یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 1 ص.‏ 4
  • مؤثر تمہید باندھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مؤثر تمہید باندھیں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی اہمیت کو واضح کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 1 ص.‏ 4

نکتہ 1

مؤثر تمہید باندھیں

آیت کا حوالہ

اعمال 17:‏22

خلاصہ:‏ تمہید سے سامعین کے دل میں دلچسپی پیدا ہونی چاہیے، موضوع نمایاں ہونا چاہیے اور یہ واضح ہونا چاہیے کہ سامعین کو اِس موضوع میں دلچسپی کیوں لینی چاہیے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • دلچسپی پیدا کریں۔‏ کوئی ایسا سوال، بات، حقیقی واقعہ یا خبر چُنیں جس سے سامعین کے دل میں دلچسپی پیدا ہو۔‏

    تجویز

    پہلے سے اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ آپ کے سامعین کن باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں اور کن باتوں کے بارے میں فکرمند ہیں اور پھر تمہید کو اِس کے مطابق ڈھالیں۔‏

  • موضوع کو نمایاں کریں۔‏ آپ کی تمہید سے سامعین پر واضح ہونا چاہیے کہ آپ کس موضوع پر بات کریں گے اور آپ کی بات کا مقصد کیا ہے۔‏

  • موضوع کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔‏ اپنی تمہید کو سامعین کی صورتحال کے مطابق ڈھالیں۔ سامعین پر یہ بات بالکل واضح ہونی چاہیے کہ اِس موضوع کے متعلق جاننے سے اُنہیں ذاتی طور پر کیا فائدہ ہوگا۔‏

    تجویز

    تقریر تیار کرتے وقت خود سے پوچھیں:‏ ”‏میری کلیسیا کے بہن بھائیوں کو کن صورتحال کا سامنا ہے؟“‏ پھر تمہید کو اُن کی ضرورت کے مطابق ڈھالیں۔‏

مُنادی کے دوران یہ کریں:‏

یہ جاننے کے لیے کہ ایک شخص کس موضوع میں دلچسپی لے گا، اُس کی مصروفیت یا اِردگِرد کے ماحول کا جائزہ لیں۔ پھر اِس بارے میں کچھ کہنے یا سوال پوچھنے سے بات‌چیت شروع کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں