یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع17 نمبر 1 ص.‏ 4
  • مَیں پاک کلام کو پڑھنے کا شوق کیسے پیدا کروں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مَیں پاک کلام کو پڑھنے کا شوق کیسے پیدا کروں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2017
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بائبل سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • روزانہ کی بائبل پڑھائی سے فائدہ اُٹھانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • خود کو پڑھائی کیلئے وقف کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • بائبل پڑھائی—‏بااجر اور پُرلطف
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2017
م‌ع17 نمبر 1 ص.‏ 4

سرِورق کا موضوع | پاک کلام کو پڑھیں اور فائدہ حاصل کریں

مَیں پاک کلام کو پڑھنے کا شوق کیسے پیدا کروں؟‏

ایک عورت بائبل پڑھنے سے پہلے دُعا کر رہی ہے۔‏

آپ پاک کلام کو پڑھنے کا شوق کیسے پیدا کر سکتے ہیں اور اِس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ آئیں، پانچ مشوروں پر غور کریں جو بہت سے لوگوں کے لیے کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔‏

مناسب جگہ کا اِنتخاب کریں۔‏ پاک کلام کو کسی ایسی جگہ بیٹھ کر پڑھیں جہاں خاموشی ہو اور جہاں آپ اِسے دھیان سے پڑھ سکیں۔ اچھی روشنی اور تازہ ہوا میں پاک کلام کو پڑھنے سے آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا۔‏

سیکھنے کے لیے تیار رہیں۔‏ بائبل خدا کی طرف سے ہے اور اِس کے ذریعے ہم خدا سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اِس سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک ایسے بچے کی طرح بنیں جو اپنے ماں باپ سے سیکھنا چاہتا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں پاک کلام کے بارے میں کوئی منفی سوچ ہے تو اِسے نکالنے کی کوشش کریں تاکہ آپ خدا سے تعلیم پا سکیں۔—‏زبور 25:‏4‏۔‏

پڑھنے سے پہلے دُعا کریں۔‏ پاک کلام میں خدا کے خیالات درج ہیں۔ لہٰذا اِسے سمجھنے کے لیے ہمیں خدا کی مدد کی ضرورت ہے۔ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ اُن لوگوں کو ’‏پاک روح دے گا جو اُس سے مانگتے ہیں۔‘‏ (‏لُوقا 11:‏13‏)‏ پاک روح خدا کے خیالات کو سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو اِس قابل بنا سکتی ہے کہ آپ ”‏خدا کی گہری باتوں کو بھی“‏ سمجھ سکیں۔—‏1-‏کُرنتھیوں 2:‏10‏۔‏

سمجھ کر پڑھیں۔‏ یہ سوچ کر پاک کلام کو نہ پڑھیں کہ آپ کو اِسے جلدی جلدی ختم کرنا ہے۔ اِس کی بجائے جو کچھ آپ پڑھتے ہیں، اُس پر سوچ بچار کریں۔ اپنے آپ سے کچھ اِس طرح کے سوال پوچھیں:‏ ”‏مَیں جس شخص کے بارے میں پڑھ رہا ہوں، یہاں اُس کی کون سی خوبیاں اُجاگر ہو رہی ہیں؟ مَیں اِن باتوں کو اپنی زندگی میں کیسے لاگو کر سکتا ہوں؟“‏

کچھ منصوبے بنائیں۔‏ پاک کلام کو پڑھنے سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لیے یہ اِرادہ کریں کہ آپ اِس سے کوئی ایسی بات سیکھنا چاہتے ہیں جس سے آپ کی زندگی خوش‌گوار ہو جائے۔ شاید آپ اِس طرح کے منصوبے بنا سکتے ہیں:‏ ”‏مَیں خدا کے بارے میں اَور زیادہ سیکھنا چاہتا ہوں،“‏ ”‏مَیں اپنی شخصیت میں نکھار لانا چاہتا ہوں،“‏ ”‏مَیں ایک اچھا شوہر بننا چاہتا ہوں“‏ یا ”‏مَیں ایک اچھی بیوی بننا چاہتی ہوں۔“‏ پھر پاک کلام کے ایسے حصوں کا اِنتخاب کریں جن کے ذریعے آپ اپنے منصوبے کو پورا کر سکتے ہیں۔‏a

اِن پانچ مشوروں پر عمل کرنے سے آپ پاک کلام کو پڑھنے کا شوق پیدا کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ اِسے پڑھنے سے لطف کیسے اُٹھا سکتے ہیں؟ یہ جاننے کے لیے اگلے مضمون کو پڑھیں۔‏

a اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اپنے منصوبے کو پورا کرنے کے لیے آپ کو پاک کلام کا کون سا حصہ پڑھنا چاہیے تو یہوواہ کے گواہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

پاک کلام کو پڑھنے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں

  • جلدی جلدی نہ پڑھیں۔‏

  • جو واقعات آپ پڑھ رہے ہیں، اُن کا تصور کریں۔‏

  • آیتوں کے سیاق‌وسباق پر غور کریں۔‏

  • پڑھنے کے بعد دیکھیں کہ آپ کے لیے کیا سبق ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں