یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 95
  • سب سے اچھے اُستاد

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سب سے اچھے اُستاد
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • سب کے ساتھ اچھا سلوک کریں
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • رحم‌دل سامری کی مثال
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • سامری عورت سے بات‌چیت
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • زندگی کا پانی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 95
netaeb saw ohw weJ eht fo sdnuow eht gnigadnab natiramaS doog ehT

کہانی نمبر ۹۵

سب سے اچھے اُستاد

ایک دن یسوع مسیح نے یہودیوں کے ایک مذہبی اُستاد سے کہا:‏ ”‏اپنے پڑوسی سے محبت رکھیں۔“‏ اِس آدمی نے یسوع مسیح سے پوچھا:‏ ”‏میرا پڑوسی کون ہے؟“‏ یسوع مسیح کو پتہ تھا کہ آدمی نے یہ سوال کیوں پوچھا ہے۔ اُس آدمی کو لگتا تھا کہ اُس کی قوم اور مذہب کے لوگ ہی اُس کے پڑوسی ہیں۔ لیکن یہ سوچ غلط تھی۔‏

اِس لئے یسوع مسیح نے اُس آدمی کو ایک کہانی سنائی۔ وہ کبھی‌کبھی لوگوں کو ایک بات سمجھانے کے لئے کہانی سناتے تھے۔ اِس بار اُنہوں نے ایک یہودی اور ایک سامری کی کہانی سنائی۔ یاد ہے، ہم نے پڑھا تھا کہ زیادہ‌تر یہودی، سامریوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔ یسوع مسیح نے یہ کہانی سنائی:‏

ایک دن ایک یہودی شہر یریحو کی طرف جا رہا تھا۔ لیکن راستے میں کچھ ڈاکوؤں نے اُس پر حملہ کر دیا۔ اُنہوں نے اُس آدمی کے پیسے چھین لئے اور اُس کو اِتنا مارا کہ وہ بے‌ہوش ہو گیا۔ پھر وہ اُس کو وہیں چھوڑ کر چلے گئے۔‏

کچھ دیر بعد ایک یہودی وہاں سے گزرا۔ وہ کاہن تھا۔ لیکن اُس نے کیا کِیا؟ اُس نے زخمی آدمی کی مدد نہیں کی اور وہاں سے چلا گیا۔ پھر ایک اَور یہودی وہاں سے گزرا۔ وہ لاوی تھا اور ہیکل میں خدمت کرتا تھا۔ کیا اُس نے زخمی آدمی کی مدد کی؟ نہیں۔ وہ بھی وہاں سے چلا گیا۔ کیا آپ کو تصویر میں کاہن اور لاوی نظر آ رہے ہیں؟‏

لیکن تصویر میں زخمی آدمی کے پاس کون ہے؟ یہ ایک سامری ہے۔ وہ اِس یہودی کی مدد کر رہا ہے۔ دیکھیں، وہ اُس کے زخموں پر پٹی باندھ رہا ہے۔ اِس کے بعد وہ اِس زخمی آدمی کو ایک ایسی جگہ لے گیا جہاں وہ آرام کر سکے اور جلدی سے ٹھیک ہو جائے۔‏

کہانی سنانے کے بعد یسوع مسیح نے مذہبی اُستاد سے پوچھا:‏ ”‏آپ کے خیال میں کس نے زخمی آدمی کے ساتھ پڑوسی جیسا سلوک کِیا:‏ کاہن نے، لاوی نے یا سامری نے؟“‏

مذہبی اُستاد نے جواب دیا:‏ ”‏سامری نے کیونکہ اُس کو ترس آیا تھا اور اُس نے زخمی آدمی کی مدد کی۔“‏

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏بالکل ٹھیک۔ آپ بھی سب کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں۔“‏

یسوع مسیح بہت اچھے اُستاد تھے، ہے‌نا؟ پاک کلام میں یسوع مسیح کی بہت سے باتیں لکھی ہیں۔ اگر ہم اِن کو پڑھیں گے تو ہم بہت اچھی اچھی باتیں سیکھیں گے۔‏

لوقا ۱۰:‏۲۵-‏۳۷‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں