یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 5 ص.‏ 8
  • صحیح طریقے سے پڑھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • صحیح طریقے سے پڑھیں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • آپ بائبل سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خود کو پڑھائی کیلئے وقف کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • بائبل پڑھائی—‏بااجر اور پُرلطف
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 5 ص.‏ 8

نکتہ 5

صحیح طریقے سے پڑھیں

آیت کا حوالہ

1-‏تیمُتھیُس 4:‏13

خلاصہ:‏ جو آپ پڑھ رہے ہیں، اُسے اُونچی آواز میں بالکل ویسے ہی پڑھیں جیسے لکھا ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اچھی طرح تیاری کریں۔‏ اِس بات پر غور کریں کہ یہ اِقتباس کیوں لکھا گیا ہے۔ ایک ایک لفظ پڑھنے کی بجائے اُن الفاظ کو اِکٹھا پڑھنے کی مشق کریں جو ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ اِقتباس میں کوئی لفظ شامل نہ کریں، کوئی لفظ چھوڑ نہ دیں یا کسی لفظ کی جگہ کوئی اَور لفظ اِستعمال نہ کریں۔ رموزِاوقاف جیسے کہ سکتہ، وقفہ یا ختمہ وغیرہ کا دھیان رکھیں۔‏

    تجویز

    کسی کے سامنے پڑھیں اور اُس سے کہیں کہ وہ آپ کو اُن لفظوں کے بارے میں بتائے جو آپ غلط پڑھ رہے ہیں۔‏

  • ہر لفظ کا صحیح تلفظ ادا کریں۔‏ اگر آپ کسی لفظ کا صحیح تلفظ نہیں جانتے تو لغت میں دیکھیں، کتاب یا رسالے کی آڈیو ریکارڈنگ سنیں یا کسی ایسے شخص سے مدد لیں جو اچھی طرح پڑھتا ہے۔‏

  • اِس طرح پڑھیں کہ آپ کے الفاظ صاف سنائی دیں۔‏ الفاظ کا صحیح تلفظ ادا کریں، سر اُونچا رکھیں اور مُنہ کھول کر بولیں۔ ہر لفظ کا تلفظ اِس طرح ادا کرنے کی کوشش کریں کہ وہ صاف اور پورا سنائی دے۔‏

    تجویز

    تلفظ ادا کرتے وقت لفظ کے اجزا پر اِتنا زور نہ دیں کہ آپ کے پڑھنے کا انداز بناوٹی لگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں