دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے خوشی سے واپس جائیں
۱ ہر کوئی جو گھرباگھر کے کام میں حصہ لیتا ہے وہ ان لوگوں کی مدد کرنے کی خواہش رکھتا ہے جو دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایسی مدد فراہم کرنے سے ہم بہت زیادہ خوشی اور آسودگی کا تجربہ کرتے ہیں۔ (مقابلہ کریں زبور ۱۲۶:۵، ۶۔) یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم تیار رہیں۔
۲ تیاری اپنے گھرباگھر کے ریکارڈ کی مفصل معلومات رکھنے سے شروع ہوتی ہے۔ پہلی ملاقات پر زیربحث آنے والے موضوع اور صاحبخانہ کے ردعمل کو نوٹ کریں۔ آپ شاید اس بات کو بھی لکھنا چاہیں کہ جب آپ واپس جاتے ہیں تو آپ گفتگو کا آغاز کیسے کرنا چاہیں گے۔
۳ مثال کیطور پر، اگر آپ نے پہلی مرتبہ دعائے خداوندی کا حوالہ دیا ہے اور پھر ”حکومت“ بروشر پیش کیا ہے تو آپ مختصراً کچھ اس طرح بیان کر سکتے ہیں:
”اپنی گزشتہ ملاقات پر، ہم نے بات کی تھی کہ کیسے زمین پر خدا کی مرضی پوری ہونے والی ہے اور یہ کہ زندگی کے تمام حلقوں میں امن حاصل ہوگا۔ اس بروشر میں جو میں نے چھوڑا تھا، مہربانی سے غور کریں کہ یہ ان دیگر برکات کی بابت صفحہ ۲۹ پر کیا کہتا ہے جو خدا کی بادشاہت نوعانسانی کیلئے لائے گی۔
۴ اگر وہ شخص خدا پر عدمیقینی کی طرف مائل تھا تو کچھ اسطرح کہیں:
”جب میں پہلے آیا تھا تو ہم اس نکتے پر بات کر رہے تھے جو پولس نے یہ نتیجہ اخذ کرنے کی غرض سے منطقی وجوہات دیتے ہوئے عبرانیوں ۳:۴ میں پیش کیا کہ تمام چیزوں کا کوئی ذہین خالق ضرور ہونا چاہیے۔“ جہاں پر آپکی پہلی پیشکش ختم ہوئی تھی وہیں سے شروع کرتے ہوئے صحیفے کو دوبارہ پڑھیں اور ڈز گاڈ رئیلی کئیر اباؤٹ اس؟، بروشر کے صفحات ۴ تا ۹ کا حوالہ دیں۔ صاحبخانہ کو سوال کا جواب دینے کی اجازت دیتے ہوئے سوال پوچھیں اور پھر پیراگراف پڑھیں۔ اگر عملی ہو تو اسے اپنا بروشر لانے کی دعوت دیں اور اکٹھے مل کر مواد پر غور کریں۔
۵ اگر آپ کی پہلی ملاقات کے دوران صاحبخانہ مالی طور پر یا دیگر پہلوؤں سے آسودہحال نظر آتا ہے تو آپ دوبارہ اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ کا حوالہ دے سکتے ہیں اور جو کچھ صفحہ ۶ پر بیان کیا گیا ہے اسے پڑھ سکتے ہیں۔ صاحبخانہ سے پوچھیں کہ آیا وہ ایک خوبصورت فردوسی زمین پر زندہ رہنے کی آرزو رکھتا ہے۔ اسکی دلچسپی کا مزید تعین کرنے میں مدد کیلئے آپ کسی حوصلہافزا تصویر پر یا اس رسالے کی عبارت پر جو آپ استعمال کر رہے ہیں اسکے تبصروں کیلئے درخواست کر سکتے ہیں۔
۶ ایسی ہی بنیادی رسائی اس مضمون کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے جس پر آپ نے مینارنگہبانی یا جاگو! میں سے بات کی ہو۔ اپنی پہلی ملاقات پر اجاگر کئے جانے والے مضمون کا حوالہ دیں اور پھر اسی مضمون میں سے یا کسی دوسرے شمارے میں سے جو آپکے پاس ہے کوئی اور دلچسپ نکتہ بیان کریں۔ اگر ممکن ہو تو اکٹھے ایک صحیفہ پڑھیں اور صاحبخانہ کے تبصروں کیلئے کہیں۔
۷ اگر کافی دلچسپی دکھائی گئی ہے، خاص طور پر اس وقت جب صاحبخانہ نے رسالوں کے مختلف شماروں کیلئے واضح قدردانی ظاہر کی ہے تو سالانہ چندے کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔
۸ بائبل مطالعہ شروع کرانے کے اپنے نصبالعین کو ذہن میں رکھیں۔ عموماً یہ اس حد تک دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے کئی ملاقاتوں کا تقاضا کرتا ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو واپس جانے سے صاحبخانہ کیلئے اپنی ذاتی دلچسپی کو ظاہر کریں۔
۹ خوشخبری جسکا ہم اعلان کرتے ہیں وہ بڑی خوشی پیدا کرتی ہے۔ (لوقا ۲:۱۰) جب دلچسپی رکھنے والے اشخاص ہماری کاوشوں کیلئے جوابی عمل دکھاتے ہیں تو یہ یقیناً خوش ہونے کا باعث ہوتا ہے۔ (فلپیوں ۴:۱) آئیے دلچسپی رکھنے والے ان اشخاص کی مدد کرنے کیلئے واپس جانے سے ایسی شادمانی حاصل کریں جو ہمیں میدان میں ملتے ہیں۔