یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 74 ص.‏ 176-‏ص.‏ 177 پ.‏ 4
  • یسوع کا مسیح بننا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع کا مسیح بننا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع کا بپتسمہ
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یسوع کا بپتسمہ
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • یوحنا نے راستہ تیار کِیا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یسوع مسیح کون ہیں؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 74 ص.‏ 176-‏ص.‏ 177 پ.‏ 4
یسوع یوحنا سے بپتسمہ لے رہے ہیں اور خدا کی پاک روح کبوتر کی طرح اُن پر اُتر رہی ہے۔‏

سبق نمبر 74

یسوع کا مسیح بننا

یوحنا یہ مُنادی کر رہے تھے:‏ ”‏کوئی ایسا آنے والا ہے جس کے سامنے مَیں کچھ بھی نہیں۔“‏ جب یسوع تقریباً 30 سال کے ہوئے تو وہ گلیل سے دریائے‌اُردن گئے جہاں یوحنا لوگوں کو بپتسمہ دے رہے تھے۔ یسوع نے یوحنا سے کہا کہ وہ اُنہیں بھی بپتسمہ دیں۔ لیکن یوحنا نے کہا:‏ ”‏مجھے آپ کو نہیں بلکہ آپ کو مجھے بپتسمہ دینا چاہیے۔“‏ یسوع نے یوحنا سے کہا:‏ ”‏یہوواہ چاہتا ہے کہ آپ مجھے بپتسمہ دیں۔“‏ وہ دونوں دریائے‌اُردن گئے اور یوحنا نے یسوع کو پانی میں ڈبکی دی۔‏

جب یسوع پانی سے نکلے تو اُنہوں نے دُعا کی۔ اُسی وقت آسمان کُھل گیا اور خدا کی پاک روح کبوتر کی طرح اُن پر اُتری۔ پھر آسمان سے یہوواہ کی یہ آواز آئی:‏ ”‏تُم میرے پیارے بیٹے ہو، مَیں تُم سے خوش ہوں۔“‏

جب یہوواہ کی پاک روح یسوع پر اُتری تو وہ مسیح بن گئے۔ اب یسوع وہ کام شروع کر سکتے تھے جو یہوواہ نے اُنہیں کرنے کے لیے زمین پر بھیجا تھا۔‏

اپنے بپتسمے کے فوراً بعد ہی یسوع ویرانے میں چلے گئے اور وہاں 40 دن گزارے۔ وہاں سے واپس آ کر یسوع یوحنا سے ملنے گئے۔ جب وہ یوحنا کی طرف جا رہے تھے تو یوحنا نے کہا:‏ ”‏یہ خدا کا میمنا ہے جو دُنیا کے گُناہ دُور کر دے گا۔“‏ یہ بات کہنے سے یوحنا نے لوگوں کو یہ بتایا کہ یسوع ہی مسیح ہیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ جب یسوع ویرانے میں تھے تو کیا ہوا؟ آئیے دیکھتے ہیں۔‏

‏”‏آسمان سے یہ آواز آئی:‏”‏تُم میرے پیارے بیٹے ہو، مَیں تُم سے خوش ہوں۔“‏“‏—‏مرقس 1:‏11

سوال:‏ یسوع نے بپتسمہ کیوں لیا؟ یوحنا نے یہ کیوں کہا کہ یسوع خدا کے میمنے ہیں؟‏

متی 3:‏13-‏17؛‏ مرقس 1:‏9-‏11؛‏ لُوقا 3:‏21-‏23؛‏ یوحنا 1:‏29-‏34؛‏ یسعیاہ 42:‏1؛‏ عبرانیوں 10:‏7-‏9

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں