یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • سن‌ز حصہ 3 ص.‏ 8-‏9
  • باغِ‌عدن میں زندگی کیسی تھی؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • باغِ‌عدن میں زندگی کیسی تھی؟‏
  • خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا سب سے بڑا ہے
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • آدم اور حوا کی سزا
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • اُنہوں نے شیطان کی بات سنی—‏اِس کے بعد کیا ہوا؟‏
    خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • حصہ 3
    خدا کی سنیں
مزید
خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
سن‌ز حصہ 3 ص.‏ 8-‏9

حصہ 3

باغِ‌عدن میں زندگی کیسی تھی؟‏

یہوواہ خدا نے آدم اور حوا کو بہت سی اچھی‌اچھی چیزیں دیں۔‏ پیدایش 1:‏28

یہوواہ خدا حوا کو بنانے کے بعد اُنہیں آدم کے پاس لایا۔‏

یہوواہ خدا نے آدم کے لئے ایک بیوی بنائی جس کا نام حوا تھا۔—‏پیدایش 2:‏21، 22‏۔‏

آدم اور حوا میں کوئی عیب یا خرابی نہیں تھی۔‏

آدم اور حوا فردوس میں موجود چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔‏

وہ باغِ‌عدن میں رہتے تھے۔ یہ ایک فردوس یعنی ایک خوب‌صورت باغ تھا۔ یہ باغ زمین پر تھا اور اِس میں طرح‌طرح کے جانور اور بہت سے پھل‌دار درخت تھے۔ اِس باغ میں ایک دریا بھی تھا۔‏

یہوواہ خدا آدم اور حوا سے بات کرتا تھا اور اُن کو تعلیم دیتا تھا۔ آدم اور حوا اِس باغ میں ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے تھے۔ لیکن اِس کے لئے اُن کو خدا کی بات ماننی تھی۔‏

خدا نے آدم اور حوا کو ایک درخت کا پھل کھانے سے منع کِیا۔‏ پیدایش 2:‏16، 17

باغِ‌عدن میں وہ درخت جس کا پھل کھانے سے یہوواہ خدا نے آدم اور حوا کو منع کِیا تھا۔‏

یہوواہ خدا نے آدم اور حوا کو ایک درخت دکھایا اور اُن سے کہا:‏ ”‏تُم اِس درخت کا پھل مت کھانا، ورنہ تُم مر جاؤ گے۔“‏

بُرا فرشتہ یعنی شیطان ایک سانپ کے ذریعے حوا سے بات کر رہا ہے۔‏

ایک فرشتہ خدا کے خلاف ہو گیا۔ اِس بُرے فرشتے کو شیطان کہا جاتا ہے۔‏

شیطان نہیں چاہتا تھا کہ آدم اور حوا یہوواہ خدا کی بات مانیں۔ اِس لئے اُس نے ایک سانپ کے ذریعے حوا سے کہا:‏ ”‏اگر تُم اِس درخت کا پھل کھاؤ گی تو تُم ہرگز نہیں مرو گی بلکہ تُم خدا جتنی سمجھ‌دار بن جاؤ گی۔“‏ لیکن یہ جھوٹ تھا۔—‏پیدایش 3:‏1-‏5‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں