حصہ 2
سچا خدا کون ہے؟
صرف ایک ہی سچا خدا ہے۔ اُس کا نام یہوواہ ہے۔ (زبور 83:18) خدا روح ہے اِس لئے ہم اُسے دیکھ نہیں سکتے۔ وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم بھی اُس سے محبت کریں۔ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم دوسرے لوگوں سے محبت کریں۔ (متی 22:35-40) خدا سب سے بڑا ہے۔ اُس نے سب چیزوں کو بنایا ہے۔
خدا نے سب سے پہلے ایک فرشتے کو بنایا جو بعد میں یسوع مسیح کہلایا۔ یہوواہ خدا نے دوسرے فرشتوں کو بھی بنایا۔
یہوواہ خدا نے آسمان پر سب کچھ بنایا۔ خدا نے زمین پر بھی سب کچھ بنایا۔ مکاشفہ 4:11
یہوواہ خدا نے چاند، ستارے، زمین اور اِس پر سب چیزیں بنائیں۔—پیدایش 1:1۔
خدا نے پہلے انسان آدم کو زمین کی مٹی سے بنایا۔—پیدایش 2:7۔