Left: Olena Yefremkina/stock.adobe.com; center: lunamarina/stock.adobe.com; right: Rido/stock.adobe.com
چوکس رہیں!
آپ کس پر بھروسا کر سکتے ہیں؟—پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
جب وہ لوگ دوسروں کا بھروسا توڑ دیتے ہیں جنہیں قابلِبھروسا ہونا چاہیے تو دوسروں کو بہت مایوسی ہوتی ہے۔ بہت سے لوگوں کا اِن پر سے بھروسا اُٹھ گیا ہے:
سیاسی رہنماؤں پر سے جو کہ دوسروں کی ضرورتیں پوری کرنے سے زیادہ اپنے فائدے کا سوچتے ہیں۔
نیوز چینلوں اور اخباروں پر سے جو کہ درست خبریں نہیں دیتے یا کسی کی طرفداری کر کے خبریں سناتے ہیں۔
سائنسدانوں پر سے جن کے کاموں سے لوگوں کو فائدے سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔
مذہبی رہنماؤں پر سے جو کہ خدا کی نمائندگی کرنے کی بجائے سیاست میں حصہ لینے یا سیاسی رہنماؤں کی طرفداری کرنے میں لگے ہوتے ہیں۔
لوگ دوسروں پر بھروسا کرنے کے حوالے سے محتاط رہ کر اچھا کرتے ہیں۔ ہمیں خدا کے کلام میں یہ کہہ کر خبردار کِیا گیا ہے:
”حاکموں پر بھروسا نہ کرو اور نہ ہی کسی اِنسان پر کیونکہ وہ نجات نہیں دِلا سکتے۔“—زبور 146:3۔
ایک ایسی ہستی جس پر آپ بھروسا کر سکتے ہیں
خدا کے کلام سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ایسی ہستی ہے جس پر ہم بھروسا کر سکتے ہیں اور وہ ہستی ہیں: یسوع مسیح۔ یسوع مسیح کوئی عام ہستی نہیں تھے جو کہ بس صدیوں پہلے زمین پر رہتے تھے۔ خدا نے اُنہیں ”بادشاہ کے طور پر“ مقرر کِیا ہے اور اُن کی ”بادشاہت کبھی ختم نہیں ہوگی۔“ (لُوقا 1:32، 33) یسوع مسیح خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں اور یہ بادشاہت اِس وقت آسمان پر حکومت کر رہی ہے۔—متی 6:10۔
اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے کہ آپ یسوع مسیح پر کیوں بھروسا کر سکتے ہیں، اِن مضامین کو پڑھیں: ”خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟“ اور ”خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟“