یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو20 نمبر 1 ص.‏ 4
  • ذہنی دباؤ کیوں ہوتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ذہنی دباؤ کیوں ہوتا ہے؟‏
  • جاگو!‏—‏2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ذہنی دباؤ میں کیا ہوتا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2020ء
  • کیا آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏2020ء
  • مضامین کی فہرست
    جاگو!‏—‏2020ء
  • ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے طریقے
    جاگو!‏—‏2020ء
جاگو!‏—‏2020ء
جاگو20 نمبر 1 ص.‏ 4

ذہنی دباؤ سے رِہائی

ذہنی دباؤ کیوں ہوتا ہے؟‏

ایک مشہور اِدارے میو کلینک کے مطابق”‏آج کل زندگی پَل پَل بدل رہی ہے اور اچانک سے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اِس لیے بہت سے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ اُن میں ذہنی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔“‏ نیچے کچھ ایسی باتوں کا ذکر کِیا گیا ہے جن کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں:‏

  • طلاق

  • کسی عزیز کی موت

  • سنگین بیماری

  • بڑا ایکسیڈنٹ

  • جُرم

  • زندگی کی بھاگ‌دوڑ

  • قدرتی آفت یا اِنسانوں کی وجہ سے آنے والی کوئی مصیبت

  • سکول میں یا کام کی جگہ پر دباؤ

  • روزگار کی پریشانی اور مالی مشکل

نوکری جانے کا نقصان

امریکی نفسیاتی ایسوسی‌ایشن کے مطابق ”‏جب کسی کی نوکری چلی جاتی ہے تو اُس کی زندگی اُتھل‌پتھل ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر وہ بیمار ہو سکتا ہے،اُس کی شادی‌شُدہ زندگی میں مسئلے کھڑے ہو سکتے ہیں، وہ پریشانی اور ڈپریشن کا شکار ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ اُس کے ذہن میں خودکُشی کے خیال آ سکتے ہیں۔“‏

بچوں میں ذہنی دباؤ

بچے بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اِس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کچھ بچوں کو سکول میں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے یا اُنہیں گھر میں زیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔ کچھ بچوں کو مارا پیٹا جاتا ہے، جذباتی طور پر ٹھیس پہنچائی جاتی ہے یا اُن کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی جاتی ہے۔ بہت سے بچے سکول کے اِمتحانوں اور اچھے نمبروں سے پاس ہونے کی فکر میں رہتے ہیں۔ کچھ بچے اِس وجہ سے بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں کہ اُن کے ماں باپ میں طلاق ہو جاتی ہے اور اُن کا خاندان بکھر جاتا ہے۔ جو بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، اُنہیں ڈراؤنے خواب آ سکتے ہیں،پڑھنا لکھنا سیکھنے میں مشکل ہو سکتی ہے اور ڈپریشن ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ دوسروں سے الگ تھلگ رہنا چاہیں یا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں۔ جو بچے ذہنی دباؤ سے گزر رہے ہوتے ہیں، اُنہیں فوری مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں