یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 15/‏7 ص.‏ 24-‏25
  • فلپس ایک سرگرم مبشر

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • فلپس ایک سرگرم مبشر
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • نئے علاقے کھولنا
  • فلپس کے مزید استحقاقات
  • پائنیر جذبہ ظاہر کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • فلؔپس ایک حبشی اہلکار کو بپتسمہ دیتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • موقعے کے حساب سے بات شروع کر کے اِسے آگے بڑھائیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • بائبل کو سمجھنے کیلئے مدد
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 15/‏7 ص.‏ 24-‏25

فلپس ایک سرگرم مبشر

صحائف میں کئی ایسے مردوزن کی سرگزشتیں درج ہیں جنکا ایمان تقلید کا مستحق ہے۔ ذرا پہلی صدی کے ایک مسیحی مشنری، فلپس پر غور کریں۔ وہ رسول تو نہیں تھا، پھربھی اُسے بادشاہتی پیغام پھیلانے کے لئے زبردست طریقے سے استعمال کِیا گیا۔ دراصل، فلپس ”‏مبشر“‏ کے طور پر مشہور ہو گیا۔ (‏اعمال ۲۱:‏۸‏)‏ فلپس کو یہ لقب کیوں ملا؟ نیز ہم اُس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

بائبل میں فلپس کا ذکر پنتِکُست ۳۳ س.‏ع.‏ کے فوراً بعد ہی ملتا ہے۔ اُس وقت یونانی بولنے والے یہودیوں نے عبرانی بولنے والے یہودیوں کی شکایت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کِیا کہ روزانہ خوراک کی تقسیم کے سلسلے میں اُنکی بیواؤں کو نظرانداز کِیا گیا ہے۔ اس مسئلے کو سلجھانے کیلئے رسولوں نے ”‏سات نیک‌نام شخصوں“‏ کو مقرر کِیا۔ فلپس ان چنے ہوئے لوگوں میں سے ایک تھا۔—‏اعمال ۶:‏۱-‏۶‏۔‏

یہ سات اشخاص ”‏نیک‌نام“‏ تھے۔ جیمز موفٹ کا ترجمہ بیان کرتا ہے کہ وہ ”‏اچھی شہرت“‏ کے مالک تھے۔ جی‌ہاں، وہ اپنی تقرری کے وقت سے ہی عملی طرزِفکر کی لیاقت رکھنے والے روحانی اشخاص کے طور پر مشہور تھے۔ آجکل مسیحی نگہبانوں کے طور پر خدمت کرنے والوں کے سلسلے میں بھی ایسا ہی ہے۔ ایسے اشخاص کو جلدی سے مقرر نہیں کر دیا جاتا۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۵:‏۲۲‏)‏ اُنہیں ”‏باہر والوں کے نزدیک بھی نیکنام ہونا چاہئے“‏ اور ساتھی مسیحیوں کو بھی معلوم ہونا چاہئے کہ وہ معقول اور پُختہ اشخاص ہیں۔—‏۱-‏تیمتھیس ۳:‏۲، ۳،‏ ۷؛‏ فلپیوں ۴:‏۵‏۔‏

بدیہی طور پر، فلپس نے یروشلیم میں اپنی تفویض کو اچھی طرح نبھایا تھا۔ تاہم، جلد ہی سخت اذیت کی لہر چل پڑی جس نے مسیح کے پیروکاروں کو پراگندہ کر دیا۔ دوسروں کی طرح فلپس نے بھی شہر چھوڑ دیا لیکن اُسکی خدمتگزاری ختم نہیں ہوئی تھی۔ جلد ہی وہ نئے علاقے—‏سامریہ—‏میں منادی کرنے میں مشغول ہوگیا۔—‏اعمال ۸:‏۱-‏۵‏۔‏

نئے علاقے کھولنا

یسوع نے پیشینگوئی کی تھی کہ اُسکے شاگرد ”‏یرؔوشلیم اور تمام یہوؔدیہ اور ساؔمریہ میں بلکہ زمین کی انتہا تک“‏ منادی کرینگے۔ (‏اعمال ۱:‏۸‏)‏ سامریہ میں منادی کرنے سے فلپس ان الفاظ کو پورا کر رہا تھا۔ یہودی سامریوں کو حقیر جانتے تھے۔ تاہم، فلپس نے ان لوگوں کی بابت قبل‌ازوقت کوئی رائے قائم نہ کی اور اُسکی غیرجانبداری واقعی بابرکت ثابت ہوئی۔ بِلاشُبہ، بہتیرے سامریوں نے بپتسمہ لیا جس میں شمعون نامی ایک سابقہ جادوگر بھی شامل تھا۔—‏اعمال ۸:‏۶-‏۱۳‏۔‏

ایک مرتبہ، یہوواہ کے فرشتے نے فلپس کو یروشلیم سے غزہ کو جانے والے ریگستانی راستے پر جانے کیلئے کہا۔ وہاں فلپس نے ایک حبشی اہلکار کو رتھ پر سوار اور یسعیاہ کی پیشینگوئی بلند آواز سے پڑھتے ہوئے دیکھا۔ فلپس رتھ کیساتھ ساتھ بھاگنے لگا اور گفتگو شروع کر دی۔ اگرچہ وہ حبشی خدا اور صحائف کا کچھ علم رکھنے والا نومُرید تھا توبھی اُس نے فروتنی سے تسلیم کِیا کہ جوکچھ وہ پڑھ رہا ہے اُسے سمجھنے کیلئے اُسے مدد کی ضرورت ہے۔ لہٰذا، اُس نے فلپس کو اپنے پاس رتھ پر بٹھا لیا۔ گواہی دئے جانے کے بعد وہ پانی کے پاس پہنچے۔ حبشی نے پوچھا، ”‏مجھے بپتسمہ لینے سے کونسی چیز روکتی ہے؟“‏ فلپس نے اُسے فی‌الفور بپتسمہ دے دیا اور حبشی خوشی کرتا ہوا اپنی راہ چلا گیا۔ غالباً، اس نئے شاگرد نے اپنے آبائی وطن میں خوشخبری پھیلائی ہوگی۔—‏اعمال ۸:‏۲۶-‏۳۹‏۔‏

سامریوں اور حبشی اہلکار کے سلسلے میں فلپس کی خدمتگزاری سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ ہمیں کبھی بھی یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ کسی مخصوص قومیت، نسل یا معاشرتی حیثیت کے لوگ خوشخبری میں کوئی دلچسپی نہیں لینگے۔ اس کے برعکس، ہمیں ”‏سب آدمیوں“‏ کو بادشاہتی پیغام سنانا چاہئے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۱۹-‏۲۳‏)‏ اگر ہم سب کو منادی کرنے سے خود کو دستیاب رکھتے ہیں تو یہوواہ ہمیں اس نظام‌العمل کے خاتمے سے پہلے ’‏تمام قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنانے‘‏ کے کام کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

فلپس کے مزید استحقاقات

حبشی اہلکار کو منادی کرنے کے بعد، فلپس نے اشدود میں گواہی دی ”‏اور قیصرؔیہ میں پہنچنے تک سب شہروں میں خوشخبری سناتا گیا۔“‏ (‏اعمال ۸:‏۴۰‏)‏ پہلی صدی میں، ان دونوں شہروں کے اندر غیرقوموں کی خاصی آبادی تھی۔ قیصریہ کے شمال میں سفر کرتے ہوئے فلپس نے لدہ اور یافا جیسے نمایاں یہودی مراکز میں منادی کی۔ غالباً اسی لئے بعدازاں ان علاقوں میں شاگرد پائے جاتے تھے۔—‏اعمال ۹:‏۳۲-‏۴۳‏۔‏

اسکے کوئی ۲۰ سال بعد فلپس کا آخری مرتبہ ذکر آتا ہے۔ اپنے تیسرے مشنری دَورے کے اختتام پر پولس پتُلمیس کے ساحل پر اُترا۔ پولس کا ہم‌سفر لوقا بیان کرتا ہے کہ ”‏دوسرے دن ہم روانہ ہوکر قیصرؔیہ میں آئے اور فلپسؔ مبشر کے گھر .‏ .‏ .‏ اُسکے ساتھ رہے۔“‏ اس وقت تک، فلپس کی ”‏چار کنواری بیٹیاں تھیں جو نبوّت کرتی تھیں۔“‏—‏اعمال ۲۱:‏۸، ۹‏۔‏

بظاہر، فلپس قیصریہ میں رہائش اختیار کر چکا تھا۔ تاہم، اُس کا مشنری جذبہ ختم نہیں ہوا تھا کیونکہ لوقا اُسے ”‏مبشر“‏ کہتا ہے۔ یہ اصطلا‌ح اکثر اُن کیلئے استعمال ہوتی ہے جو اپنا گھر چھوڑ کر خوشخبری کی منادی کرنے کیلئے نئے علاقوں میں چلے جاتے ہیں۔ اس حقیقت سے کہ فلپس کی چار بیٹیاں تھیں جو نبوّت کرتی تھیں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے سرگرم باپ کے نقشِ‌قدم کی پیروی کی تھی۔‏

دورِحاضر کے مسیحی والدین کو یاد رکھنا چاہئے کہ اُنکے بچے اُنکے اہم‌ترین شاگرد ہیں۔ ایسے والدین خاندانی ذمہ‌داریوں کی وجہ سے بعض تھیوکریٹک استحقاقات سے دستبردار ہونے کے باوجود فلپس کی طرح خدا کے خلوصدل خادم اور مثالی والدین رہ سکتے ہیں۔—‏افسیوں ۶:‏۴‏۔‏

فلپس کے خاندان کو پولس اور اُس کے ساتھیوں کے آنے سے مہمان‌نوازی دکھانے کا عمدہ موقع ملا ہوگا۔ باہمی حوصلہ‌افزائی کا بھی ذرا تصور کریں!‏ غالباً اسی موقع پر لوقا نے فلپس کی کارگزاریوں کی بابت تفصیلات اکٹھی کی ہوں گی جنہیں بعدازاں اعمال ۶ اور ۸ ابواب میں شامل کِیا گیا۔‏

یہوواہ خدا نے فلپس کو بادشاہتی مفادات کو فروغ دینے کے لئے خوب استعمال کِیا تھا۔ فلپس کی سرگرمی نے اُسے نئے علاقوں میں خوشخبری پھیلانے اور اپنے گھر میں صحتمندانہ روحانی فضا کو فروغ دینے کے قابل بنایا تھا۔ کیا آپ بھی ایسے ہی استحقاقات اور برکات سے لطف‌اندوز ہونا چاہینگے؟ توپھر، آپ کیلئے اُنہی صفات کی تقلید کرنا بہتر ہوگا جنکا فلپس مبشر نے مظاہرہ کِیا تھا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں