یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 23
  • خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
  • پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
    پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
  • خدا کی بنائی ہوئی شاندار نئی دنیا
    کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏
  • خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
مزید
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 23
فردوس کا منظر

خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏

پاک کلام کا جواب

خدا کی بادشاہت تمام اِنسانی حکومتوں کی جگہ لے لے گی اور پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44؛‏ مکاشفہ 16:‏14‏)‏ اِس کے بعد خدا کی بادشاہت یہ کام انجام دے گی:‏

  • بُرے لوگوں کا نام‌ونشان مٹا دے گی جن کی خودغرضی کی وجہ سے ہم سب کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ”‏شریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جائیں گے۔“‏—‏امثال 2:‏22‏۔‏

  • جنگوں کو ختم کر دے گی۔ ”‏[‏خدا]‏زمین کی اِنتہا تک جنگ موقوف کراتا ہے۔“‏—‏زبور 46:‏9‏۔‏

  • زمین پر خوش‌حالی اور سلامتی لائے گی۔ ”‏تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے اِنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا۔“‏—‏میکاہ 4:‏4۔‏

  • زمین کو فردوس بنا دے گی۔ ”‏ریگستان اور پیاسی زمین باغ باغ ہوں گے، بیابان ‏.‏.‏.‏ کھلِ اُٹھے گا۔“‏—‏یسعیاہ 35:‏1‏، اُردو جیو ورشن۔‏

  • ہر شخص کو ایسا کام دے گی جس سے اُسے خوشی اور اِطمینان ملے۔ ”‏[‏خدا کے]‏ برگزیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدتوں تک فائدہ اُٹھائیں گے۔ اُن کی محنت بے‌سود نہ ہوگی۔“‏—‏یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

  • بیماریوں کا نام‌ونشان مٹا دے گی۔”‏وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔“‏—‏یسعیاہ 33:‏24‏۔‏

  • بڑھاپے سے چھٹکارا دِلائے گی۔ ”‏پھر اُس کا جسم اِک بچہ کے جسم کی طرح تازہ ہو جائے گا؛ اور اُس کی جوانی بحال کر دی جائے گی۔ “‏—‏ایوب 33:‏25‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

  • مُردوں کو زندہ کر دے گی۔”‏سب لوگ جو قبروں میں ہیں، [‏یسوع]‏ کی آواز سنیں گے اور نکل آئیں گے۔“‏—‏یوحنا 5:‏28، 29‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں