہ کیا ہے۔ اپنے الفاظ میں جواب دینے کی غرض سے طالبعلم کیلئے سادہ، براہراست سوالوں کو تیار کریں۔
۴ آپ کا اعادہ میدانی خدمت کے ماحول کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ایک سوال کریں یا دوسروں کو گواہی دیتے وقت عام طور پر پیش آنے والی صورتحال کو بیان کریں۔ آپ صاحبخانہ کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے طالبعلم کو مظاہرہ کرنے دیں کہ وہ کیا کہے گا۔ جو اس نے اچھا کیا ہے اس کیلئے اس کو شاباش دیں، اور عملی تجاویز پیش کریں جو اگلی مرتبہ اور زیادہ موثر ہونے میں اسکی مدد کریں گی۔ یہ تربیت اسے سکھائے گی کہ جو کچھ اس نے سیکھا ہے اسے کیسے استعمال کرے اور بائبل کو استعمال کرنے میں اسکی مہارت کو فروغ دیگی۔
۵ دلیل دینا کتاب: اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے طالبعلم کے پاس دلیل دینا کتاب (انگریزی) کی ایک کاپی ہے، اور اسے اسکو استعمال کرنے کی تربیت دیں۔ دکھائیں کہ کیسے یہ باتچیت شروع کرنے، بائبل سوالوں کا جواب دینے، یا اعتراضات سے نپٹنے پر تجاویز پیش کرتی ہے۔ قائل کرنے والے انداز میں دوسروں سے بات کرنے کے طریقوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے کتاب کو مطالعہ میں استعمال کریں۔ یہ کتاب بادشاہتی پیغام کا اعلان کرنے کیلئے اس کی پہل کرنے کی ہمت کو بڑھاتے ہوئے، اس کے اعتماد کو مضبوط کر سکتی ہے۔
۶ اجلاسوں کی اہمیت پر زور دیں: کلیسیائی اجلاس، خاصکر خدمتی اجلاس اور تھیوکریٹک منسٹری اسکول، ہم کو میدانی خدمت کیلئے تیار کرنے کیلئے ترتیب دئے گئے ہیں۔ موثر گواہی دینے کیلئے تمام بنیادی باتوں کا اعادہ اور مظاہرہ ان اشخاص کے ذریعے ہوتا ہے جو تجربہکار اور ہنرمند ہیں۔ اجلاسوں کی اہمیت پر زور دیں، اور حاضر ہونے میں اسکی مدد کرنے کیلئے جو کچھ آپ کر سکتے ہیں وہ کریں۔ باقاعدہ حاضری آپ کے بائبل طالبعلم کیلئے وہ محرک فراہم کر سکتی ہے جسکی اسے یسوع کا سچا شاگرد بننے کیلئے ضرورت ہے۔
۷ آپ کے اپنے ذاتی نمونے سے بھی غفلت نہیں برتی جانی چاہئے۔ منادی کے کام میں آپ کی رضامندی اور باقاعدگی سچائی کیلئے آپ کی گہری قدردانی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایسی روش آپ کے طالبعلم کی حوصلہافزائی کرتی ہے کہ اپنے ایمان کا مظاہرہ کرنے کیلئے اور زیادہ کچھ کرے۔ (لوقا ۶:۴۰) یہ تمام ایک نئے شخص کی مدد کر سکتا ہے کہ خدمتگزاری کو ایک شرف کے طور پر خیال کرے اور اس میں حصہ لینے پر شکرگزار ہو۔—۱-تیمتھیس ۱:۱۲۔