ہم مطبوعات کی آڈیو ریکارڈنگ کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟
1. ہماری ویبسائٹ پر کتابوں اور رسالوں کو پڑھنے کے علاوہ اَور کون سی سہولت دستیاب ہے؟
1 بہت سے لوگوں کو ہماری ویبسائٹ پر ”دلآویز“ یعنی دلکش اور ’سچی باتیں‘ پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ (واعظ 12:10) لیکن کیا آپ ہماری آڈیو ریکارڈنگ سے بھی بھرپور فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟ اِن ریکارڈنگز کے ذریعے ہم اپنی ویبسائٹ پر بہت سی معلومات کو سُن سکتے ہیں۔ آڈیو ریکارڈنگ سے ہمیں کیا فائدے ہو سکتے ہیں؟
2. ذاتی مطالعے اور خاندانی عبادت کے دوران آڈیو ریکارڈنگ سننے سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟
2 ذاتی مطالعے اور خاندانی عبادت کے دوران: جب ہم روزمرہ کاموں یا سفر کے دوران ہماری مطبوعات کی آڈیو ریکارڈنگ سنتے ہیں تو ہم ”اپنے وقت کا بہترین اِستعمال“ کر رہے ہوتے ہیں۔ (اِفس 5:15، 16، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن) خاندانی عبادت کو زیادہ دلچسپ بنانے کے لیے ہم کتاب یا رسالے کی آڈیو ریکارڈنگ سُن سکتے ہیں۔ اِس دوران ہم اپنی کتاب یا رسالے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جب ہم ذاتی طور پر بائبل اور اِس پر مبنی مطبوعات کا مطالعہ کرتے ہیں تو اِس دوران بھی آڈیو ریکارڈنگ سننا فائدہمند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اُس وقت جب ہم اپنی پڑھنے کی مہارت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں یا کوئی دوسری زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔
3. مُنادی کے دوران کن لوگوں کو آڈیو ریکارڈنگ سننے سے فائدہ ہو سکتا ہے؟
3 مُنادی کے دوران: ہمیں اکثر ایسے لوگ بھی ملتے ہیں جن کو لگتا ہے کہ اُن کے پاس پڑھنے کے لیے وقت نہیں ہے لیکن شاید وہ ہماری آڈیو ریکارڈنگز کو سننے کے لیے تیار ہوں۔ یا شاید ہمیں مُنادی کے دوران ایسے لوگ ملیں جو کوئی دوسری زبان بولتے ہیں۔ اگر اِن لوگوں کو اُن کی مادری زبان میں بادشاہت کا پیغام سنایا جائے تو اِس بات کا زیادہ اِمکان ہوگا کہ وہ اِسے قبول کریں۔ (اعما 2:6-8) بعض ثقافتوں میں لوگ نئی باتیں سیکھنے کے لیے پڑھنے کی نسبت سننے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمونگ قوم کے لوگ اپنے بچوں کو زبانی اپنی تاریخ کے بارے میں بتاتے ہیں جسے بچے بڑی اچھی طرح سے یاد رکھتے ہیں۔ بہت سی افریقی ثقافتوں میں لوگ کہانیاں سُن کر اہم باتیں سیکھتے ہیں۔
4. ہم اپنے علاقے کے لوگوں کو مؤثر طریقے سے گواہی دینے کے لیے خود سے کون سے سوال پوچھ سکتے ہیں؟
4 کیا آپ اپنے علاقے میں کسی شخص کو اُس کی زبان میں کوئی آڈیو ریکارڈنگ سنا سکتے ہیں؟ کیا آپ کسی شخص کو ایمیل کے ذریعے ہماری مطبوعات کی کوئی آڈیو ریکارڈنگ بھیج سکتے ہیں؟ کیا آپ ہماری کسی کتاب کی ریکارڈنگ سیڈی پر ڈاؤنلوڈ کر کے کسی ایسے شخص کو دے سکتے ہیں جو ہمارے پیغام میں دلچسپی رکھتا ہے؟ شاید آپ ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ اُسے اُس کتاب کی کاپی بھی دے سکتے ہیں۔ جب بھی آپ سیڈی یا ایمیل کے ذریعے کسی کو پورا بروشر یا پرچہ بھیجتے ہیں تو آپ اُسے اپنی رپورٹ میں لکھ سکتے ہیں۔ آڈیو ریکارڈنگ کو اِس لیے تیار کِیا جاتا ہے تاکہ ہم اِسے ذاتی مطالعہ کرنے اور سچائی کا بیج بونے کے لیے اِستعمال کریں۔—1-کُر 3:6۔