یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 15 ص.‏ 18
  • پورے یقین سے بات کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پورے یقین سے بات کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • جوش سے تعلیم دیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • قدرتی انداز میں بات کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • معلوماتی مواد پیش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • مؤثر اِختتام کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 15 ص.‏ 18

نکتہ 15

پورے یقین سے بات کریں

آیت کا حوالہ

1-‏تھسلُنیکیوں 1:‏5

خلاصہ:‏ یہ ظاہر کریں کہ آپ کو اِس بات پر پکا یقین ہے کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں، وہ سچ اور اہم ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اچھی طرح تیاری کریں۔‏ اُس وقت تک مواد کا مطالعہ کریں جب تک آپ یہ سمجھ نہ جائیں کہ اہم نکات کیا ہیں اور بائبل کے ذریعے اِنہیں سچ کیسے ثابت کِیا جا سکتا ہے۔ اپنے حصے یا پیشکش کے اہم نکات کو چند سادہ لفظوں میں بیان کرنے کی کوشش کریں۔ اِس بات پر غور کریں کہ اِن معلومات سے آپ کے سامعین کو کیا فائدہ ہوگا۔ خدا سے پاک روح مانگیں۔‏

    تجویز

    مواد سے اچھی طرح واقف ہونے اور اِسے اچھی طرح پیش کرنے کے لیے اُونچی آواز میں اپنے حصے یا پیشکش کی مشق کریں۔‏

  • ایسے الفاظ اِستعمال کریں جن سے ظاہر ہو کہ آپ کو اپنی بات پر پورا یقین ہے۔‏ مواد کو ہوبہو پڑھنے کی بجائے اپنے لفظوں میں بیان کریں۔ ایسے الفاظ چُنیں جن سے ظاہر ہو کہ آپ کو اُن باتوں پر پورا یقین ہے جو آپ کہہ رہے ہیں۔‏

  • پُرجوش انداز میں اور خلوصِ‌دل سے بات کریں۔‏ مناسب آواز میں بات کریں۔ اگر موزوں ہو تو سامعین کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کریں۔‏

    تجویز

    یاد رکھیں کہ یقین سے بات کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی رائے دوسروں پر تھوپیں۔ پُرجوش انداز میں بولتے وقت بھی خیال رکھیں کہ آپ اپنے سامعین سے محبت بھرے انداز میں بات کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں