کیا مجھے بدلتے رہنے کی ضرورت ہے؟
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا ہر شمارہ مختلف قسم کی صحیفائی پیشکشیں فراہم کرتا رہتا ہے جنہیں ہم گواہی دیتے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ بہتیرے پبلشر جو کافی سرگرم ہیں نئے خیالات حاصل کرنے اور فرق رسائیوں کو استعمال کرنے کے مشتاق ہیں۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ہر مہینے متعدد تجاویز مہیا کرنے سے انکے لئے انتظام کرتی ہے۔
تاہم، ایسا ہو سکتا ہے کہ جو کچھ آپ استعمال کرتے ہیں اسے بدلتے رہنے کی ضرورت محسوس نہ کریں۔ گھرباگھر کے کام میں حصہ لینے کیلئے ہر مہینے آپ کو صرف چند گھنٹے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ ایک عرصہ کے بعد ہو سکتا ہے کہ آپ نے ایسی مخصوص پیشکشیں بنا لی ہوں جن کو آپ سہل محسوس کرتے ہیں، اور انکو استعمال کرنے سے آپ اچھے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ آپ شاید اکثر استعمال ہونے والی آیات پر انحصار کرتے ہوں، جن میں زبور ۳۷:۹-۱۱، ۲-پطرس ۳:۱۳، مکاشفہ ۲۱:۴ اور دیگر شامل ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اکثر اوقات کسی اور چیز کیساتھ انہیں بدلنے کیلئے آپ کو پابند محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہمارا اولین مقصد دوسروں کو بادشاہتی امید میں شریک کرنا اور انکی یہ سیکھنے میں مدد کرنا ہے کہ یہوواہ کی برکت کے مستحق ہونے کیلئے انکو کیا کرنا چاہئے؟ اگر آپ دلیل دینا کتاب (انگریزی) میں بروقت اور پرکشش پیشکشیں پاتے ہیں جنہیں آپ استعمال کرنے کیلئے ترجیح دیتے ہیں اور آپ ان سے اچھا ردعمل حاصل کر رہے ہیں تو انکو استعمال کرنے سے نہ ہچکچائیں۔