مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
بائبل میں لکھے واقعات کا تصور کریں
بائبل میں بہت سے سچے واقعات لکھے ہیں جن سے ہم بہت ہی اہم سبق سیکھ سکتے ہیں۔ جب ہم اِن واقعات کا تصور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم پڑھی ہوئی باتوں کو بہتر طور پر سمجھ جاتے ہیں اور اِن سے ہمیں زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ آئیے کچھ ایسے مشوروں پر غور کریں جو بائبل میں لکھے واقعات کا تصور کرنے میں آپ کے کام آ سکتے ہیں۔
زور سے پڑھیں۔ اگر آپ اُونچی آواز میں بائبل پڑھیں گے تو آپ ایک واقعے میں بتائے گئے منظروں کو اچھی طرح سے تصور کر پائیں گے۔ جب آپ ایک گھرانے کے طور پر مل کر بائبل پڑھتے ہیں تو آپ اپنے گھر والوں کو کہانی میں بتائے گئے فرق فرق کردار پڑھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اِس طرح سے واقعات میں جان آ جائے گی۔
منظر کو تصور کریں۔ کہانی میں بتائے گئے کرداروں کی سوچ اور احساسات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ خود سے پوچھ سکتے ہیں: ”اُس شخص نے وہ بات کیوں کہی یا وہ کام کیوں کِیا؟ اگر مَیں اُس کی جگہ ہوتا تو مَیں کیا سوچتا یا کیسا محسوس کرتا؟“
تصویر بنائیں۔ اگر آپ تصویریں بنانے میں ماہر نہیں ہیں تو بھی بائبل میں بتائے گئے منظروں کی تصویر بنانے سے آپ کے لیے اِنہیں تصور کرنا آسان ہوگا اور آپ اِنہیں اچھے سے یاد بھی رکھ پائیں گے۔