مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
ہر روز بائبل پڑھنے کے شیڈول پر قائم رہنے کے طریقے
ہم سبھی کی زندگی مصروف سے مصروفتر ہوتی جا رہی ہے۔ کیا اِس وجہ سے کبھی کبھار آپ کو ہر روز بائبل پڑھنے کے لیے وقت نکالنا مشکل لگتا ہے؟ (یشو 1:8) اگر ایسا ہے تو نیچے دیے گئے مشوروں میں سے کسی ایک پر عمل کریں:
ہر دن بائبل پڑھنے کے لیے الارم لگائیں۔ اپنے فون یا ٹیبلٹ پر الارم لگائیں تاکہ آپ یاد رکھ سکیں کہ آپ کو بائبل کب پڑھنی ہے۔
اپنی بائبل کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں آپ اِسے آسانی سے دیکھ سکیں۔ اگر آپ چھپی ہوئی بائبل سے پڑھنا پسند کرتے ہیں تو اِسے کسی ایسی جگہ پر رکھیں جہاں آپ اِسے ہر روز آسانی سے دیکھ سکیں۔—اِست 11:18۔
بائبل کی آڈیو ریکارڈنگز کو سنیں۔ کچھ زبانوں میں بائبل کی آڈیو ریکارڈنگز موجود ہیں۔ اگر آپ اِن میں سے کوئی زبان سمجھ سکتے ہیں تو اپنے روزمرہ کاموں کو کرتے ہوئے اُس زبان میں بائبل کی ریکارڈنگ سنیں۔ ذرا تارا نام کی بہن کی بات پر غور کریں جو کہ ایک پہلکار اور ایک ماں ہیں۔ اُنہوں نے کہا: ”جب مَیں گھر کے کامکاج کرتے وقت بائبل کی ریکارڈنگز سنتی ہوں تو مَیں ہر روز بائبل پڑھنے کے معمول پر قائم رہ پاتی ہوں۔“
ہمت نہ ہاریں۔ اگر کوئی ایسا کام نکل آتا ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے طے کیے ہوئے وقت پر بائبل نہیں پڑھ پاتے تو کوشش کریں کہ آپ سونے سے پہلے کم سے کم کچھ آیتیں ضرور پڑھیں۔ اگر آپ ہر روز صرف کچھ آیتیں ہی پڑھیں گے تو اِس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔—1-پطر 2:2۔