یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م17 مارچ ص.‏ 32
  • قدیم صراحی پر ایک دلچسپ نام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • قدیم صراحی پر ایک دلچسپ نام
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • ملتا جلتا مواد
  • بعل کی پرستش اسرائیلیوں کی باطنی کشمکش
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • اِسرائیل کا پہلا بادشاہ
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
م17 مارچ ص.‏ 32
تین ہزار سال پُرانی صراحی جس پر کنعانی لکھائی میں بائبل میں پایا جانے والا ایک نام لکھا ہے

تین ہزار سال پُرانی صراحی جس پر کنعانی لکھائی میں بائبل میں پایا جانے والا ایک نام لکھا ہے

قدیم صراحی پر ایک دلچسپ نام

تین ہزار سال پُرانی صراحی

سن 2012ء میں ماہرِآثارِقدیمہ کو مٹی کی ایک صراحی کے ٹکڑے ملے جو 3000 سال پُرانے تھے۔ تحقیق‌دان اِس دریافت سے بہت خوش تھے کیونکہ اِس صراحی پر ایک دلچسپ تحریر کندہ تھی۔‏

جب ماہرِآثارِقدیمہ نے صراحی کے ٹکڑوں کو جوڑا تو اِس پر کنعانی لکھائی میں یہ عبارت لکھی تھی:‏ ”‏اِشبعل، بیدا کا بیٹا۔“‏ یہ پہلی بار تھا کہ ماہرِآثارِقدیمہ کو کسی قدیم چیز پر اِشبعل کا نام لکھا ہوا ملا۔‏

بائبل میں بھی اِشبعل نامی ایک شخص کا ذکر آتا ہے لیکن یہ بادشاہ ساؤل کا بیٹا تھا۔ (‏1-‏تواریخ 8:‏33؛‏ 9:‏39‏)‏ اِس صراحی کو دریافت کرنے والے ماہرِآثارِقدیمہ میں سے ایک نے کہا:‏ ”‏یہ بڑی دلچسپی کی بات ہے کہ بائبل میں اور آثارِقدیمہ میں نام اِشبعل صرف بادشاہ داؤد کے دَورِحکومت میں آتا ہے۔“‏ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نام صرف اُسی زمانے میں اِستعمال ہوا۔ لہٰذا آثارِقدیمہ کے ذریعے ایک ایسی بات کی تصدیق ہو گئی جو ابھی تک صرف بائبل سے پتہ چلتی تھی۔‏

بائبل کی دوسری آیتوں میں ساؤل کے بیٹے اِشبعل کو اِشبوست کہا گیا ہے۔ (‏2-‏سموئیل 2:‏10‏)‏ لیکن اِس نام کا آخری حصہ ”‏بعل“‏ سے ”‏بوست“‏ میں کیوں بدل دیا گیا؟ تحقیق‌دانوں کا کہنا ہے کہ ”‏2-‏سموئیل کو لکھنے والا شخص شاید یہ نام اِس لیے اِستعمال کرنے سے کترایا کیونکہ اِس سے لوگوں کے ذہن میں بعل دیوتا آتا تھا جس کو کنعانی لوگ پوجتے تھے۔ .‏ .‏ .‏ لیکن 1-‏تواریخ کی کتاب میں اصلی نام یعنی اِشبعل ہی اِستعمال ہوا ہے۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں