ہمارے نوجوانوں کے لئے
آدم اور حوا کو فردوس سے کیوں نکال دیا گیا؟
ہدایات: اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔
اِس واقعے پر سوچبچار کریں۔—پیدایش ۳:۱-۲۴ کو پڑھیں۔
جب سانپ نے حوا سے بات کرنی شروع کی تو آپ کے خیال میں حوا کو کیسا لگا ہوگا؟
․․․․․
ہم جانتے ہیں کہ آدم اور حوا نے جانبوجھ کر گُناہ کِیا تھا لیکن آپ کے خیال میں ۷-۱۰ آیات کے مطابق اُنہوں نے کیسا محسوس کِیا؟
․․․․․
کیا آپ ۲۲-۲۴ آیات میں درج آدم اور حوا کے باغِعدن سے نکالے جانے کا تصور کر سکتے ہیں؟
․․․․․
مزید تحقیق کریں۔
حوا کی آنکھیں کیسے اُس کے گُناہ میں پڑ جانے کا سبب بنیں؟ (۶ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
حوا کو وہ پھل ”خوشنما“ کیوں معلوم ہوا؟ (۴ اور ۵ آیات کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
آدم حوا کے ساتھ اُس کے گُناہ میں کیوں شامل ہو گیا؟ (۶ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
آنے والے زمانے میں مرد اور عورت کے رشتے پر گُناہ کا کیا اثر ہونا تھا؟ (۱۶ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
یہ کیسے ظاہر ہوتا ہے کہ گُناہ کے بعد آدم اور حوا کے رشتے میں دراڑ پیدا ہو گئی تھی؟ (۱۲ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
یہوواہ خدا نے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اِس مسئلے کا فوراً کیا حل نکالا؟ (۱۵ آیت کو دوبارہ پڑھیں۔)
․․․․․
سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے اُسے لکھیں۔
اپنی منمانی کرنے کے خطرات۔
․․․․․
آنکھوں کے ذریعے غلط خواہشات کیسے پیدا ہوتی ہیں؟
․․․․․
اپنی خطاؤں کے لئے دوسروں کو الزام دینا غلط ہے۔
․․․․․
آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی، اور کیوں؟
․․․․․