یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م10 1/‏8 ص.‏ 22-‏23
  • ہم سچے دوست کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم سچے دوست کیسے بنا سکتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سدوم اور عمورہ کی تباہی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • یسوع مسیح نے آزمائشوں کا مقابلہ کِیا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • پطرس نے یسوع مسیح کا انکار کِیا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • مشکلات میں بھی ایمان پر قائم رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
م10 1/‏8 ص.‏ 22-‏23

ہمارے نوجوانوں کے لئے

ہم سچے دوست کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

ہدایات:‏ اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔‏

مرکزی کردار:‏ یونتن، داؤد اور ساؤل

خلاصہ:‏ داؤد نے ایک جنگ میں جولیت کو مار دیا۔ اِس کے بعد یونتن اور داؤد میں بہت اچھی دوستی ہو گئی۔‏

۱ اِس واقعے پر سوچ‌بچار کریں۔—‏۱-‏سموئیل ۱۷:‏۵۷–‏۱۸:‏۱۱؛‏ ۱۹:‏۱؛‏ ۲۰:‏۱-‏۱۷،‏ ۴۱، ۴۲ کو پڑھیں۔‏

آپ کے خیال میں ساؤل کیسا دِکھتا ہوگا؟ (‏اشارہ:‏ ۱-‏سموئیل ۱۰:‏۲۰-‏۲۳ کو دیکھیں۔)‏

‏․․․․․‏

جب داؤد کی ملاقات یونتن سے ہوئی تو داؤد نوجوان لڑکا تھا۔ آپ کے خیال میں داؤد کیسا دِکھتا ہوگا؟ (‏اشارہ:‏ ۱-‏سموئیل ۱۶:‏۱۲، ۱۳ کو دیکھیں۔)‏

‏․․․․․‏

پہلا سموئیل ۲۰ باب کی آخری آیتوں سے پتہ چلتا ہے کہ داؤد کو اپنی جان بچانے کے لئے یونتن کو چھوڑ کر جانا پڑا۔ آپ کے خیال میں جب وہ دونوں جدا ہو رہے ہوں گے تو وہ کیسا محسوس کر رہے ہوں گے؟‏

‏․․․․․‏

۲ مزید تحقیق کریں۔‏

پہلا سموئیل ۱۸:‏۱ میں لکھا ہے کہ ”‏یونتنؔ کا دل داؔؤد کے دل سے .‏ .‏ .‏ مل گیا“‏ یعنی وہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بن گئے۔ داؤد کی کن خوبیوں کی وجہ سے یونتن اُس کا دوست بن گیا؟ (‏اشارہ:‏ ۱-‏سموئیل ۱۷:‏۴۵، ۴۶ کو دیکھیں۔)‏

‏․․․․․‏

یونتن اپنے دوست داؤد سے ۳۰ سال بڑا تھا۔ پھر بھی آپ کے خیال میں وہ ایک دوسرے کے دوست کیوں بن گئے؟‏

‏․․․․․‏

داؤد اور یونتن کی دلچسپ کہانی کے مطابق سچے دوست بننے میں کیا کچھ شامل ہے؟ (‏اشارہ:‏ امثال ۱۷:‏۱۷؛‏ ۱۸:‏۲۴ کو دیکھیں۔)‏

‏․․․․․‏

یونتن اپنے باپ ساؤل سے بھی زیادہ داؤد کا وفادار کیوں تھا؟‏

‏․․․․․‏

۳ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے اُسے لکھیں۔‏

دوستی۔‏

‏․․․․․‏

وفاداری۔‏

‏․․․․․‏

اپنے سے بڑی عمر والوں کے ساتھ دوستی۔‏

‏․․․․․‏

آپ کو اپنے اندر کونسی خوبیاں پیدا کرنی چاہئیں تاکہ اچھے لوگ آپ کے دوست بنیں؟‏

‏․․․․․‏

۴ آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی، اور کیوں؟‏

‏․․․․․‏

اگر آپ کے پاس بائبل نہیں ہے تو آپ یہوواہ کے گواہوں سے بائبل لے سکتے ہیں یا پھر نیچے دی گئی ویب‌سائٹ پر اِسے پڑھ سکتے ہیں www.watchtower.org

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں