یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 4 ص.‏ 7
  • آیتوں کا مؤثر تعارف کرائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آیتوں کا مؤثر تعارف کرائیں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • آیت کو پڑھنے کا مقصد واضح کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • مؤثر تمہید باندھیں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • دل تک پہنچنے کی کوشش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • معلوماتی مواد پیش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 4 ص.‏ 7

نکتہ 4

آیتوں کا مؤثر تعارف کرائیں

آیت کا حوالہ

متی 22:‏41-‏45

خلاصہ:‏ کسی آیت کو پڑھنے سے پہلے اپنے سامعین کے ذہن کو تیار کریں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اِس بات پر غور کریں کہ آپ ایک آیت کیوں پڑھ رہے ہیں۔‏ ہر آیت کو اِس طرح سے متعارف کرائیں کہ سامعین اُس مرکزی خیال پر توجہ دے پائیں جو آپ اِس آیت کے ذریعے نمایاں کرنا چاہتے ہیں۔‏

    تجویز

    سیاق‌وسباق کو ذہن میں رکھیں۔ اگر آپ کسی آیت کو متعارف کراتے وقت یہ بتاتے ہیں کہ یہ بات کون کہہ رہا ہے یا بائبل کی یہ کتاب کس نے لکھی ہے تو درست معلومات دیں۔‏

  • ہمیشہ بائبل کو بنیاد بنائیں۔‏ جب آپ ایسے لوگوں سے بات کرتے ہیں جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں تو اُن کی توجہ اِس بات پر دِلائیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے اور یوں یہ ظاہر کریں کہ بائبل دانش‌مندی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔‏

  • آیت میں دلچسپی پیدا کریں۔‏ کوئی ایسا سوال پوچھیں جس کا جواب آیت میں دیا گیا ہے؛ کسی ایسے مسئلے کا ذکر کریں جس کو آیت کی مدد سے حل کِیا جا سکتا ہے یا کوئی ایسا اصول بتائیں جسے آیت کی مدد سے سمجھا جا سکتا ہے۔‏

    تجویز

    یہ سوچیں کہ آپ کے سامعین اِس موضوع اور آیت کے بارے میں پہلے سے کیا کچھ جانتے ہیں۔ کسی جانی پہچانی آیت کو بھی دلکش انداز میں متعارف کرائیں اور اِسے ایک نئے زاویے سے دیکھنے میں سامعین کی مدد کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں