یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌د سبق 5 ص.‏ 8-‏9
  • خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے
  • آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک بہتر زندگی کا وعدہ کِیا گیا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • ‏”‏فردوس میں ملیں گے!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • فردوس
    جاگو!‏—‏2013ء
  • زمین کے لئے خدا کا مقصد کیا ہے؟‏
    خدا کی طرف سے خوشخبری
مزید
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
خ‌د سبق 5 ص.‏ 8-‏9

سبق 5

خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے

فردوس اِس دُنیا کی مانند نہیں ہوگا جس میں ہم اب رہتے ہیں۔‏ خدا یہ نہیں چاہتا تھا کہ زمین مشکل، پریشانی اور دُکھ سے بھری ہو۔ مستقبل میں، خدا زمین کو فرودس بنا دیگا۔ فردوس کیسا ہوگا؟ آئیے دیکھیں بائبل کیا بیان کرتی ہے:‏

فردوس میں لوگ مل کر کھانا کھا رہے ہیں۔‏

نیک لوگ۔‏ فردوس خدا کے دوستوں کا گھر ہوگا۔ وہ ایک دوسرے کے لئے اچھے کام کریں گے۔ وہ خدا کے راست معیاروں کے مطابق زندگی بسر کریں گے۔—‏امثال 2:‏21‏۔‏

خوراک کی فراوانی۔‏ فردوس میں خوراک کی کمی نہیں ہوگی۔ بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج [‏یا خوراک]‏ کی افراط ہوگی۔“‏—‏زبور 72:‏16‏۔‏

فردوس میں لوگ گھر بنا رہے ہیں، پھل اور سبزیاں جمع کر رہے ہیں اور ایک ماں نے اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔‏

خوبصورت گھر اور پُرلطف کام۔‏ فردوسی زمین میں، ہر خاندان کا اپنا ذاتی گھر ہوگا۔ ہر شخص خوشی‌بخش کام کریگا۔—‏یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

عالمگیر اَمن۔‏ پھر کبھی لوگ نہ تو لڑائی کرینگے اور نہ ہی جنگ میں مریں گے۔ خدا کا کلام بیان کرتا ہے:‏ ”‏[‏خدا]‏ .‏ .‏ .‏ جنگ موقوف کراتا ہے۔“‏—‏زبور 46:‏8، 9‏۔‏

اچھی صحت۔‏ بائبل وعدہ فرماتی ہے:‏ ”‏[‏فردوس]‏ کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہیگا کہ مَیں بیمار ہوں۔“‏ (‏یسعیاہ 33:‏24‏)‏ کوئی لنگڑا یا اندھا یا بہرہ یا گونگا نہیں ہوگا۔—‏یسعیاہ 35:‏5، 6‏۔‏

دُکھ‌درد، رنج‌والم اور موت کا خاتمہ۔‏ خدا کا کلام بیان کرتا ہے:‏ ”‏اِسکے بعد نہ موت رہیگی اور نہ ماتم رہیگا۔ نہ آہ‌ونالہ نہ درد۔ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔“‏—‏مکاشفہ 21:‏4‏۔‏

بُرے لوگ ختم ہو جائینگے۔‏ یہوواہ وعدہ فرماتا ہے:‏ ”‏شریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جائینگے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جائینگے۔“‏—‏امثال 2:‏22‏۔‏

لوگ ایک دوسرے سے محبت اور احترام سے پیش آئینگے۔‏ پھر ناانصافی، ظلم‌وستم، لالچ اور نفرت نہیں ہوگی۔ لوگ متحد ہو کر خدا کے راست معیاروں کے مطابق زندگی بسر کریں گے۔—‏یسعیاہ 26:‏9‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں