یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ح‌ایم حصہ 4 ص.‏ 10-‏11
  • خالق کے بارے میں بنیادی تعلیمات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خالق کے بارے میں بنیادی تعلیمات
  • حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
  • ملتا جلتا مواد
  • فرشتے کس طرح آپکی مدد کر سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • فرشتے ”‏خدمتگزار روحیں“‏ ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • آپ کی زندگی میں فرشتوں کا کردار
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • کیا کبھی کسی نے خدا کو دیکھا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
مزید
حقیقی ایمان—‏خوشگوار زندگی کی بنیاد
ح‌ایم حصہ 4 ص.‏ 10-‏11

باب 4

خالق کے بارے میں بنیادی تعلیمات

لوگ بہت سے معبودوں کی عبادت کرتے ہیں۔ لیکن پاک صحیفوں میں لکھا ہے کہ ایک ہی سچا خدا ہے۔ سچے خدا جیسا کوئی نہیں ہے۔ وہ قادرِمطلق ہے۔ اُس کا وجود ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ تک رہے گا۔ اُس نے زمین اور آسمان کو خلق کِیا ہے اور اُسی نے ہمیں زندگی عطا کی ہے۔ وہ ہی عبادت کے لائق ہے۔‏

موسیٰ نبی نے پتھر کی دو تختیاں پکڑی ہوئی ہے جن پر خدا کے دس حکم لکھے ہیں۔‏

خدا نے موسیٰ نبی کو ”‏فرشتوں کی معرفت“‏ شریعت دی۔‏

خدا کا ایک ذاتی نام ہے۔ یہ نام یہوواہ ہے۔ خدا نے موسیٰ نبی سے کہا:‏ ”‏تُو بنی‌اسرائیل سے یہ کہنا کہ یہوواہ نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے جو تمہارے باپ‌دادا ابرہامa اور اضحاق اور یعقوب کا خدا ہے۔ یہ ہمیشہ تک میرا نام رہے گا اور پُشت‌درپُشت مجھے اِسی نام سے یاد کِیا جائے گا۔“‏ (‏خروج 3:‏15، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن‏)‏ خدا کا ذاتی نام پاک صحیفوں میں تقریباً 7000 بار پایا جاتا ہے۔ زبور 83:‏18 میں لکھا ہے کہ خدا ”‏جس کا نام یہوؔواہ ہے“‏ وہ ہی ”‏تمام زمین پر بلندوبالا ہے۔“‏

بحیرۂ‌مُردار کے علاقے سے ملنے والا ایک قدیم نسخہ جس پر خدا کا نام عبرانی زبان میں درج ہے

بحیرۂ‌مُردار کے علاقے سے ملنے والا ایک قدیم نسخہ جس پر خدا کا نام عبرانی زبان میں درج ہے

کسی بھی انسان نے خدا کو نہیں دیکھا ہے۔ خدا نے موسیٰ نبی کو بتایا:‏ ”‏تُو میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتا کیونکہ انسان مجھے دیکھ کر زندہ نہیں رہے گا۔“‏ (‏خروج 33:‏20)‏ خدا آسمان پر ہے۔ انسان اُس کو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ خدا کی تصویر یا مجسّمہ وغیرہ بنانا اور اِن کے ذریعے اُس کی عبادت کرنا غلط ہے۔ یہوواہ خدا نے موسیٰ نبی کو یہ حکم دیا:‏ ”‏تُو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا۔ نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو اُوپر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔ تُو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عبادت کرنا کیونکہ مَیں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں۔“‏ (‏خروج 20:‏2-‏5)‏ اِس کے کچھ عرصہ بعد خدا نے یسعیاہ نبی سے کہا:‏ ”‏یہوؔواہ مَیں ہوں۔ یہی میرا نام ہے۔ مَیں اپنا جلال کسی دوسرے کے لئے اور اپنی حمد کھودی ہوئی مورتوں کے لئے روا نہ رکھوں گا۔“‏—‏یسعیاہ 42:‏8‏۔‏

کچھ لوگ خدا پر ایمان تو رکھتے ہیں لیکن اُنہیں خدا سے محبت رکھنا مشکل لگتا ہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ خدا انسانوں کے دُکھ‌سُکھ سے لاتعلق ہے اور خدا کی قربت حاصل کرنا ناممکن ہے۔ اِس سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا خدا آپ سے محبت رکھتا ہے؟ کیا آپ خدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں؟ آئیں دیکھیں کہ پاک صحیفوں میں خدا کی صفات کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a ابرہام کو ابراہیم بھی کہا جاتا ہے۔‏

آپ اِن سوالوں کے کیا جواب دیں گے؟‏

  • ہمیں خدا کی عبادت کیوں کرنی چاہئے؟‏

  • خدا کا ذاتی نام کیا ہے؟‏

  • ہمیں خدا کی عبادت میں تصویروں یا مجسّموں کو کیوں نہیں استعمال کرنا چاہئے؟‏

  • روحُ‌القدس اور فرشتوں کے ذریعے خدا اپنی مرضی کیسے بجا لاتا ہے؟‏

خدا کی روحُ‌القدس اور اُس کے فرشتے

خدا اپنی مرضی کیسے بجا لاتا ہے؟ وہ اپنی پاک روح یعنی روحُ‌القدس کے ذریعے ایسا کرتا ہے۔ خدا کی پاک روح نہ تو کوئی شعور والی ہستی ہے اور نہ ہی کوئی فرشتہ ہے۔ دراصل یہ خدا کی قوت‌وقدرت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی مرضی پوری کرتا ہے۔ خدا نے روحُ‌القدس کے ذریعے زمین اور آسمان خلق کئے۔ توریت میں لکھا ہے کہ ابتدا میں جب زمین سنسان تھی اور اِس پر چاروں طرف پانی تھا تو ”‏خدا کی روح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔“‏ (‏پیدایش 1:‏2‏)‏ پھر خدا نے اپنی روحُ‌القدس کے ذریعے زمین کی ہر شے کو خلق کِیا۔‏

خدا فرشتوں کے ذریعے بھی اپنی مرضی بجا لاتا ہے۔ خدا نے اِنہیں آسمان پر رہنے کے لئے خلق کِیا۔ فرشتے بڑے طاقت‌ور ہیں۔ وہ انسانوں کو خدا کے پیغام پہنچاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ اَور بھی بہت سے کام انجام دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر پاک صحیفوں میں لکھا ہے کہ موسیٰ نبی کو ”‏فرشتوں کی معرفت“‏ یعنی اِن کے ذریعے شریعت دی گئی۔ فرشتے خدا کے خادموں کی مدد بھی کرتے ہیں۔ پاک صحیفوں میں خدا کے فرشتوں کو ”‏خدمتگزار رُوحیں“‏ کہا گیا ہے جو ”‏نجات کی میراث پانے والوں کی خاطر خدمت کو بھیجی جاتی ہیں۔“‏—‏عبرانیوں 1:‏14؛‏ 2:‏2‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں