یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 2 ص.‏ 5
  • قدرتی انداز میں بات کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • قدرتی انداز میں بات کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • جوش سے تعلیم دیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • پورے یقین سے بات کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • شفقت اور ہمدردی کا اِظہار کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • دل تک پہنچنے کی کوشش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 2 ص.‏ 5

نکتہ 2

قدرتی انداز میں بات کریں

آیت کا حوالہ

2-‏کُرنتھیوں 2:‏17

خلاصہ:‏ قدرتی انداز اور خلوصِ‌دل سے بات کریں تاکہ موضوع اور سامعین کے لیے آپ کے احساسات ظاہر ہوں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • دُعا کر کے دھیان سے تیاری کریں۔‏ خدا سے دُعا کریں کہ آپ اپنی گھبراہٹ پر قابو پا سکیں اور اپنے پیغام پر توجہ دے سکیں۔ اُن خاص نکتوں کو اپنے ذہن میں بٹھائیں جو آپ بتانا چاہتے ہیں۔ لکھے ہوئے خیالات کو محض لفظ بہ لفظ نہ پڑھیں بلکہ اِنہیں اپنے لفظوں میں بیان کریں۔‏

    تجویز

    اگر آپ بائبل یا کسی اَور کتاب یا رسالے میں سے کچھ پڑھنا چاہتے ہیں تو اُس اِقتباس سے اچھی طرح واقف ہوں تاکہ آپ اُسے روانی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ کسی شخص کا بیان پڑھ رہے ہیں تو اِسے صحیح احساسات کے ساتھ پڑھیں لیکن حد سے زیادہ ڈرامائی انداز نہ اپنائیں۔‏

  • دل سے بولیں۔‏ اِس بات کو یاد رکھیں کہ سامعین کے لیے یہ پیغام کیوں ضروری ہے۔ اپنی توجہ سامعین پر مرکوز کریں۔ پھر آپ کے کھڑے ہونے یا بیٹھنے کے انداز، چہرے کے تاثرات اور اِشاروں سے ظاہر ہوگا کہ آپ اُنہیں دوستانہ انداز میں اور خلوصِ‌دل سے پیغام دینا چاہتے ہیں۔‏

    تجویز

    قدرتی انداز میں بات کریں لیکن حد سے زیادہ بے‌تکلف نہ ہوں۔ اِس طرح بولیں کہ آپ کے الفاظ صاف اور واضح سنائی دیں اور آپ کے جملے گرامر کے قواعد کے مطابق ہوں تاکہ آپ کے پیغام کی اہمیت برقرار رہے۔‏

  • اپنے سامعین کی طرف دیکھیں۔‏ اگر مناسب ہو تو سامعین کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کریں۔ جب آپ تقریر کر رہے ہوں تو ایک وقت میں سامعین میں سے کئی لوگوں کو دیکھنے یا اُن پر نظر ڈالنے کی بجائے کسی ایک شخص کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں