بارہویں حصے کا تعارف
یسوع نے لوگوں کو آسمان کی بادشاہت کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ خدا کے نام کے پاک ثابت ہونے، اُس کی بادشاہت آنے اور زمین پر خدا کی مرضی پوری ہونے کے لیے دُعا کریں۔ اگر آپ کے بچے ہیں تو اُنہیں بتائیں کہ یہ دُعا ہمارے لیے اِتنی اہم کیوں ہے۔ یسوع کبھی بھی شیطان کی چالوں میں نہیں پھنسے اور وہ یہوواہ کے وفادار رہے۔ اُنہوں نے اپنے رسولوں کو چُنا اور یہ رسول اُن کے ساتھ بادشاہت کے پہلے حصےدار بنے۔ دیکھیں کہ یسوع کے دل میں یہوواہ کی عبادت کے لیے کتنا جوش تھا۔ وہ دوسروں کی مدد کرنا چاہتے تھے اِس لیے اُنہوں نے بیماروں کو ٹھیک کِیا؛ بھوکوں کو کھانا کھلایا، یہاں تک کہ مُردوں کو بھی زندہ کِیا۔ اِن معجزوں سے اُنہوں نے یہ ثابت کِیا کہ خدا کی بادشاہت اِنسانوں کے لیے کیا کچھ کرے گی۔