نمیبیا میں زندہ جواہرات!
نمیبیا افریقہ کے جنوبمغربی ساحل میں تقریباً ۱،۵۰۰ کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس ملک کا سارا ساحلی علاقہ ریت کے ٹیلوں، چٹانوں اور وسیع بجریلے میدانوں پر مشتمل ہے۔ نمیبیا کے ساحلوں کے پتھروں میں ہر رنگ کے جواہرات بھی پائے جاتے ہیں۔ کبھیکبھار تو یہاں ہیرے بھی ملتے ہیں۔ تاہم اس ملک میں ان پتھروں سے بھی بیشقیمت چیز موجود ہے۔ نمیبیا میں زندہ جواہرات بھی ہیں—اسکے متعدد قومی گروہوں کے لوگ۔
نمیبیا کے ابتدائی باشندے مختلف زبانیں بولتے تھے جنہیں مجموعی طور پر خویسن کہا جاتا تھا۔ اُنکی بولی چٹکتی آوازوں کی وجہ سے مشہور تھی۔ آجکل خویسن بولنے والوں میں کالے رنگ کے دامارا، گندمی رنگ والے پستقامت ناما کہلانے والے لوگ اور مشہور جنگلی شکاری شامل ہیں۔ حالیہ صدیوں میں بہتیرے حبشی قبائل بھی نمیبیا میں آباد ہو گئے ہیں۔ یہ تین اہم قومی گروہوں میں منقسم ہیں: اوامبو (نمیبیا میں سب سے بڑا نسلی گروہ) ہریرو اور کوانگو۔ یورپی لوگوں نے ۱۹ویں صدی میں نمیبیا میں آباد ہونا شروع کِیا تھا۔ ریگستانی علاقے میں ہیروں کی دریافت کے بعد بیشتر لوگ نقلمکانی کرکے یہاں پہنچے۔
نمیبیا کے باشندے بھی نہایت بیشقیمت ہیں کیونکہ وہ نوعِانسان کی دُنیا کا حصہ ہیں جس کے لئے خدا نے ابدی زندگی کی راہ کھولتے ہوئے اپنے بیٹے کو بخشدیا۔ (یوحنا ۳:۱۶) نمیبیا کے بہتیرے قبائل سے سینکڑوں لوگ پہلے ہی سے پیغامِنجات کے لئے جوابیعمل دکھا چکے ہیں۔ انہیں زندہ جواہرات سے تشبِیہ دی جا سکتی ہے کیونکہ وہ بھی ”قوموں . . . کی مرغوب چیزیں“ ہیں جنہیں اب یہوواہ کے پرستش کے گھر میں جمع کِیا جا رہا ہے۔—حجی ۲:۷۔
روحانی کانکنی کا آغاز
نمیبیا میں روحانی جواہرات کی تلاش کا کام ۱۹۲۸ میں شروع ہوا تھا۔ اس سال کے دوران واچ ٹاور سوسائٹی کی جنوبی افریقہ کی برانچ نے اس ملک میں آباد لوگوں کے لئے ۵۰،۰۰۰ بائبل کی مطبوعات بھیجیں۔ اگلے ہی سال، جنوبی افریقہ کی لینی ٹیرون نامی ایک ممسوح مسیحی نے دکھائی گئی دلچسپی کی پیروی کی۔ چار مہینوں میں ہی اُس نے تنہا اتنے بڑے ملک کا سفر کِیا اور افریقین، انگریزی اور جرمن میں ۶،۰۰۰ سے زائد بائبل مطالعے کی امدادی کُتب پیش کیں۔ یہ سارا کام رائیگاں نہیں گیا تھا۔
مثال کے طور پر، ایک جرمن کانکن، برنہارٹ بیڈے پر غور کیجئے۔ وہ ۱۹۲۹ میں ایک کسان سے انڈے لیا کرتا تھا جو ہر ایک انڈے کو واچٹاور کی ایک اشاعت کے صفحے میں لپیٹ کر دیا کرتا تھا۔ برنہارٹ ہر صفحے کو بڑے شوق سے پڑھتا اور سوچتا کہ یہ کتاب کس نے لکھی ہے۔ بالآخر اُسے آخری صفحہ ملا جس پر واچ ٹاور سوسائٹی کا پتہ درج تھا۔ برنہارٹ نے مزید لٹریچر کے لئے لکھا اور نمیبیا میں سچائی کیلئے موقف اختیار کرنے والا سب سے پہلا شخص ثابت ہوا۔
کُلوقتی کارکنوں کی آمد
واچٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ سے تربیتیافتہ چار مشنری ۱۹۵۰ میں نمیبیا پہنچے۔ مشنریوں کی تعداد ۱۹۵۳ تک بڑھکر آٹھ ہو گئی۔ ان میں ڈِک اور کیرولے والڈرن، ایک آسٹریلوی بیاہتا جوڑا شامل تھا جو ابھی تک یہاں وفاداری سے خدمت کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک سے کئی کُلوقتی بادشاہتی مُنادوں نے بھی نمیبیا کے روحانی جواہرات کی تلاش میں حصہ لیا ہے۔ دیگر مشنریوں اور منسٹیریل ٹریننگ سکول سے گریجویشن کرنے والوں کو نمیبیا بھیجا گیا ہے۔
نمیبیا کی روحانی ترقی کا باعث ایک اَور عنصر ہریرو، کوانگلی، کوانیاما، ناما/دامارا اور نڈونگا جیسی بنیادی مقامی زبانوں میں بائبل لٹریچر کا ترجمہ اور اشاعت ہے۔ ۱۹۹۰ سے، ترجمہ کرنے کا ایک نفیس دفتر اور کُلوقتی رضاکار کارکنوں کیلئے گھر دارالحکومت، وِنڈہوک میں کام کر رہا ہے۔ نمیبیا میں اپنے شوہر کیساتھ کُلوقتی بشارت کے کام کے مختلف پہلوؤں میں حصہ لینے والی کیرن ڈیپش بیان کرتی ہے: ”جب ہم لوگوں کی اپنی زبان میں لٹریچر پیش کرتے ہیں تو بہتیرے حیران رہ جاتے ہیں بالخصوص اُس وقت جب اُس زبان میں دوسری کسی بھی قسم کی کتابیں بہت کم دستیاب ہوں۔“
جواہرات کو چمکانا
نمیبیا کے بعض حقیقی جواہرات کو تو ہزاروں برسوں سے لہروں اور ریت نے چمکایا ہے۔ تاہم، ایسے قدرتی عمل سے زندہ جواہرات پیدا نہیں ہوتے۔ ناکامل انسانوں کو ”پُرانی انسانیت اُتار“ ڈالنے اور مسیح جیسی نئی انسانیت سے مُلبّس ہونے کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے۔ (افسیوں ۴:۲۰-۲۴) مثال کے طور پر، نمیبیا کے بیشتر قبائل میں مُتوَفّی آباؤاجداد کی تعظیم کرنا ایک پُختہ روایت ہے۔ آباؤاجداد کی پرستش نہ کرنے والوں کو خاندان کے دیگر ارکان اور دوست اکثر اذیت پہنچاتے ہیں۔ جب لوگ بائبل سے یہ سیکھ لیتے ہیں کہ ”مُردے کچھ بھی نہیں جانتے“ تو وہ آزمائش کا سامنا کرتے ہیں۔ (واعظ ۹:۵) کس طرح؟
ایک ہریرو گواہ بیان کرتا ہے: ”سچائی پر عمل کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔ مَیں یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ بائبل مطالعہ کرنے پر آمادہ ہو گیا تھا لیکن مجھے سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کرنے میں وقت لگا۔ پہلے تو مجھے یہ آزمانا تھا کہ روایتی عقائد پر عمل نہ کرنے سے مجھے کوئی نقصان تو نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر، مَیں کسی قبر پر پتھر رکھنے کے لئے رُکے بغیر یا کسی مُتوَفّی کو سلام کرنے کے لئے اپنی ٹوپی اُتارے بغیر نمیبیا کے بعض مقامات سے گزر جاتا۔ آہستہ آہستہ، مَیں یہ سمجھ گیا کہ مُتوَفّی آباؤاجداد کی پرستش نہ کرنے سے مجھے کچھ نہیں ہوگا۔ مَیں بہت خوش ہوں کہ یہوواہ نے اپنے خاندان اور دیگر دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی سچائی سیکھنے میں مدد کرنے کے لئے میری کوششوں کو برکت دی ہے!“
روحانی کانکنوں کی ضرورت
نمیبیا میں، ۱۹۵۰ میں مشنریوں کی آمد سے پہلے، خوشخبری کا صرف ایک ہی پبلشر تھا۔ تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث اب انتہائی تعداد ۹۹۵ ہے۔ پھربھی، بہت سا کام ابھی باقی ہے۔ دراصل، بعض علاقوں میں تو بالکل کام نہیں کِیا گیا۔ کیا آپ ایسے علاقے میں خدمت کر سکتے ہیں جہاں سرگرم بادشاہتی مُنادوں کی زیادہ ضرورت ہے؟ توپھر، نمیبیا آئیں اور مزید روحانی جواہرات ڈھونڈنے اور انہیں چمکانے میں ہماری مدد کریں۔—مقابلہ کریں اعمال ۱۶:۹۔
[صفحہ 26 پر نقشہ/تصویریں]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
افریقہ
نمیبیا
[تصویریں]
نمیبیا خوبصورت جواہرات کا ملک ہے
[تصویر کا حوالہ]
Maps: Mountain High Maps® Copyright © 1997 Digital
Wisdom, Inc.; Diamonds: Courtesy Namdek Diamond Corporation
[صفحہ 26 پر تصویر]
نمیبیا کے تمام نسلی گروہوں کو گواہی دی جا رہی ہے
[صفحہ 28 پر تصویر]
کیا آپ ایسے علاقے میں خدمت کر سکتے ہیں جہاں بادشاہتی مُنادوں کی زیادہ ضرورت ہے؟